
زکوۃ کی رقم سے ملازمین کو حج کروانے کا حکم
سوال: زکوۃ کی رقم سےملازمین کو بذریعہ قرعہ اندازی حج کروا دیا جائے، تو کیا زکوۃ ادا ہوجائے گی ؟
زکوۃ کی رقم جمع کرکے اس سے گروسری خرید کر تقسیم کرنا
سوال: (1) ہم اپنے رشتے داروں سے زکوۃ کی مد میں ڈونیشن حاصل کرتے ہیں اور اس سے گروسری خرید کر مستحقین افراد میں تقسیم کرتے ہیں، کیا یہ گروسری ہم سادات مستحقین میں تقسیم کر سکتے ہیں ؟ (2)کیا ہم زکوۃ کی رقم سے راشن خرید کر تقسیم کر سکتے ہیں یا ہمیں ڈائریکٹ مستحقین کو رقم دینا لازم ہوگا؟
زکوٰۃ کی رقم، جنازہ گاہ کی تعمیر میں خرچ کر نا
سوال: کیا زکوة کی رقم کو جنازہ گاہ کی تعمیر میں خرچ کر سکتے ہیں یا نہیں؟
پچھلی قربانی کی رقم صدقہ کرنے یا مدرسے میں لگانے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کِرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ(1)اگر کسی شخص نے گزشتہ پانچ سال کی قربانیاں نہ کی ہوں جبکہ وہ اس پر واجب تھیں تو اب ہر قربانی کے بدلہ ایک بکرے کی ہی قیمت صَدَقہ کرےیا گائےکےحصّوں کے حساب سے 5حصوں کی رقم صَدَقہ کرنا بھی جائز ہے؟ قربانی واجب تھی لیکن جانور یا حصہ وغیرہ نہیں خریدا تھا۔(2)جس طرح زکوٰۃ کی رقم شرعی حِیلہ کرنے سے مَدْرَسہ کی تعمیر (Construction) میں لگائی جاسکتی ہے کیا اسی طرح پچھلی قربانیوں کی جو رقم ادا کرنا لازم ہے وہ حیلہ کے ذریعہ مَدْرَسہ کی تعمیر میں لگاسکتے ہیں؟
سُودی رقم قبرستان کی تعمیر میں لگانے کا حکم
سوال: مجھے انشورنس ملی ہے، اس میں سے میں نے جو رقم خود دی تھی وہ میں نے اپنے پاس رکھ لی ہے اور باقی سود ہے 10 لاکھ، کچھ رقم میں نے شرعی فقیر کو دے دی اور باقی رقم کے لیے میں چاہتا ہوں کہ گاؤں میں لوگ قبرستان کی چاردیواری نہیں بنوا سکتے ،جس کی وجہ سے جانور قبرستان میں آتے ہیں،تو کیا میں ان سود والے پیسوں سے بغیر ثواب کی نیت کے قبرستان کا کام کروا سکتا ہوں؟
پلاٹ خریدنے پر ٹوکن منی کے طور پر ایڈوانس دینا
سوال: زید نے بکر سے ایک پلاٹ خریدنے کا معاہدہ کیا اور معاہدے کے وقت زید نے بکر کو ٹوکن منی یا بکنگ کے نام پر کچھ رقم ایڈوانس دے دی تاکہ بکر یہ پلاٹ کسی اور کو نہ بیچے، زید کی طرف سےدی جانے والی یہ رقم بعد میں پلاٹ کی کل مالیت میں ایڈ ہوجائے گی ، کیا اس طرح ٹوکن منی دینا جائز ہے؟
زکوۃ کی رقم سے مدرسہ کی زمین خریدنا
سوال: کیا مدرسہ کی زمین خریدنے کے لئے زکوٰۃ کی رقم دی جا سکتی ہے؟
زکوٰۃ کی رقم علیحدہ کردینے سے زکوۃ اداہوجائے گی یا نہیں؟
سوال: زکوة کے فرض ہونے کے بعد اگر کوئی شخص زکوة کی رقم الگ کر دے، لیکن ابھی تک مستحق کو نہ دے، تو صرف رقم الگ کرنے سے زکاة ادا ہوجائے گی، یا پھر زکاة کی ادائیگی اُس وقت مکمل سمجھی جائے گی جب وہ رقم کسی مستحق کو واقعی دے دی جائے؟