سرچ کریں

Displaying 51 to 60 out of 1221 results

51

قرض کا مطالبہ ذمہ لینے والے سے ہوگا یا مقروض سے؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید پر میرا 15لاکھ کا قرض ہے ، زید نے بکر سے میری بات کروا دی کہ مجھے قرض کی رقم بکر ادا کرے گا اور بکر نے اسے قبول کر لیا ، بکر اب تک قرض کی آدھی رقم مجھے دے چکا ہے اور بقیہ کے متعلق کہتا ہے کہ میرے پاس فی الحال رقم کی گنجائش نہیں ہے ، جب ہو گی تب ادا کروں گا ۔ یہ معاہدہ کیے ہوئے تقریبا پانچ سال ہو چکے ہیں ، تو کیا میں اپنی بقیہ رقم کا مطالبہ زید سے کر سکتا ہوں ؟

51
52

قرض میں کون سی کرنسی واپس کی جائے گی ؟

سوال: ایک شخص عرب امارات میں رہتا ہے اس نے اپنے دوست کو قرض دیا جو پاکستان میں رہتا ہے اور دیتے وقت کچھ طے نہیں ہوا کہ واپسی درہم لے گا یا پاکستانی روپے اور اب قرض دئیے ہوئے بھی چار پانچ سال گزر چکے ہیں اس دوران پاکستانی کرنسی کی قیمت کافی گر چکی ہے اور درہم مہنگا ہو گیا ہے تو اب اگر وہ قرض پاکستانی روپے میں واپس لیتا ہےتو اس کو نقصان ہوتا ہے لہٰذا اس کا یہ مطالبہ کرنا کہ میں نے درہم میں قرض دیا تھا لہٰذا درہم ہی واپس لوں گا، کیسا ہے ؟

52
53

قرض دی ہوئی رقم قربانی کے دنوں کے بعد ملنی ہے، تو قربانی کا حکم

سوال: جس شخص کا مال اس کے پاس موجود نہیں ہے یعنی اس نے اپنا مال کسی کو قرض دیا ہوا ہے اور ایام قربانی میں اسے وہ مال ملے گا بھی نہیں، تو کیا اس پر قربانی واجب ہے؟

53
54

استعمال کرنے کی شرط پر گروی رکھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ زید نے بکر سے پانچ لاکھ (500000) روپے بطور قرض لیے، اور اپنی ایک ایکڑ زمین اس کے پاس بطور رہن (گروی) رکھی،دونوں کے درمیان یہ طے پایا کہ بکر زید کےقرض لوٹانے تک اس زمین کو کاشت کرے گا اور جب زید قرض واپس کرے گا تو بکر زمین واپس کرے گا، اب اس زمین میں بکر کی کاشت کی ہوئی فصل پک چکی ہے، تو اس کا عشر کس پر لازم ہوگا؟ زید پر یا بکر پر؟

54
55

موبائل اکاؤنٹ میں رقم رکھ کر فری منٹس لینا

جواب: قرض ہیں۔تحفہ اس لیے نہیں کہ تحفہ کہتے ہیں کسی چیزکادوسرے کوبلاعوض مالک کردینا، جبکہ اس صورت میں مقصوداسے مالک کرنانہیں ہوتا،مالک کرنامقصودہوتا ، توپیس...

55
56

ترکے سے پہلے میت کا قرض ادا کریں گے یا وراثت تقسیم؟

سوال: زید کے ورثاء میں بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ زید نے وراثت میں جو سامان چھوڑا ہے، اس کی مالیت تقریباً 30 سے 40 ہزار کے قریب ہے، جبکہ زید پر ایک ہی شخص کا ڈیڑھ لاکھ روپے کا قرض تھا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ زید کے ترکے کو اُس کے ورثاء کے مابین تقسیم کیا جائے گا یا پھر اس ترکے سے مرحوم کا قرضہ اتارا جائے گا؟ رہنمائی فرمادیں۔ نوٹ: مرحوم کے کفن دفن کے اخراجات مرحوم کے بیٹے نے اپنے مال سے کیے ہیں، اور بیٹے کی طرف سے اُن اخراجات کا مطالبہ نہیں۔

56
57

کیا قرض میں کرنسی کے ڈی ویلیو ہونے کا بھی اعتبار ہے؟

سوال: زید نے بکر سے2003ء یا 2004ء میں بطورِ قرض ایک لاکھ روپے لیے تھے۔ زید نے قرض دکان کی مد میں لیا تھا، لیکن وہ دوکان چل نہیں پائی اور نقصان ہوگیا جس کی بنا پر فوراً اُس قرض کی ادائیگی نہیں ہو پائی ، اور بکر کی طرف سے بھی جلدی قرض ادائیگی کا کوئی مطالبہ نہیں تھا۔ اب بکر اپنے قرض کا مطالبہ کررہا ہے لیکن ساتھ ہی وہ کہہ رہا ہے کہ آج ایک لاکھ کی وہ ویلیو نہیں ہے جو آج سے 20 سال پہلے تھی، لہذا آپ مجھے ایک لاکھ کے بجائے پانچ لاکھ روپے ادا کرو۔ اس صورت میں کیا حکم ہے؟

57
58

سونا قرض لیا ہو تو واپس سونا ہی کرنا ہے یا رقم دینی ہوگی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی نےکسی کوخالص سوناقرض دیاہوتوقرض ادا کرنے میں مقروض پر کیا لازم ہوگا؟ جتنا سونا لیا تھا، اتنی مقدار کا سونادے گا یا اس کی قیمت دےگا؟ اگر مقروض یہ کہے کہ ”جس وقت آپ نے سونا دیا تھا، اس وقت سونے کی جو قیمت تھی اس کے حساب سے رقم واپس کروں گا“ تو اس کی اس بات کی کیا شرعی حیثیت ہے؟

58
59

مقروض فوت ہو جائے تو قرض کا مطالبہ ضامن سے ہوگا یا ورثاء سے؟

سوال: زید نے شرعی طریقہ کار کے مطابق بکر سے ادھار پر ایک موبائل خریدا، اور طے یہ پایا کہ ایک سال بعد زید ، بکر کو موبائل کی قیمت ادا کرے گا۔ لیکن بکر کو اس کےلیے ایک تیسرے شخص کی ضمانت چاہیے تھی، جو اس بات کی گارنٹی دے کہ اگر زید نے قرض ادا نہ کیا، تو اس کی جگہ وہ تیسرا شخص رقم اد اکرے گا،بکر کے مطالبے پر،زید نے خالد کو راضی کیا اور خالد نے اس بات کی ضمانت دے دی کہ اگر زید نےقیمت ادا نہ کی ، تو وہ موبائل کی قیمت ادا کرے گا۔ہوا کچھ یوں کہ ابھی کچھ ماہ ہی گزرے تھے کہ زید کا انتقال ہو گیا اور اس کا ترکہ بھی موجود ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ بکر اب خالد سے قرض وصول کر سکتا ہے یا نہیں؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔

59
60

پانچ یا آٹھ فیصد سود والی قرض اسکیم لینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ قرض کے حوالے سے ایک اسکیم آئی ہے، جس میں متعلقہ ادارہ 20 سے 35 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیتا ہے اور شرائط میں یہ ہے کہ مقروض 20 لاکھ قرض پر پانچ فیصد اور 35 لاکھ قرض پر آٹھ فیصد زیادہ واپس کرے گا۔ شرعی رہنمائی فرما دیں کہ یہ قرض سودی ہے یا نہیں ؟

60