
بڑے جانور کی قربانی میں سات سے کم حصوں کا حکم
سوال: کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اس بار بڑی عید کے موقع پر ہم تین بھائی مل کر اپنی طرف سے بڑے جانور کی قربانی کرنا چاہتے ہیں۔ تینوں بھائیوں میں سے ہر ایک کے حصے میں جانور کے دوحصے اور کچھ زائد گوشت آئے گا۔ شرعی رہنمائی چاہیے تھی کہ کیا ہم تین بھائی یوں مل کر بڑے جانور کی قربانی کرسکتے ہیں یا بڑے جانور کی قربانی کے لیے سات افراد کا ہونا ضروری ہے؟
کوے اور چوہے کے فاسق ہونے کی وضاحت
سوال: ہم نے سناہے کہ "کوا اور چوہا فاسق جانور ہیں" تو اس کی وضاحت فرما دیں کہ اس سے کیا مراد ہے؟ ان کے فاسق ہونے کا کیا مطلب ہے؟
بیٹی کو ابھی جہیز نہیں دیا تو اس کی وجہ سے باپ غنی شمار ہوگا یا نہیں؟
سوال: ایک شخص ہے جس کے پاس سونا چاندی رقم وغیرہ کچھ نہیں ہے صرف گھر میں اپنی ضرورت کا سامان ہے، لیکن اس کے پاس اپنی بیٹی کے جہیز کے لیے خریدا ہوا سامان موجود ہے جو اس نے دینا ہے، ابھی تک بیٹی کی شادی نہیں ہوئی، کیا ایسا شخص زکاۃ لے سکتا ہے؟
ورکنگ پارٹنر کے لیے زیادہ نفع رکھنے کا حکم
سوال: ہم ایک کمپنی قائم کررہے ہیں جو ایمازون پر جائز طریقے سے خریدوفروخت کرے گی ۔ اس میں تین انویسٹر ہیں اور ایک ورکنگ پارٹنر ہے تینوں انویسٹر 99.99 فیصد راس المال لگائیں گے اور ان میں سے کوئی بھی کام نہیں کرے گا اور میں ورکنگ پارٹنر کی حیثیت سے 0.01 فیصد راس المال شامل کروں گا۔کمپنی کو جو نفع ہوگا اس کا 30فیصد ورکنگ پارٹنر کا ہوگا اور بقیہ 70 فیصد انویسٹمنٹ پارٹنرز کا ہوگا اور نقصان سب اپنے سرمایہ کے مطابق برداشت کریں گے ۔نیز ورکنگ پارٹنر کو ہر دو مہینے میں کمپنی سے نفع نکالنے کا اختیار ہوگا ۔ یہ ارشاد فرمائیں کہ یہ طریقہ درست ہے؟ نوٹ: ایمازون پر اس کام کو کرنے کی شرعی اجازت مرکز الاقتصاد سے دی جاچکی ہے ۔مجھے اب اپنی پارٹنر شپ سے متعلق پوچھنا ہے ۔
احرام کی حالت میں ناریل کا تیل لگانا جائز ہے یا نہیں اور اس کی وجہ کیا ہے؟
سوال: رفیق المعتمرین میں یہ بات درج ہے کہ محرم ناریل کا تیل استعمال کر سکتا ہے جبکہ ناریل کے تیل میں تو خوشبو بھی ہوتی ہے، تو اس حوالے سے وضاحت فرما دیں کہ ناریل کے تیل کی اجازت کس وجہ سے ہے؟
دل میں نیت کرنے سے منت ہو جاتی ہے؟
سوال: کیا منت ماننے میں منہ سے بولنا ضروری ہے؟ یا پھر دل میں ارادہ کرلینے سے بھی منت لازم ہوجاتی ہے؟
وضو باقی رہنے میں شک ہو، اسی حالت میں نمازِ جنازہ پڑھادی تو کیا حکم ہے؟
سوال: زید نے نمازِ جنازہ پڑھائی جبکہ اُسے اس بات میں تردد تھا کہ اُس کا وضو باقی ہے یا نہیں، تو کیا اس صورت میں وہ نمازِ جنازہ ادا ہوگئی؟ اگر ادا نہیں ہوئی تو اب اس کا ازالہ کیسے ہوگا؟
گائے،بیل یا اونٹ میں سات حصے ہونا ضروری ہے یا کم بھی ہو سکتے ہیں ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک بیل یا گائے میں سات حصے داروں سے کم یعنی تین،چار، پانچ یا چھ حصے دار بھی شامل ہو سکتےہیں ياسات حصے دار ہونا ہی لازم ہے؟وضاحت فرما دیں۔