
سجاوٹ اور جلوسِ میلاد کی وجہ سے نماز چھوڑنا کیسا؟
سوال: ماہِ ربیع الاول میں گلیوں وغیرہ کی سجاوٹ کے دوران،یونہی جلوسِ میلاد میں شرکت کی وجہ سے جماعت چھوڑ نا یا نماز ہی قضا کر دینا کیسا؟کئی لوگ ان کاموں میں مشغولیت کے سبب نماز یا جماعت کی بالکل بھی پرواہ نہیں کرتے،برائےکرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
گاڑی کرائے پر لی اور خراب ہوگئی ، تو تاوان کون دے؟
سوال: ایک آدمی نے گاڑی کرائے پرلی، توگاڑی لے کر جس مقام پر جانا تھا وہاں آنے جانے کے مختلف راستے ہیں اور گاڑی کے مالک نے یہ معین کر دیا کہ آنے جانے میں فلاں راستے کو استعمال کیا جائے، لیکن کرائے پر لینے والے نے مالک کا بتایا ہو راستہ استعمال کرنے کے بجائے دوسرا راستہ استعمال کیا اور اس راستے پر لے جانے سے مالک نے منع بھی کیا تھا ، اب اس راستے پر جانے کی وجہ سے گاڑی میں نقصان ہوگیا ، تو اس کا تاوان کون ادا کرے گا۔
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک کمپنی نے کوئی پروڈکٹ بناکر مارکیٹ میں فروخت کرنا شروع کی، اب کوئی دوسرا شخص اسی نام سے اس پروڈکٹ کی نقل بناتا ہے اور اصل کمپنی کا نام استعمال کرکے یہ نقلی پروڈکٹ مارکیٹ میں سستے داموں بیچ رہا ہے۔ ایسا کرنا کیسا ہے؟ نیز اس پروڈکٹ کو سپلائی کرنا اور دوکاندار کا اسے گاہک کو بیچنا کیسا ہے؟
نماز میں ایڑیاں کھڑی کر کے بیٹھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ دونوں سجدوں کے درمیان اور قعدے میں دونوں قدم کھڑےکرکے، ان کی ایڑیوں پر سرين رکھ کر بیٹھنا کیسا ہے؟ ایسی صورت میں مردوں کی نماز کا کیا حکم ہو گا؟ سنا ہے حدیث پاک میں اس سے منع کیا گیا ہے، برائے مہربانی اس حوالے سے رہنمائی فرما دیں۔
آڑھتی کا مالک کی اجازت کے بغیر کمیشن سے زائد رقم رکھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ زیدآڑھت کاکام کرتا ہے ،اس کے پاس لوگ اپنے باغات کے آم بیچنےکے لئےبھیجتے ہیں،تو وه آم فروخت کروانےپرعرف کے مطابق كميشن ليتا ہے ،اور اس کےساتھ مزید کچھ رقم آم کے مالکان کو بتائےبغیر اس کام کے لئے رکھ لیتا ہے کہ جن لوگوں کوآم فروخت کیے ہیں، ان آم کی پیٹیوں میں سےجوآم خراب نکلے ،ان کےبدلے ان کو یہ رقم دوں گا اور اگر آم خراب نہ نکلے تو یہ رقم اگلے سال جن لوگوں کے آم خراب نکلیں گے،ان کو دوں گا،اپنی ذات پر اس کو خرچ نہیں کروں گا، مثلاً زید 5لاکھ میں آم بیچتا ہے، 25 ہزار کمیشن رکھتا ہے اور 50 ہزار اضافی رکھ لیتا ہے،اور 4لاکھ 25 ہزار مالکان کو دیتا ہے اور ان کو یہ بیان کرتا ہے کہ آپ کے پھل اتنے (4لاکھ ،25 ہزار)میں ہی فروخت ہوئے ہیں، زید کا ایسا کرنا کیسا؟
گھونگے (Snail Mucin) کے جسم سے نکلنے والی جیل چہرے پر لگانے کا حکم
جواب: استعمال کرنا جائز ہے اور اس حالت میں نماز پڑھنے نماز ہو جائے گی۔ جن جانداروں میں بہنے کے قابل خون نہ ہو، وہ پاک ہیں، مگر حلال نہیں، چنانچہ امام ...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ بینک سے قرضہ لینے والا ، قرضے کےحصول کےلیے کسی ایک دکاندار کو بطور ضامن پیش کرتاہے ، توسودی قرض لینےوالے کی ضمانت دینا کیسا ہے ، کیاضمانت دینے والا بھی گنا ہ گار ہوگا
امتحانات میں رشوت لے کر نقل کروانا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ Examination staffکو اس لئے کھانا کھلانا اور تحفہ دینا تاکہ وہ ہمارے طلبہ کو چیٹنگ(نقل) کرنے دیں ۔یہ کیسا ہے؟ سائلہ :بنت نواز(خوشاب)