
قعدہ اولیٰ میں شریک ہوتے ہی امام صاحب کھڑے ہوگئے تو حکم
سوال: کوئی مقتدی قعدہ اولیٰ میں امام کے ساتھ جماعت میں شریک ہوا، ابھی بیٹھا ہی تھا کہ امام صاحب کھڑے ہوگئے ، اب مقتدی فوراً کھڑا ہوجائے یا التحیات پڑھ کے کھڑا ہو؟
پائنچے فولڈ کر کے نماز پڑھناکیسا؟
سوال: ایک امام صاحب پائنچوں سے شلوار فولڈ کر کے نماز پڑھاتے ہیں۔ ہم نے امام صاحب سے گزارش کی کہ ایسا کرنا درست نہیں ہے۔ وہ جواباً کہتے ہیں کہ دین میں اتنی سختی نہیں ہے اور اب تک اِسی انداز میں نماز پڑھا رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ نماز میں کپڑا پائنچوں سے فولڈ کرنے کے متعلق رہنمائی فرمائیں کہ کیا اسلام اِس کی اجازت دیتا ہے یا ممنوع ہے؟
مسجد سے باہر متصل جگہ میں عورتیں نماز پڑھنے جا سکتی ہیں؟
سوال: میں نے ایک فتویٰ پڑھا ہے ، جس میں عورتوں کو مسجد میں نماز کی ادائیگی سے منع کیا گیا ہے اور وجہ یہ لکھی ہے کہ حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ نے اپنے دورِ خلافت میں عورتوں کو مسجد سے منع کر دیا تھا ، میرا سوال یہ ہے کہ اگر ہم اپنے گاؤں میں عورتو ں کو مسجدکے اندر نہ بلائیں ، بلکہ مسجد کے باہر متصل کسی جگہ پر وہ امام صاحب کی اقتدا کر کے نماز پڑھ لیں ،تو پھر تو کوئی حرج نہیں ؟ یوں وہ مسجد میں بھی نہیں آئیں گی اور جماعت سے نماز بھی ادا کر لیں گی ۔
مسبوق پانچویں رکعت کے لیے امام کے ساتھ کھڑا ہوگیا، تومسبوق کی نماز کا حکم
سوال: میں عشاء کی نماز میں ایک رکعت چھوٹ جانے کے سبب مسبوق ہوگیا ،امام صاحب کے ساتھ تین رکعت باجماعت ادا کیں ،امام صاحب چوتھی رکعت پر قعدہ کرنے کے بعد پھر کھڑے ہوگئےاور دو رکعت مزید پڑھادیں اور آخر میں سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کرلی۔ان آخری دو رکعتوں میں، میں بھی مسئلہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے امام صاحب کے ساتھ شامل ہوگیا ۔نماز مکمل کرنے کے بعد کسی سے معلوم کیا ،تو اس نے بتایا کہ آپ کی نماز نہیں ہوئی ۔برائے کرم رہنمائی فرمائیں کہ میری نماز ہوئی یا نہیں ؟
صاحب ترتیب پر فجر باقی تھی اور ظہر پڑھادی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک شخص صاحب ترتیب ہے، اس کی فجر کی نماز چھوٹ گئی، اور اس نے ظہر کی نماز میں امامت کروائی، ظہر کی نماز کے بعد اس نے فجر کی نماز بھی قضا کر لی، اب اس صورت میں حکم یہ ہے کہ اس کی ظہر کی نماز فاسد ہو گئی، اور ظہر کا اعادہ کرنا ہو گا، لیکن چونکہ اس شخص نے ظہر کی نماز میں امامت کی تھی، اب اگر اس کی نماز فاسد ہے تو اس کے پیچھے مقتدیوں کی نماز بھی فاسد قرار دی جائے گی، یا نہیں ؟
امام کارات کوصلوۃ التسبیح میں آہستہ قراء ت کرنا
سوال: ایک امام صاحب اس رمضان میں مسئلہ معلوم نہ ہونے کے باعث طاق راتوں میں رات میں صلوۃ التسبیح بغیر جہر کے پڑھاتے رہے ، ان نمازوں کا اعادہ واجب ہو گا ؟ اور اعادہ کا طریقہ کیا ہو گا؟
امام کو رکوع یا سجدہ میں پایا تو کس طرح نماز میں شامل ہو
سوال: جماعت کی دوسری یا تیسری رکعت میں شامل ہو اور امام صاحب رکوع یا سجدے میں ہوں تو اس حالت میں اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ قیام کے لیے باندھنے ہو گے یا ہاتھ باندھے بغیر دوبارہ اللہ اکبر کہہ کر رکوع یا سجدے میں چلا جانا ہے؟ اس کے متعلق رہنمائی فرمائیں۔
مقتدی نےتشہد پڑھنے کے بعدامام سے پہلے سلام پھیر دیا تو نماز ہو گئ یا نہیں ؟
سوال: اگر کسی نمازی(جس کی کوئی رکعت فوت نہیں ہوئی ) نے تشہد پڑھنے کے بعدبلا عذرِ شرعی امام صاحب سے پہلے سلام پھیر دیا ،تو کیا حکم ہے؟کیا اس نماز کو دوبارہ پڑھنا ہوگا؟
اگر مقتدی امام كی تكبیر تحریمہ سے پہلے اپنی تكبیر مكمل كرلے تو نماز کا حكم
سوال: امام صاحب”اللہ اکبر“ میں لفظِ ”اللہ“ کو تھوڑا طویل کرتے ہیں،تو اگرکسی مقتدی نے تکبیرِ تحریمہ میں امام کے ساتھ تکبیر شروع کی، لیکن امام صاحب کے ”اکبر “کہنے سے پہلے ہی مقتدی نے پوری تکبیر(اللہ اکبر) ختم کردی ،تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟
تراویح کے قیام میں بیٹھے رہنے اور رکوع میں شامل ہونے کا حکم
جواب: امام صاحب کے ساتھ قیام میں شامل نہ ہونااورجب وہ رکوع میں جائیں،توفوراًرکوع میں شامل ہوجانا ، منافقوں سے مشابہت،مکروہ تحریمی،ناجائزوگنا ہ ہے،ہاں اگرایس...