سرچ کریں

Displaying 651 to 660 out of 5319 results

651

امام صاحب کا مغرب کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کی ایک دو آیت بلند آواز سے پڑھنا

سوال: اگر مغرب کی تیسری رکعت میں امام صاحب نے بھولے سےسورہ فاتحہ کی ایک یادو آیت جہر(یعنی بلند آواز) سے پڑھ لی، تو کیا امام صاحب پر سجدہ سہو واجب ہوجائے گا؟

651
652

ضامن فوت ہوجائے ، تو قرض کا ورثاء سے مطالبہ کرنا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد صاحب کا چند ماہ قبل انتقال ہوا ہے، انہوں نے اپنی زندگی میں ایک دوست کے قرض کی ضمانت دی تھی کہ اگر وہ قرض مقررہ وقت پہ ادا نہ کرے، تو میں ضامن ہوں۔والد صاحب کو کچھ اندازہ تھا کہ وہ قرض کی ادائیگی کے معاملے میں ٹھیک نہیں ہے، لیکن دوست نے اصرار کیا کہ اگر آپ ضمانت دیں گے، تو مجھے قرض مل جائےگا، تو ابو نے دوستی کی خاطر اس کی ضمانت دیدی تھی، اب قرض کی مقررہ تاریخ گزر چکی ہے، لیکن اس نے ابھی تک قرض ادا نہیں کیا، قرض خواہ نے ہم سے مطالبہ کیا ہے کہ آپ کے والد نے ضمانت دی تھی، ان کے انتقال کے بعد آپ اس معاہدے کو پورا کرتے ہوئے میر اقرض ادا کریں، تو کیا شرعی اعتبار سے ہم اس معاہدے کو پورا کرنے کے پابند ہوں گے یا نہیں؟ اور کیا قرض خواہ کا ہمارے والد کی ضمانت کو بنیاد بنا کر ہم سے قرض کا مطالبہ کرنا شرعاً درست ہے؟ (2) میرے ایک دوست نے بہار شریعت کا جزئیہ بھیجا تھا، اس کی عبارت یہ ہے کہ ’’ اگر کفیل مر گیا، جب بھی کفالت باطل ہو گئی، اس کے ورثہ سے مطالبہ نہیں ہو سکتا۔‘‘(حصہ 12، صفحہ 836)اس جزئیے کے مطابق کیا حکم ہو گا؟ نوٹ: سائل نے وضاحت کی ہے کہ ضمانت والی رقم ترکے میں سے بآسانی ادا کی جا سکتی ہے۔ نیز ابو نے اپنا کوئی وصی مقرر نہیں کیا۔

652
653

ایک نماز کے بعد اپنے لئے اور دوسری نماز کے بعد اپنے گھر والوں کے لئے دعا کرنا

جواب: امام مستغفری کی حدیث میں یہ لفظ ہیں:((اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِأُمَّۃِ مُحَمَّدٍ مَغْفِرَۃً عَامَّۃً))الٰہی! اُمتِ محمدصلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم کی عام ...

653
654

صاحبِ مزار سے اللہ تعالی کی بارگاہ میں سفارش کی عرض کرنا کیسا ؟

سوال: کسی مزار پر جاکر صاحب مزار کی بارگاہ میں یہ عرض کرنا کہ وہ (صاحب مزار) ہماری حاجت روائی کےلئے اللہ کی بارگاہ میں دعا وسفارش کریں ،کیا ایسا کسی آیت قرانی یا حدیث پاک سے ثابت ہے؟

654
655

مسافر شرعی سفر سے پہلے واپسی کا ارادہ کر لے تو نماز کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر زید شرعی مسافت طے کرنے کی نیت سے اپنے گھر سے روانہ ہو اور50 کلو میٹر سفر طے کر چکا ہو ،پھر کسی سبب سے سفر وہیں پر ختم کر دے اور گھر کی طرف واپس آئے، تو کیا واپسی پر دوران ِ سفر گھر آنے سے پہلے وہ قصر نماز پڑھے گا یا پوری نماز پڑھے گا؟ نوٹ :زید کو کام کے سلسلے میں اکثر اوقات باہر جانا پڑتا ہے، تو کبھی کبھار اس کے ساتھ ایسا بھی ہوتا ہے کہ اسے دوران سفر گھر واپس آنا پڑتا ہے، لہذا اس مسئلے کے متعلق رہنمائی فرما دیں۔

