سرچ کریں

Displaying 51 to 60 out of 7187 results

51

شرعی مسافر سفرکے دوران کسی جگہ جماعت قائم دیکھ کر شامل ہوگیا تو نمازکی مختلف صورتوں کے احکام ،نیز اقتداکی شرط ”امام کا مقیم یا مسافر ہونا معلوم ہو“ کا مطلب

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص مسافر ہے اور سفر میں ایسی جگہ رکا کہ اس مقام پر جماعت کھڑی ہے، اورامام کی حالت کا پتہ نہیں کہ امام مقیم ہے یا مسافر تو کیا اس کی اقتدا کرے یا اپنی الگ پڑھے؟ جبکہ اقتدا کی شرائط میں یہ بھی لکھا ہے کہ سفر یا اقامت کے حوالے سے امام کی حالت کا علم ہو۔ اور اگر چار رکعت والی نماز میں اقتدا کر لیتا ہےاور اسے دو سے زیادہ رکعتیں نہ ملیں، تو پھر یہ کتنی رکعتیں پڑھے گا؟ یعنی امام کو مقیم سمجھ کر چار پوری کرے گا یا مسافر سمجھ کر دو پر یہ سلام پھیر دے گا؟

51
52

شراب کپڑوں پر لگ جائے تو اس میں نماز پڑھنے کے متعلق تفصیل

سوال: میرا دار الافتاء کی خدمت میں یہ سوال ہے کہ اگر شراب کپڑے کے اوپر لگ جائے تو کیااس کپڑے میں نماز پڑھ سکتے ہیں اور کیا کپڑے پر شراب لگنے سے کپڑا ناپاک ہو جاتا ہے؟ پلیز رہنمائی فرما دیجئے جزاک اللہ خیراً۔

52
53

وضوکے بعد یاد آئے کہ کوئی عضو دھونے سے رہ گیا ہے تو کیا کرے؟

جواب: پر استحقاق ملامت نہیں کہ یہ فعل بلا قصد ہوا، پھر بھی اگر خلاف سے بچنے کے لئے سرے سے وضو کرے توبہتر ہے مگر نہ کیا اور صرف مسح پر اکتفا کر لیا جب بھی نم...

53
54

موتیوں والا بریسلٹ نظر بد سے حفاظت کے لئے بچے کو پہنانا

سوال: ایک کالی ڈوری میں سفید موتی پرو کر ایک کنگن (bracelet) بنایا جاتا ہے، اور اسے بچے کے ہاتھ پر باندھا جاتا ہے تاکہ اُسے نظرِ بد سے محفوظ رکھا جا سکے۔ کیا ایسا کرنا اسلام میں جائز ہے؟

54
55

ہاتھوں پر شاپر چپک گیا، تو وضو و غسل کا حکم

سوال: میں آگ لگا رہا تھا، آگ لگانے کے لئے لکڑی کے اگلے حصے پر شاپر لگا کر اس کو تیلی لگائی، تو شاپر فوراً آگ پکڑ کر پگھلنا شروع ہوگیا اور اس کا کچھ حصہ پگھل کر میری ہتھیلی اور انگلیوں کے درمیان لگ گیا،جس کو اتارنے کی کوشش میں درد بھی ہورہا ہے اور زیادہ کوشش کی تو کھال بھی اتر سکتی ہے ، اس صورت میں وضو وغسل کا کیا حکم ہوگا؟

55
56

مسلسل 12 دن روزے رکھنے کی منت مانی اور درمیان میں روزہ چھوڑ دیا تو کیا حکم ہے ؟

جواب: پر عمل کرنا اور منت کو بعینہٖ اُسی طرح پورا کرنا واجب ہوتا ہے کہ جس طرح منت مانتے ہوئے شرط ذکر کی ہو ، لیکن اس عورت نے شرط کے مطابق 12 روزے لگاتار نہی...

56
57

بدن پر نجاست لگ جائے تو اسے پاک کرنے کا طریقہ

سوال: اگر جسم کے کسی حصے رانوں، گھٹنوں وغیرہ پر پیشاب لگ جائے تو اس کے پاک کرنے کا شرعی طریقہ کیا ہے؟

57
58

ہاتھ یا پاؤں مڑ جانے کی وجہ سے پٹی باندھی ہو، تو وضو کا حکم

سوال: پاؤں وغیرہ مڑ جائے یا ہاتھ میں جھٹکا آجائے،اس صورت میں ڈاکٹریا حکیم سے پٹی بندھوائی جائے، تو وہ کھولنے سے منع کرتے ہیں۔ کیاایسی صورت میں پٹی پر مسح جائز ہوگا ؟

58
60

نماز ی کی گود میں بچہ آکربیٹھ جائے، تو نماز کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ گھر میں تروایح وغیرہ نماز ادا کر رہے ہوں، تو اس دوران چھوٹے بچے کھیلتے کھیلتے آکر نمازی کی گود میں بیٹھ جاتے ہیں یا پھر سجدے کی حالت میں ہوں، تو پیٹھ پر سوار ہو جاتے ہیں، تو اس صورتِ حاال میں نما زکا کیا حکم ہو گا؟ نیز اگر بچے نے پاجامہ یا پیمپر وغیرہ میں پیشاب یا پاخانہ کیا ہو اور اس حالت میں آکر گود میں بیٹھ جائے، تو کیا اس صورت میں نماز ہو جائے گی؟

60