سرچ کریں

Displaying 51 to 60 out of 6830 results

52

اگر کسی صاحبِ نصاب نے قربانی نہیں کی تو کیا کرنا ہوگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (1)اگر کسی شخص نے گزشتہ پانچ سال کی قربانیاں نہ کی ہوں جبکہ وہ اس پر واجب تھیں تو اب ہر قربانی کے بدلہ ایک بکرے کی ہی قیمت صدقہ کرے یا گائے کے حصوں کے حساب سے 5حصوں کی رقم صدقہ کرنا بھی جائز ہے ؟قربانی واجب تھی لیکن جانور یا حصہ وغیرہ نہیں خریدا تھا ۔ (2)جس طرح زکوۃ کی رقم شرعی حیلہ کرنے سے مدرسہ کی تعمیر میں لگائی جاسکتی ہے کیا اسی طرح پچھلی قربانیوں کی جو رقم ادا کرنا لازم ہے وہ حیلہ کے ذریعہ مدرسہ کی تعمیر میں لگاسکتے ہیں ؟ سائل:محمد شکیل ساجد(ساہیوال )

52
53

مسجد کے واش روم کرائے یا ٹھیکے پر دینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ ہماری مسجد میں تین بیت الخلاء (واش رومز) ہیں، مسجد کےقریب میں مارکیٹ ہونے کی وجہ سے یہ بہت کثرت سے استعمال ہوتے ہیں، اب اہل محلہ اور کمیٹی کے افراد نے باہمی مشورہ سے طے کیا ہے کہ ہم ایک خاک روب (Sweeper) کو یہ واشرومز ٹھیکے پر دے دیتے ہیں، یہ Sweeper جماعت کے اوقات کے علاوہ واشرومز استعمال کرنےوالوں سے بیس روپے وصول کرے گا، یہ ساری آمدنی Sweeper کی ہوگی اور وہ اس ٹھیکے کے بدلے مسجدکو ہر مہینے 3000 روپے کی فکس رقم بطور ٹھیکہ اداکرے گا۔ اسی طرح کاسلسلہ ہمارے علاقےمیں موجوداہل سنت کی تین مساجدمیں چل رہاہے، ابھی تک ہماری مسجدمیں ایسا سلسلہ شروع نہیں ہوا، ہم چاہتے ہیں کہ یہ کام شروع کرنے سے پہلے شرعی رہنمائی لے لیں، کیا مذکورہ طریقہ کارکے مطابق مسجد کے واش رومز کو ٹھیکے پر دینا جائز ہے؟

53
54

اللہ پاک کو قرض دینے کی وضاحت

جواب: پر اللہ پاک کو قرض دینےسے یہ مرادہے کہ اسے قیامت والے دن لازمی اور یقینی طورپر اللہ پاک کی طرف سے اس کی راہ میں خرچ کرنے کاثواب ملے گایعنی اس کایہ عمل...

54
55

قادیانیوں سے لیا ہوا چندہ مسجد، مدرسہ یا جنازہ گاہ پر لگانا

سوال: (1)کیا مسلمانوں کی جنازہ گاہ کی تعمیر میں قادیانیوں کی امداد کی رقم سے تعمیراتی کام کیا جا سکتا ہے ؟ (2)اور اگر کوئی مسلمان ، قادیانیوں سے رقم اکٹھی کر کے مسجد ، مدرسہ یا جنازہ گاہ پر لگاتا ہے ، تو اس کا یہ عمل اسلامی اور شرعی لحاظ سے نیک عمل ہے یا بد عمل ہے؟

55
56

شوہر بیوی کو فرض حج کے لیے جانے سے روک سکتا ہے؟

سوال: ہندہ کی ملکیت میں اتنا مال ہے کہ جس بنا پر حج فرض ہوتا ہے، اس کا بالغ بھائی حج پر جا رہا ہے، ہندہ اس کے ساتھ حج پر جانا چاہتی ہے، لیکن اس کا شوہر خالد اسے فرض حج کی ادائیگی کے لئے جانے کی اجازت نہیں دے رہا، کہتا ہے کہ تم پر میری اطاعت لازم ہے، اگر تم میری اجازت کے بغیر حج کے لئے گئی، تو گنہگار ہو گی، شرعی رہنمائی فرمائیں کہ ایسی صورت میں ہندہ شوہر کی اجازت کے بغیر حج پر جا سکتی ہے؟ اور اگر جائے، تو کیا گنہگار ہو گی؟

56
57

کاروبار میں ایک کا پیسہ اور دوسرے کی محنت ہو تو نقصان کس پر ہوگا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ امجد نے قاسم کو جانوروں کے کاروبار کے لیے ایک لاکھ بیس ہزار روپے دئیے، جس میں طے یہ ہوا کہ اس کا نفع جو ہوگا وہ امجد اور قاسم کے درمیان آدھا آدھا ہوگا۔ پیسہ سارا امجد کا تھا اور جانوروں کی دیکھ بھال قاسم کرتا تھا، جانوروں کے اوپر جو خرچ ہوتا وہ نفع میں سے کیا جاتا۔ اب اس کام میں سے نقصان ہوا، آیا کہ نقصان بھی امجد اور قاسم کے درمیان آدھا آدھا ہوگا، یا نقصان کسی ایک پر ہوگا؟ اگر ایک پر ہوگا تو کس پر ہوگا امجد پر یا قاسم پر؟ نفع زیادہ ہے نقصان کم ہے یعنی اگر ایک لاکھ روپے نفع ہوا ہے تو اس میں سے 40 ہزار نقصان ہوا ہے۔اب یہ 40 ہزار کوئی ایک دے گا یا دونوں آدھا آدھا دیں گے، یا پھر نفع میں سے نقصان کو پورا کیا جائے گا؟

57
58

جیسا کھانا شوہر خود کھائے، کیا ویسا ہی بیوی کو کھلانا واجب ہے؟

جواب: پر واجب کردہ اشیاء تین طرح کی ہیں:کھانے پینے کی اشیا، لباس اور رہنے کےلیے مکان۔ان اشیاء کا معیار کیا ہوگا؟ اس کےلیے شوہر اور بیوی دونوں کی کیفیات کو پ...

58
59

عشر کی رقم مسجد کی تعمیر میں استعمال کرنے کا حکم

جواب: مدرسہ، پُل، سرائے وغیرہ بنوانا ،ان سے زکوٰۃ ادا نہ ہوگی۔‘‘(فتاوی رضویہ ، جلد 10،صفحہ 110،مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن ،لاھور) عشر و زکوۃ کی رقم مسجد وغیرہ ...

59
60

ہر صحابی نبی جنتی جنتی کہنا کیسا؟

سوال: آج کل ایک نعرہ لگایا جاتا ہے: ہر صحابی نبی جنتی جنتی حالانکہ ایک جنگ کے موقع پر جب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ایک شخص کی شہادت کی خبر دی گئی، تو آپ نے فرمایا : ”الی النار“ یعنی وہ تو دوزخی ہے۔سوال یہ ہے کہ جب اس طر ح کی حدیث پاک موجود ہے، تو پھر یہ نعرہ : ”ہر صحابی نبی جنتی جنتی“ لگانا کیسے درست ہے؟

60