
شوہر کی 15 دن سے زیادہ رہنے کی نیت ہو اور بیوی کی کم، تو بیوی قصرکرے گی یا نہیں ؟
سوال: اگر میاں بیوی دونوں ایک ساتھ پانچ سو(500) کلو میٹر دور کسی جگہ پر سفر کرکے جائیں،اور وہاں شوہر مقیم ہوجائے ،جبکہ بیوی وہاں صرف پانچ دن کے لیے گئی ہو، تو ایسی صورت میں بیوی کے لیےنمازوں میں قصر کرنے اور نہ کرنے سے متعلق کیا حکم ہوگا؟کیا بیوی مقیم نہ ہونے کی وجہ سے قصر نماز ادا کرے گی،یا پھر شوہر کی اتباع میں پوری نماز پڑھے گی ؟
حق مہر کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ کتنا رکھ سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مہر کی کم سے کم مقدار کتنی ہے ؟ نیز زیادہ سے زیادہ کس حد تک مہر مقرر کیا جاسکتا ہے ؟وہ حد بندی بھی بیان فرمادیں ۔
نئی گاڑی کی بکنگ کے وقت قیمت لاک(فِکس) نہ ہونے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ جب کوئی نئی گاڑی بُک کروانے کے لیے کمپنیوں کی ڈیلر شپس(Dealerships)پہ جاتے ہیں، تو بعض کمپنیوں کے معاہدے میں یہ آپشن موجود ہوتا ہے کہ اگر آپ بکنگ کے وقت گاڑی کی پوری قیمت ادا کر دیں، تو آپ کی گاڑی کی قیمت لاک ہو جائے گی، یعنی مارکیٹ میں اگرچہ گاڑی کی قیمت بڑھ جائے، تب بھی آپ کو اسی قیمت پر گاڑی ملے گی، لیکن اگر پوری قیمت ادا نہیں کرتے،تو گاڑی کی قیمت لاک نہیں ہوگی، یعنی اگر مارکیٹ میں گاڑی کی قیمت بڑھ گئی، تو ڈیلیوری کے وقت جو قیمت ہو گی، اسی حساب سے آپ کو قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ پوچھنا یہ ہے کہ ڈیلر شپ کے معاہدے میں یہ شرط لگانا کیسا کہ اگر گاڑی کی قیمت بڑھ گئی، تو اسی حساب سے قیمت ادا کرنی ہوگی؟ نوٹ: گاڑی کی بکنگ سے لے کر ڈیلیوری تک کمپنی کا جو پراسس ہوتا ہے، اس بارے میں تفصیل یہ ہے کہ اولاً کمپنی نئی گاڑی بنانے کا اعلان کرتی ہے اور اس کا ڈیزائن اور فیچرز وغیرہ متعارف کرواتی ہے، جسے دیکھ کر لوگ اس کمپنی کی مختلف ڈیلر شپ پہ جا کر گاڑیاں بک کروانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ بکنگ مخصوص مدت تک جاری رہتی ہے، اس کے بعد بند کر دی جاتی ہے۔ بکنگ کے لیے درکار رقم کمپنی کی طرف سے مقرر ہوتی ہےاور وہ گاڑی کی قیمت کم زیادہ ہونے کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے، یعنی اگر گاڑی کی قیمت کم ہے، تو اس کی بکنگ کے لیے کم از کم مثلاً پانچ لاکھ روپے جمع کروانے ہوں گے اور قیمت زیادہ ہونے کی صورت میں دس لاکھ اور بقیہ رقم گاڑی ڈیلیور ہونے سے ایک ماہ پہلے جمع کروانی ہو گی۔ جس شخص نے بھی گاڑی بک کروانی ہو، وہ بکنگ کی رقم ڈیلر شپ کی بجائے بینک کے ذریعےکمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع کرواتا ہے، کمپنی کے پاس رقم پہنچ جانے کے بعد وہ گاڑیاں بنانا شروع کرتی ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ کمپنی اپنا سرمایہ لگا کر پہلے گاڑیاں بنا لے اور بعد میں بیچتی رہے، کیونکہ ایک گاڑی کی قیمت بھی ملین میں ہوتی ہے، لہذا کمپنی اپنی طرف سے اتنا سرمایہ لگانے والا رِسک کبھی نہیں لیتی، بلکہ گاڑیوں کی بکنگ اتنا عرصہ پہلے شروع کرنے کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ کمپنی لوگوں کی رقم سے کاروبار کر سکے۔
عورت میکسی میں نماز پڑھ سکتی ہے؟
جواب: کم از کم تین کپڑوں قمیص، شلوار اور اوڑھنی میں نماز پڑھے۔ نیز اگر وہ میکسی ایسی ہے کہ جسے کام کاج کے وقت ہی پہنا جاتا ہو اور اسے پہن کر معزز لوگوں...
اگر کسی صاحبِ نصاب نے قربانی نہیں کی تو کیا کرنا ہوگا؟
جواب: کم بیان کیا گیا ہے ۔ (2)جی ہاں گذشتہ سالوں کی قربانی کی رقم حیلہ شرعیہ کے ذریعہ مدرسہ کی تعمیر وغیرہ پر لگاسکتے ہیں کیونکہ یہ صدقہ واجبہ ہے ا...
وراثت میں رضاعی ماں کا حصہ بنتا ہے؟
جواب: کم ہی مال میں ہوئی ہے لہذا ورثا کی اجازت ضروری نہیں۔ حقِ وراثت ثابت ہونے کے تین اسباب ہیں جیساکہ ملتقی الابحر میں ہے: ويستحق الإرث بنسب و نکاح وو...
گلیکسی رنگ (انگوٹھی) پہننے کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کے بارے میں کہ گلیکسی رنگ (انگوٹھی) پہننے کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ عام انگوٹھی کی طرح ہے؟ گلیکسی رنگ کی تفصیلات: اندرونی سطح: ایپوکسی۔ بیرونی سطح: ٹائٹینیم۔ گلیکسی رنگ کی چوڑائی 7 ملی میٹر، موٹائی 2.6 اور وزن 2.3 گرام ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ یہ آپ کے ڈیٹا کا تجزیہ کرتی ہے اور آپ کو بہتر صحت اور نیند کے لیے ذاتی نوعیت کی تجاویز فراہم کرتی ہے۔ گلیکسی رنگ صحت کی نگرانی، ٹریکنگ، اور ذاتی بصیرت فراہم کرتی ہے اور اسے انگلی میں پہنناآرام دہ ہے، یہاں تک کہ نیند کے دوران بھی۔ یہ سب چیزیں اسمارٹ فون سے کنیکٹ ہوکر فون میں ظاہر ہوتی ہیں۔
مویشیوں میں انویسٹمنٹ کا شرعی طریقہ
موضوع: مویشی پالنے والے سے آدھا منافع طے کرنے کا حکم