
نئی بائیک چند دن چلنے کے بعد کم قیمت میں واپس لے سکتے ہیں ؟
سوال: ہمارا موٹر سائیکل کا شوروم ہے،ہم (cash)نقد پرموٹر سائیکل فروخت کرتے ہیں۔ بسا اوقات کچھ روز بعدہی کسٹمرموٹر سائیکل واپس کرنے آ جاتا ہے،کسٹمر نے موٹر سائیکل کچھ کلو میٹر چلایا بھی ہوتا ہے،اب کسٹمر کا اصرار ہوتا ہے کہ اسی قیمت پر واپس کریں جس پر خریدا تھا کہ ہم نے ایک دو دن ہی بس چلایا ہے،جبکہ ہم زیرو میٹر موٹر سائیکل دیتے ہیں،کسٹمر اسے چند کلو میٹر چلا لیتا ہے،اور میٹر چلنے پر اس کی زیرو میٹر والی قیمت نہیں رہتی ،کم ہو جاتی ہے،تو ایسی صورت میں ہم کم پیسے واپس کر کے موٹر سائیکل واپس رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
بے ہوشی کی حالت میں کتنی نمازیں رہ جائیں، تو قضا لازم نہیں رہتی؟
جواب: پر ان نمازوں کی قضا لازم ہے اور چھٹی فرض نماز کا وقت بھی ختم ہوجائے، تو اب قضا ساقط ہوجائے گی ۔ اس کی وضاحت کچھ یوں ہے کہ فقہائےکرام علیہم الرحمۃ...
عورت فاتحہ پڑھنے کے لیے قبرستان جا سکتی ہے یا نہیں ؟
سوال: اس رمضان شریف میں ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ۔ ہمشیرہ والد صاحب کی قبر پر قبرستان جانے کا کہتی رہتی ہیں ، تو برائے مہربانی شرعی رہنمائی فرما دیں کہ کیا عورت باپردہ ہوکر قبرستان جا سکتی ہے یا نہیں ؟
عذر کی وجہ سے سجدے میں پیشانی زمین پر نہ جمے تو سجدے کا طریقہ
سوال: اگر پیشانی پر پھنسی وغیرہ ہو جس کی وجہ سے سجدے میں پیشانی زمین پر نہ جمے تو نماز کا کیا حکم ہے؟
سفر کے دوران ایک آیتِ سجدہ بار بار پڑھنے سے کتنے سجدے لازم ہوں گے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میری والدہ نے میری نا سمجھ نابالغہ بیٹی کو سونے کی چوڑی گفٹ کی اور میری زوجہ نے مجھے بتائے بغیر بیٹی کی طرف سے اس پر قبضہ کر لیا، مجھے نہیں بتایا، میں فی الحال کافی مشکلات میں گھِرا ہوا ہوں، مجھے جب یہ معلومات ملی،تو میں نے گھر والی کو کہا کہ یہ چوڑی مجھے دے دو، تا کہ میں اس سے فی الحال اپنا مسئلہ حل کر سکوں، تو اس نے کہا کہ یہ ہماری نابالغ بچی کی مِلک ہے، ہم اس کو استعما ل نہیں کرسکتے، برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں کہ وہ چوڑی میری بیٹی کی مِلک ہو چکی یا نہیں؟ اور کیا میں اس کو اپنے کام میں لا سکتا ہوں؟
کیا بیٹھ کر اونگھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ اگر کسی شخص کو مسجد میں بیٹھے بیٹھے اونگھ آ جائے،جبکہ اس کے سرین زمین پر جمے ہوئے ہوں ، تو کیا اس صورت میں اونگھنے سے اس کا وضو ٹوٹ جائے گا؟ رہنمائی فرمادیں۔
بینڈ باجے بجانے کی نوکری کرنے کا حکم
سوال: بینڈ باجے بجانے کی نوکری کرنا کیسا ہے، کیا ماہانہ تنخواہ حلال ہوگی؟ نیز شادی بیاہ پر بینڈ باجے بجائے، تو تنخواہ پر کیا اثر پڑے گا؟
کھڑی ہوئی ٹرین میں نماز شروع کی اور ٹرین چل پڑی تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ایک شخص نے کھڑی ٹرین میں ظہر کی فرض نماز شروع کی اور ٹرین چل پڑی، تو فرض باقی نہ رہے۔ کیا اب فوراً سلام پھیر کر نماز توڑ دے یا ویسے ہی ٹوٹ گئی یا نفل کے طور پر مکمل کرے؟
دانت نکلوانے کے بعد خون حلق سے نیچے اتر جائے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: دانت نکالنے کے بعد بعض اوقات 24 سے 48 گھنٹے تک زخم سے خون رِستا رہتا ہے، ایسی صورت میں مریض پر کیا شرعی ذمہ داری ہے؟ اگر بلا قصد خون حلق سے اُتر جائے، تو کیا اِس صورت میں اُسے گناہ ہوگا؟
کیا امتحانات کی وجہ سے طلبہ کا رمضان کےروزے قضا کرنا جائز ہے؟
جواب: پر رمضان کا روزہ فرض ہے، بلا عذرِ شرعی اس کا چھوڑنا گناہ ہے اور سالانہ امتحانات یا گرمی شرعاً فرض روزہ چھوڑنے کا قابل قبول عذر نہیں ہیں ، لہٰذا بالغ ط...