
ڈکیتی کے دوران اگر ڈاکو کو قتل کر دیا تو کیا اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھیں گے؟
سوال: ایک مسئلہ بیان کیا جاتا ہے کہ ڈکیتی کے دوران اگر کوئی ڈاکو قتل کر دیا جائے، تو اس کی نماز ِ جنازہ نہیں پڑھی جائے گی۔پوچھنا یہ ہے کہ اس کی کیا وجہ ہے؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔ سائل:محمد قمر(سرگودھا)
عمرے میں سعی کرنے سے پہلے حلق کروا لیا تو کیا حکم ہے ؟
جواب: ور اس سعی میں ایک واجب یہ ہے کہ حلق یا تقصیر سے پہلے حالتِ احرام میں سعی کی جائے اور سعی کرنے سے پہلے ہی حلق یا تقصیر کروا لینے سے دم لازم ہوجاتا ہے،ل...
احرام کے نفل ادا کرنے کے بعد ناخن کاٹے ، تو کیا حکم ہے؟
سوال: میں نے عمرے کے لیے احرام باندھا اور دو نفل ادا کئے، بعد میں یاد آیا میں نے ناخن تو کاٹے ہی نہیں ، تو یاد آنے پر میں نے ناخن کاٹ لئے، جہاں پر احرام باندھا تھا وہیں پر ناخن کاٹے تھے مگر نفل ادا کرنے کے بعد کاٹے ہیں۔جب کاٹ لئے اس کے بعد معلوم ہوا کہ احرام باندھنے کے بعد ناخن نہیں کاٹتے ، اب میرے لئے کیا حکم ہے؟
فطرہ کی رقم حیلہ کئے بغیر قاری صاحب کی تنخواہ میں دینا
جواب: ورت کے مطابق شرعی حیلہ کئے بغیر کمیٹی والوں کا تنخواہ کی مد میں فطرے کی رقم دینا شرعاً درست نہیں ہے، اس طرح کرنے سے جنہوں نے فطرہ دیا تھا، ان...
خطبہ کے دوران خطیب کا لوگوں کی گردنیں پھلانگنے سے منع کرنا کیسا؟
سوال: میں ایک جامع مسجد کا امام ہوں،کبھی کبھار خطبہ دیتے وقت چند لوگ مسجد میں داخل ہوتے ہیں اور لوگوں کی گردنیں پھلانگتے ہوئےآگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں، حالانکہ جگہ بھی نہیں ہوتی اور وہ صفوں کے درمیان بیٹھ جاتے ہیں، ان کے اس فعل سے کئی لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے اور خطبہ ادا کرنے اورسننے میں بھی تکلیف ہوتی ہے،اس وجہ سےبعض اوقات میں خطبہ کے دوران ہی ایسے اشخاص کو ٹوک دیتا ہوں کہ آگے نہ آئیں جہاں ہیں ،وہیں بیٹھ جائیں ۔ پوچھنا یہ ہےکہ کیا خطبہ کے دوران خطیب کواس طرح روکنے ٹوکنے کی اجازت ہے اور اس کی وجہ سےخطبہ دوبارہ سے تو نہیں پڑھنا پڑے گا ؟کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ خطبہ نماز کی طرح ہے۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمادیں۔
امام کے سلام پھیرتے وقت مقتدی نے تکبیرِ تحریمہ کہی تو نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
سوال: امام صاحب کے نماز ختم کرنے کے لیے پہلا سلام پھیرتے وقت زید نے تکبیرِ تحریمہ کہہ لی اور ہاتھ باندھ لیے ،اسی اثناء میں امام صاحب نے دوسرا سلام بھی پھیردیا، تو اس صورت میں زید نماز میں شامل ہوا کہ نہیں؟
والد سے بات نہ کرنے کی قسم کھاکر توڑ دی تو کیا حکم ہے؟
سوال: کسی نے یوں قسم کھائی تھی:" قرآن کی قسم ہے اب بات نہیں کروں گی پاپا سے" لیکن پھر توبہ کے نفل پڑھ لیے تھے، اللہ سے توبہ کی کہ آئندہ غلطی نہیں ہوگی اور پاپا سے بات کرنے لگی۔ تو کیا معافی ہوگئی اللہ کی طرف سے؟
قربانی کی کھال مسجد میں دے سکتے ہیں؟
جواب: ور ثواب والے کام میں خرچ کی جا سکتی ہے اور جس طرح مدرسہ کی ضروریات میں خرچ کرنا، کارِ ثواب ہے، یونہی مسجد کی ضروریات و اخراجات میں خرچ کرنا بھی ثواب ک...
لنڈے کی پینٹ میں ڈالر نکلا تو اس کا کیا کرنا ہوگا؟
جواب: ور ان تک پہنچنا اب ناممکن ہے لہٰذا ان پیسوں کو صدقہ کرنے کا حکم دیا جائے گاجیساکہ کتب فقہ میں یہ مسئلہ بیان کیا گیا ہے کہ ایک شخص نے مکان خریدا اور اس...
عورت کے لیے کیپ شال (cape shawl) اوڑھ کر نماز پڑھنا کیسا؟
سوال: سردی سے بچنے کے لیے خواتین سویٹر وغیرہ کے علاوہ کیپ شال (cape shawl) بھی استعمال کرتی ہیں، کیپ شال مختلف ڈیزائن کی ہوتی ہیں: (۱) بعض میں بازو ڈالنے کے لیے جگہ بنی ہوتی ہے، وہ بازو ڈال کر اوڑھ لی جاتی ہے اور (۲) بعض میں بازو ڈالنے کی جگہ نہیں ہوتی، وہ ویسے ہی کندھوں پر اوڑھ لی جاتی ہے، البتہ دونوں پلوؤں کو سامنے سے ٹِچ بٹن (Tich button) یا ہُک(Hook) کے ذریعے ملا دیا جاتا ہے، تو ایسی کیپ شالز اوڑھ کر سامنے سے بند کیے بغیر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