
واجب الاعادہ نماز کی جماعت میں نئے مقتدی شامل ہوسکتے ہیں؟
جواب: پرفرض و لازم ہے کہ اپنی نماز دوبارہ سے پڑھیں۔ مسئلہ کی تفصیل جاننے سے قبل تمہیداً دو باتیں ذہن نشین فرما لیجئے: (1) فرض کی پہلی، دوسری رکعت میں اوربا...
تہجد کی نماز کا وقت اور کتنی رکعت ہے؟
جواب: سونے کے بعد جب اٹھیں ، تو اس کے بعد سے لے کر طلوعِ فجر یعنی فجر کا وقت شروع ہونے تک تہجد کا وقت ہے اور اگرعشاء کے فرض اداکرنے سے پہلے نوافل اداکیے ،خ...
کیا فجر کی نماز کے بعد سو سکتے ہیں؟
جواب: سونے کو فقہاء کرام نے مکروہ لکھا ہے نیز احادیث مبارکہ میں اس وقت (صبح صادق سے طلوع شمس تک)کے متعلق فرمایا گیا ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ مخلوق میں رزق ...
مردانہ چاندی کی انگوٹھی کے وزن میں خالص چاندی معتبرہے یاملاوٹ بھی؟
جواب: سونے چاندی میں کھوٹ ہو اور غالب سونا چاندی ہے تو سونا چاندی قرار دیں گے اور کل پر زکاۃ واجب ہوگی۔...
دم کیا ہوا پانی قبر پر ڈالنا کیسا؟
سوال: حصولِ برکت کےلیے قبر پر سورۃ الملک کا دم کیا ہوا پانی ڈالنا جائز ہے،کیایہ اسراف تونہیں کہلائے گا؟
بیمار شخص کے لیے روزوں کا فدیہ دینا جائز ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک خاتون کی عمر 63 سال ہے اور وہ درج ذیل چار بیماریوں میں مبتلا ہیں: کینسر، بلڈپریشر، شوگر، ہارٹ اٹیک۔ ان بیماریوں کے سبب اس کے بیس روزے قضا ہوگئے، ڈاکٹر نےان کوفی الحال روزہ رکھنے سے منع کیا ہے، تو سوال یہ ہے کہ ان سابقہ روزوں کی قضا ہی ضروری ہے یا اس کا فدیہ بھی دیا جاسکتا ہے؟ نیز ابھی چنددن کے بعد رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے والا ہے تو کیا اس رمضان المبارک کے روزوں کا فدیہ بھی دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ نیز چند سال پہلے کینسر کے آپریشن کے دوران بے ہوشی کی کیفیت میں چار نمازیں قضا ہوئیں اور دو دن کی نمازوں کے وقت بے ہوشی نہیں تھی، صرف بیماری کے سبب قضا ہوئیں، اب ڈاکٹر نے کھڑے ہوکر نماز پڑھنے سے منع کیا ہے، تو دیگر دودن کی نمازوں کی طرح بے ہوشی کی حالت میں رہ جانے والی نمازوں کی بھی قضا کرنی ہوگی یا وہ معاف ہیں اور اب قضا کس طرح پڑھی جائے۔ فی الحال طبیعت بہتر ہے، بیٹھ کر رکوع وسجود کے ساتھ نماز پڑھ سکتی ہیں لیکن کبھی کبھار اشارے سے بھی نماز پڑھ لیتی ہیں؟ نوٹ: سائل کی وضاحت کے مطا بق مریض شیخ فانی نہیں ہے یعنی فی الحال بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنے کی طاقت نہیں، لیکن کچھ عرصہ میں امید ہے کہ وہ صحت یاب ہوجائیں گی۔
92 کلو میٹر کا سفر اکٹھا نہ ہو، بیچ میں کام سے رکنا ہو تو شرعی مسافر کا حکم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص سیل مین ہے۔ وہ اوکاڑہ سے لاہور کا سفر اس طرح کرتا ہے کہ پہلے رینالہ رکتا ہے، وہاں اس نے اپنا مال ایک دکان پر دینا ہے، پھر اس نے آگے پتو کی جانا ہے اور وہاں بھی اپنا مال اس نے ایک دکان پر دینا ہے، پھر اس سے آگے لاہور جاتا ہے۔ لاہور جاکر وہاں پندرہ دن رہنے کی نیت نہیں ہوتی، بلکہ ایک دو دن میں کام مکمل کرکے واپسی کا ارادہ ہوتا ہے۔ اوکاڑہ سے رینالہ شرعی سفر نہیں ہے، اسی طرح رینالہ سے پتوکی اور پتوکی سے لاہور تک بھی شرعی سفر یعنی 92 کلومیٹر نہیں بنتا، مگر اوکاڑہ سے لاہور کا ٹوٹل سفر 92کلو میٹر سے زیادہ ہے۔ پوچھنا یہ تھا کہ وہ شخص رینالہ، پتوکی اور لاہور میں اپنی نماز پوری پڑھے گا یا قصر کرے گا؟
اللہ پاک کے درود بھیجنے کا معنیٰ و مطلب کیا ہے ؟
سوال: بعض مقررین حضرات درود پاک کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اس طرح کہتے ہیں کہ نماز اللہ نہیں پڑھتا ، مگر ہمیں حکم ہے؛روزہ اللہ نہیں رکھتا مگر ہمیں حکم ہے ؛ زکوۃ اللہ نہیں دیتا مگر ہمیں حکم ہے،لیکن دُرود پاک ایسا عمل ہے کہ خود اللہ بھی بھیجتا ہے اور ہمیں بھی حکم فرماتا ہے۔اس حوالے سے یہاں دو سوال ہیں: ایک یہ کہ دُرود كا معنیٰ تو دعا کرنا ہوتا ہے تو اللہ عزوجل کے لیے دعا کرنے کا معنی کیسے درست ہوگا؟ اللہ عزوجل کے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کے کیا معنی ہیں؟ اور دوسرا یہ کہ کیااس طرح کہنا درست ہے کہ دیگر اعمال نماز ،روزہ،زکوۃ اللہ نہیں کرتا،ہمیں حکم دیتا ہے،لیکن درود پاک ایسا عمل ہے کہ خود اللہ بھی بھیجتا ہے اور ہمیں بھی حکم فرماتا ہے؟
زکاۃ کے مال میں کس جگہ کے ریٹ کااعتبارہے؟
سوال: میں اٹلی میں رہتی ہوں، سونے کی زکوۃ میں اٹلی کے ریٹ کے حساب سے دوں گی؟ یا پاکستان کے حساب سے؟
رہائش کے لیے خریدے ہوئے فلیٹ پر زکوٰۃکا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نےرہائش کےلیے ایک فلیٹ خریدا تھا،بعد میں اس کو کرائے پر چڑھادیا، تو کیا اس فلیٹ پر زکوۃ ہوگی ؟ اگر ہوگی تو اس کی قیمت پر یا کرائے پر؟ براہ مہربانی رہنمائی فرما دیں۔