655
656

مسجد سے متصل مدرسے میں پڑھانے والے کو مسجد کے چندے سے تنخواہ دینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک محلے کی مسجد میں عصر تا مغرب چھوٹے بچوں کا مدرسہ لگتا ہے، جس میں اس مسجد کے مؤذن صاحب بچوں کو مدرسہ پڑھاتے ہیں، مؤذن صاحب کو مؤذنی کی سیلری کے ساتھ ساتھ، مدرسہ پڑھانے کی اضافی سیلری بھی اسی مسجد کے چندے میں سے ہی دی جاتی ہے۔ اب مسجد سے متصل ایک مدرسہ تعمیر کیا گیا ہے، اور دونوں کا مین گیٹ ایک ہی ہے۔ وہی بچے اس مدرسے میں پڑھیں گے، بس مدرس اور اس مدرسے کی ٹائمنگ تبدیل ہوگی۔ اب یہاں سوال یہ ہے کہ کیا مؤذن صاحب کا مدرسہ پڑھانے کی سیلری لے کر، مسجد میں مدرسہ پڑھانا اوران کو مسجد کے چندے سے سیلری دینا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ نیز مسجد سے متصل جو مدرسہ تعمیر کیا گیا ہے، کیا وہاں پڑھانے والے مدرس کی سیلری مسجد کے چندے سے دی جاسکتی ہے یا نہیں؟

656
657

سید لقب ہے یا نسب نیز سید کون ہوتا ہے؟

سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کےبارےمیں کہ شروع سے ہمارے ہاں یہ بات سمجھی جاتی رہی ہے کہ سیّد وہ شخص ہے ،جو سیّدۃ النساء حضرت سیّدہ پاک فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کے صاحبزادوں حضرت امام حسن یا امام حسین رضی اللہ عنہما کی نسل سے ہو،لیکن آجکل یہ بات سننے میں آئی ہے کہ قریشی اورہاشمی خاندان کےبعض لوگوں نے اپنے آپ کو سیّد کہلوانا اور اپنے ناموں کی ابتدا میں سیّد لکھنا شروع کر دیا ہے،ان لوگوں کا دعوی ہے کہ سیّد کوئی نسب نہیں،بلکہ ایک لقب ہے،جو کسی بھی خاندان کے عالم و فاضل اور مفتی کے لیے بولنا جائز ہے، خاندانِ نبوت کا نسب ہاشمی قریشی ہے،سیّد نہیں۔کیا ان لوگوں کا یہ نظریہ درست ہے؟

657
658

جس نے عصر کی نماز چھوڑی اس کے اعمال برباد ہوگئے۔ حدیث کی شرح

سوال: ہرنماز کوچھوڑنے سے تمام اعمال برباد ہوجاتے ہیں یا صرف عصر کی نماز چھوڑنے سے؟

658
659

23 ذوالقعدہ کو مکہ پہنچنے والا حاجی نماز میں قصر کرے گا؟

جواب: امام ابن ہمام رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنی کتاب میں اسی مسئلے کی شر ح کرتے ہوئے لکھتے ہیں :” ومجرد نية الإقامة لا تتم علة في ثبوت حكم الإقامة كما في ا...

659
660

جوتا پہن کر نماز پڑھنے کا حکم

جواب: امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فتاوی رضویہ شریف میں اس مسئلہ کی مکمل تنقیح کرتے ہوئے فرماتے ہیں:” سخت اور تنگ پنجے کا جوتا جو سجدہ میں انگلیوں کاپیٹ...

660