سرچ کریں

Displaying 51 to 60 out of 3180 results

51

خاتون نے نماز پڑھ لی، اس کے بعد اذان ہوئی تو جواب دینا کیسا؟

سوال: اگر کسی خاتون نے وقت شروع ہونے کے بعد اذان سے پہلے اپنی نماز ادا کرلی اور کچھ دیر بعد قریب والی مسجد کی اذان ہوئی۔ اب اس خاتون کے لئے اذان کا جواب دینے کا حکم کیا ہوگا؟

51
52

لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اذان دینے میں تاخیر کرنا

سوال: لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کے مطابق لائٹ گئی ہوئی ہے، تو اس صورت میں کیا اذان کا وقت ہوتے ہی اذان دے دی جائے یا لائٹ آنے کا انتظار کر لیا جائے؟

52
53

حیض کی حالت میں اذان کا جواب دینا اور اذان کے بعد کی دعا پڑھنا

سوال: اسلامی بہن مخصوص ایام میں اذان کا جواب اور اذان کے بعد کی دعا پڑھ سکتی ہے؟؟ رہنمائی فرمادیں۔سائلہ: نازیہ عطاریہ (via،میل)

53
54

بچیوں کو نماز سکھانے کے لیے عورت نماز میں آواز بلند کر سکتی ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک اسلامی بہن نماز کی ادائیگی کے وقت اپنی چھوٹی بچیوں کو اپنے ساتھ جائے نماز پر کھڑا کرلیتی ہیں اور انہیں نماز سکھانے کی غرض سے اول تا آخر نماز کے تمام اذکار و تلاوت بلند آواز سے پڑھتی ہیں تاکہ بچیاں سیکھ سکیں۔ کسی نے ان کو بتایا کہ سکھانے کی نیت سے اس طرح بلند آواز سے تلاوت و ذکر کرنا، نماز کو فاسد کردیتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا واقعی سکھانے کی نیت سے بلند آواز سے پڑھنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے؟

54
55

نمازجمعہ کا وقت کب شروع ہوتا ہے ؟

سوال: ہمارےیہاں جمعے والے دن پہلی اذان ظہر کا وقت شروع ہونےسے پہلے زوال کے وقت میں دی جاتی ہے اور زوال کے وقت میں ہی ہم جمعہ کی سنتیں ادا کرتےہیں ،اور پھر جب زوال کا وقت ختم ہوتاہے تو جمعے کی دوسری اذان ہوتی ہے اور پھر خطبہ ہوتاہے اور جمعے کی نماز ادا کی جاتی ہے ۔وہاں موجود ایک شخص کہتاہے کہ حنفیوں کے نزدیک بھی جمعے والے دن جمعے کاوقت ظہر کا وقت شروع ہونےسے ایک گھنٹہ پہلے شروع ہو تا ہےاس لیے جمعے والے دن ظہر کا وقت شروع ہونےسے پہلے اذان دے سکتےہیں ،حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کےدور میں بھی ایسا ہی ہوتاتھا۔ کیا یہ بات درست ہے ؟جمعے کےدن زوال کے وقت سنتیں پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

55
56

کیا نابالغ اذان دے سکتا ہے؟

سوال: کیا نابالغ بچہ اذان دے سکتا ہے؟

56
57

دن کے وقت مرغ اذان دے ،تو اس کو برا سمجھنا کیسا ؟

سوال: کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مرغ دن میں اذان دے تو اچھا نہیں ہوتا ،کیایہ درست ہے؟

57
58

جمعہ کی دوسری اذان کے جواب کا حکم؟

سوال: جمعہ کی دوسری اذان کا جواب امام اور مقتدی دونوں دے سکتے ہیں یا نہیں؟

58
59

خلاف ترتیب قراءت کرنے پر امام کو لقمہ دینا اور امام کا لقمہ قبول کرنا کیسا؟

سوال: امام صاحب نے نماز فجرکی پہلی رکعت میں 29 ویں پارے سے سورہ قلم کی تلاوت کی اور دوسری رکعت میں اٹھائیسویں پارے سے تلاوت شروع کردی اور پوری ایک آیت پڑھ دی کہ پیچھے سے ایک مقتدی نے بلند آواز سے ”قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ“پڑھتے ہوئے امام کو لقمہ دیا یہ سمجھتے ہوئے کہ نماز میں الٹا قرآن نہیں پڑھ سکتے، امام صاحب نے اس کا لقمہ قبول کرلیا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں امام اور مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟

59
60

ریکارڈ شدہ اذان کا جواب دینے پر ثواب

سوال: ریکارڈ شدہ اذان کا جواب دینے پر ثواب ملے گا یا نہیں؟

60