سرچ کریں

Displaying 661 to 670 out of 1684 results

661

مسبوق پانچویں رکعت کے لیے امام کے ساتھ کھڑا ہوگیا، تومسبوق کی نماز کا حکم

سوال: میں عشاء کی نماز میں ایک رکعت چھوٹ جانے کے سبب مسبوق ہوگیا ،امام صاحب کے ساتھ تین رکعت باجماعت ادا کیں ،امام صاحب چوتھی رکعت پر قعدہ کرنے کے بعد پھر کھڑے ہوگئےاور دو رکعت مزید پڑھادیں اور آخر میں سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کرلی۔ان آخری دو رکعتوں میں، میں بھی مسئلہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے امام صاحب کے ساتھ شامل ہوگیا ۔نماز مکمل کرنے کے بعد کسی سے معلوم کیا ،تو اس نے بتایا کہ آپ کی نماز نہیں ہوئی ۔برائے کرم رہنمائی فرمائیں کہ میری نماز ہوئی یا نہیں ؟

661
662

مسبوق امام کے ساتھ تشہد میں شامل ہوا ہی تھا کہ امام کھڑا ہوگیا تو مسبوق کیا کرے ؟

سوال: مقتدی امام کے ساتھ تشہد میں شامل ہوا ہی تھا کہ امام صاحب کھڑ ےہو گئے اور اس کے تشہد مکمل کرنے سے پہلے ہی رکوع میں چلے گئے،وہ التحیات مکمل کر کے امام صاحب کے رکوع میں جانے کے بعد کھڑا ہوا اور ایک تسبیح(یعنی ایک مرتبہ سبحان اللہ کہنے) کی مقدار رُک کر رکوع میں امام صاحب سے ملا ، کیا اس کی نماز ہو گئی؟

662
663

وارث کے پاس میت کی رقم امانت ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟

سوال: اگر کسی کے والد نے اپنی بیٹی کے پاس کچھ رقم رکھوائی، اور پھر کچھ دنوں کے بعد ہی والد صاحب کا انتقال ہوگیا، تو کیا اب وہ رقم بیٹی استعمال کرسکتی ہے یا نہیں؟

663
664

قعدہ اولیٰ میں شریک ہوتے ہی امام صاحب کھڑے ہوگئے تو حکم

سوال: کوئی مقتدی قعدہ اولیٰ میں امام کے ساتھ جماعت میں شریک ہوا، ابھی بیٹھا ہی تھا کہ امام صاحب کھڑے ہوگئے ، اب مقتدی فوراً کھڑا ہوجائے یا التحیات پڑھ کے کھڑا ہو؟

664
665

صرف واجب الاعادہ نمازیں ذمہ پر ہونے سے صاحبِ ترتیب رہے گا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ زید نے اپنی فرض قضا نمازیں مکمل کر لی ہیں، لیکن زید پر تین سال کی نمازِ ظہر کی سنتِ قبلیہ کی ادائیگی واجب الاعادہ ہے، کیا زید نماز میں صاحب ترتیب ہے یا نہیں؟ زید پر نماز ظہر کی سنت قبلیہ اس طرح واجب ہوئی کہ زید نماز ظہر کی سنت قبلیہ کی پہلی دو رکعت میں سورت فاتحہ کے ساتھ سورت ملاتا تھا، لیکن آخری دو رکعت میں سورت ملا کر نہیں پڑھتا تھا، اس کے بعد جب یہ معلوم ہوا ہے کہ چاروں رکعتوں میں سورت ملانا واجب ہے، تب سے سورت ملا کر ہی سنتیں ادا کرتا ہے۔

665
666

کیا مسجد کی چھت پر امام کے لیے مکان بنا سکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد تعمیر کر لینے کے بعد اس میں مسجد کی نیت کر لی گئی اور نمازیں ہونے لگ گئیں پھر کچھ عرصہ کے بعد مسجد کے چھت پر مسجد کے عموی چندے سے یعنی وہ چندہ جو مسجد کے نام پر عموما متولی کے قبضہ میں ہوتا ہے اس سےامام صاحب کے لئے فیملی رہائش تیار کی گئی تو ایسی صورت میں مسجد کی چھت پر امام کے لئے مکان بنانا اور امام صاحب کا اس میں رہائش رکھنا جائز ہے یا نہیں؟ سائل: محمد اکمل عطاری(لاہور،کینٹ)

666
668

امام ، موذن کی تنخواہ مسجد کے چندے سے دینا

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ محلے دار جامع مسجد کو چندہ دیتے ہیں جو مسجد کی تعمیر ودیگر اخراجات ، مثلا ً بجلی ، گیس کے بل وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں ، کیا امام مسجد ، مؤذن صاحب کو وظیفہ بھی اسی مسجد کے چندے سے ادا کر سکتے ہیں ؟

668
669

رحمن نام رکہنا کیسا اور اسکا معنی کیا ہے؟

جواب: صاحب رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں :’’عبد القدوس کو عبد القدوس ، عبد الرحمن کو عبد الرحمن اور عبد القیوم کو عبد القیوم ، اور عبد اللہ کو عبد اللہ ہی کہنا...

669