سرچ کریں

Displaying 5191 to 5200 out of 6920 results

5191

قضا روزے کی نیت کب تک کی جاسکتی ہے ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک اسلامی بہن کے رمضان کے کچھ روزے قضا ہیں جنہیں وہ ادا کرنا چاہتی ہیں۔ ان کے سوالات یہ ہیں: (1)قضا روزے کی نیت کب تک کی جا سکتی ہے؟ (2)اگر کسی کے گزشتہ رمضان کے کچھ روزے باقی ہوں اور دوسرا رمضان شروع ہو جائے، تو کیا وہ پہلے قضا روزے مکمل کرے یا موجودہ رمضان کے روزے رکھے؟

5191
5192

نامحرم مرد و عورت کا ایک ٹیبل پر کھانا کھانا

سوال: آج کل رائج ہو چکا ہے کہ شادی سے پہلے لڑکا لڑکی فیملی کے ساتھ، ایک ساتھ ٹیبل کرسی پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں اور آپس میں باتیں کرتے ہیں، اس کا شرعی حکم کیا ہے؟

5192
5193

خیارِ شرط کی تعریف نیز اسکی مدّت اور اسباب

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ خرید و فروخت (بیع و شراء) کے معاملات میں "خیار" یعنی کسی چیز کو قبول کرنے یا رد کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔ اُن خیارات میں سے ”خیارِ شرط“ بھی ہے۔ اِس کی تعریف کیا ہے؟ اِس کی مدت کتنی ہوتی ہے؟ اور کن وجوہات یا اسباب کی بنیاد پر یہ خیار ختم یا ساقط ہو جاتا ہے؟

5193
5194

تین انویسٹر اور ایک ورکنگ پارٹنر کی مضاربت کا حکم

سوال: ہم چار افراد مل کر کام کررہے ہیں جس میں تین افراد رقم ملائیں گے ہارڈوئیر کا کام کرنے کے لئے اور ایک بندہ کچھ بھی رقم نہیں ملائے گا لیکن کام سارا وہی کرے گا کیونکہ وہ اس میں ایکسپرٹ بھی ہے اور ہم تین افرادکچھ بھی کام نہیں کریں گےاور نفع ونقصان ہم سب کے درمیان برابر تقسیم ہوگا۔ کیا اس طرح کاروبار کرنا ہمارے لئے درست ہے؟

5194
5195

ناجائز شرط پر گھر بیچنے کا حکم‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدنےبکرکے ساتھ اس طرح معاہدہ کیاکہ زیدنے بکرکوپچاس لاکھ روپے کااپناگھرفروخت کیا ، اس شرط پرکہ جب میرے پاس پیسے ہوں گے، تومیں تمہیں پچاس لاکھ دے کر اپناگھرلے لوں گا اورجب تک میں تمہیں پیسے دے کرگھرواپس نہیں لیتا ،تب تک تم اس گھرمیں رہ سکتے ہو۔سوال یہ ہے کہ زیداوربکرکے درمیان ہونے والایہ معاہدہ ، شرعاً جائز ہے؟

5195
5196

نابالغ لڑکے کو سونے کی انگوٹھی پہنانا

سوال: بچے کی پیدائش پر ننھیال کی طرف سے مختلف تحائف دئیے جاتے ہیں، اُن تحائف میں بعض اوقات ایک تحفہ ”سونے کی انگوٹھی“ کی صورت میں بھی ہوتا ہے۔ یہ انگوٹھی لڑکی کے لیے تو جائز ہے، کیا یہ نابالغ لڑکے کو پہنانا بھی شریعت کی نظر میں درست ہے؟

5196
5198

کیا قبر پر مزار بنانا جائز ہے؟ مزارات کی شرعی حیثیت

سوال: کیا اولیاء کرام کے مزارات بنانا درست ہے؟ جیسا کہ ہم انڈیا اور پاکستان میں مزار دیکھتے ہیں؟

5198
5199

50 سال سے زیادہ عمر ہو تو پچھلے سالوں کے قضا روزوں کا حکم

سوال: اس وقت والد صاحب کی عمر پچاس سال سے زیادہ ہے لیکن فی الحال روزہ رکھنے کی صلاحیت ہے اور روزہ رکھ بھی رہے ہیں۔ ہمارے والد صاحب کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں جان بوجھ کر بہت سے روزے قضا کر دیے ہیں، اب معلوم یہ کرنا چاہتے ہیں کہ ان قضا روزوں کی ادائیگی کی کیا صورت ہے ؟ قضا روزے ہی رکھنا ضروری ہے یا ان کی جگہ فدیہ بھی دے سکتے ہیں؟اگر فدیہ دینے کی اجازت ہے تو ایک روزے کا کتنافدیہ ہے؟

5199
5200

بلڈ ڈونیٹ کرنے اور باڈی پارٹ ڈونیٹ کرنے میں حکم کافرق

سوال: بلڈ ڈونیٹ کر سکتے ہیں لیکن باڈی پارٹ ڈونیٹ نہیں کر سکتے ، اس کی کیا وجہ ہے ، دونوں میں کیا فرق ہے؟

5200