
ڈیجیٹل قرآن پین سے آیت سجدہ سنی تو سجدہ تلاوت کا حکم
سوال: ڈیجیٹل قرآن جس میں پین کو جہاں ٹچ کیا جائے، تلاوت کی آواز آتی ہے، تو اگر کسی نے پین آیت سجدہ پر ٹچ کیا اور آیت سجدہ سن لی، تو کیا سجدہ تلاوت واجب ہو جائے گا؟
مضاربت پر کام کرنے والے نے اپنا پیسہ لگا دیا تو نفع کا حکم، نیز انویسٹر فوت ہوجائے تو مضاربت کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرے بھانجے کا فروٹ کا کام تھا ، میں نے اور میرے بھائی نے اس کو ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے (یعنی ڈیڑھ لاکھ میں نے اور ڈیڑھ لاکھ میرے بھائی نے) اور اس کو اس بات کا پابند کیا کہ ان سے الگ الگ تجارت کرنا، ان کا حساب کتاب الگ الگ ہی ہوگا، اس نے اس بات پر عمل کیا اور دونوں مالوں کو آپس میں نہیں ملایا۔ اس میں میرا معاہدہ اس طرح ہوا تھا کہ میرے ڈیڑھ لاکھ روپے سے فروٹ خریدو اور جو نفع ہو مجھے اس میں سے آدھا دے دینا، آدھا تمہارا ہوگا! تو وہ جب منڈی گیا، وہاں اسے مناسب قیمت میں اچھا سودا مل رہا تھا لیکن اس کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کم پڑ رہے تھے، تو اس نے اس میں اپنے 50ہزار روپے ملادئیے، یوں اس نے دولاکھ روپے کا مال خرید لیا اور اس طرح ہمارے فروٹ کے کام میں ہوتا بھی ہے کہ اگر مناسب سودا مل رہا ہو اور پیسے کم ہوں تو اپنے پیسے ملاکر مال خرید لیا جاتا ہے، اب اس نے یہاں اپنے شہر کراچی میں لاکر بیچا تو اس سے ٹوٹل 35 ہزار روپے کا پرافٹ ہوا۔ اور میرے بھائی کا اس سے معاہدہ اس طرح ہوا تھا کہ اس سے فروٹ خریدو، اس کام میں جو بھی نفع ہو، اس میں سے صرف 25 فىصد بھائی کا ہوگا، باقی 75 فيصد اس کا ہوگا۔ قضائے الٰہی سے درمیان میں ہی میرے بھائی کا انتقال ہوگیا اور ابھی ان کا آدھا مال ہی میرا بھانجا بیچ پایا ہے، اس میں سے آدھا مال موجود ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ: (1) میرے معاہدے میں کل مال بک جانے کے بعد جو 35 ہزار روپے کا پرافٹ ہوا، اس کو کس طرح تقسیم کیا جائے گا؟ یعنی میرے والے مال میں 50 ہزار روپے میرے بھانجے نے بھی لگائے ہیں، اس کے بعد بھی ٹوٹل نفع میں سے آدھا آدھا ہوگا یا اس میں کوئی تبدیلی ہوگی؟ (2) میرے مرحوم بھائی کے پیسوں سے خریدے ہوئے باقی مال کو بیچنے کا بھانجے کو حق حاصل ہے یا نہیں؟ اور اس میں جو پرافٹ ہوگا، اس میں سے اس کو مقررہ نفع ملے گا یا سب میرے بھائی کے بچوں بچیوں کا ہوگا ؟
نماز میں سورہ مُلک کے بعد اللہ رب العٰلمین پڑھ لیا ، تو نماز کا حکم ؟
جواب: کسی شخص سےمخاطب ہوکربطور جواب اللہ کا ذکر کرے،مثلا :کوئی چھینک مارے ،تو بطور جواب ’’ یرحمک اللہ ‘‘کہے،یا بُر ی خبر سن کر ’’ انا للہ وانا الیہ رٰجعون ...
بیوی اور بچوں کے خرچے کے متعلق تفصیل
جواب: کسی جگہ پیشہ کرنے بھیجے تاکہ وہ کمائے اوراس کی کمائی سے اس پرخرچ کرے اگروہ بچہ مذکرہو۔(ردالمحتارمع الدرالمختار،باب النفقۃ،ج03،ص612،دارالفکر،بیروت( ...
ہینڈ رائٹنگ(Hand writing) والی کمپنی (company) کے ذریعے ارننگ کرنے کا حکم
سوال: آج کل ورک فرام ہوم(Work from home) کی مختلف صورتیں رائج ہیں،جن میں انسان گھر بیٹھے ارننگ (Earning)یعنی کمائی کر سکتا ہے۔اس کی ایک صورت(Hand writing)یعنی ہاتھ سے مختلف تحریریں لکھنے کی بھی ہے،جس کا مکمل طریقہ کار درج ذیل ہے: کمپنی(Company)نےمختلف(Packages)متعارف کروا رکھے ہیں،کمپنی کا ممبر (Member) بننے کے لیے ان میں سےایک پیکج (Package)لازمی طور پر (buy)یعنی خریدنا پڑتا ہے،اگرپانچ سو500والا پیکج خریدیں گے،تو اس کی بنیاد پہ روزانہ پچاس 50روپے اور اگر ہزار 1000والا خریدیں گے،تو روزانہ سو100روپے کما سکیں گے ۔یونہی پیکج جتنا مہنگا ہوگا ،اس حساب سے آمدن بھی بڑھتی چلی جائے گی اور ایک پیکج کی مدت تیس30 دن ہوتی ہے،یعنی ایک پیکج خریدنے کے بعد اس کی بنیاد پہ تیس30دن تک ارننگ کرسکتے ہیں، اس کے بعد دوبارہ کوئی پیکج خریدنا ہوگا۔بعض کمپنیاں اسے پیکج کی خریداری کا نام دیتی ہیں اور بعض رجسٹریشن فیس کا،لیکن یاد رہے کہ اس طرح پیکج کی خریداری یا رجسٹریشن فیس کے بدلے میں کسٹمر(Customer)کو کمپنی کی جانب سے کچھ بھی نہیں ملتا،بس اتنا فائدہ ہوتا ہے کہ وہ کمپنی کا(Member)بن جاتا ہےاور کمپنی سے کام لے کر اسے کرنے کا اہل ہو جاتا ہے۔ اور کام یہ ہوتا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پہ بذریعہ واٹس ایپ (WhatsApp) کچھ کمپیوٹرائز (Computerize) نوٹس(Notes)سینڈ (Send)کیے جاتے ہیں،جنہیں ایک رجسٹر (Register)پر ہاتھ سے لکھنا ہوتا ہے اور ان کی تصاویر بذریعہ واٹس ایپ ہی واپس بھیجنی ہوتی ہیں،جس کی بنیاد پہ اجرت اکاؤنٹ(Account)میں آجاتی ہے ۔ پھر ارننگ کے لیے کام اور اس کی اجرت دینے کے حوالےسے مختلف کمپنیوں کا اپنا اپنا طریقہ اور اصول ہیں،مثلاً: بعض کی طرف سے یہ شرط ہوتی ہے کہ پیکج کی خریداری/رجسٹریشن کے باوجودمخصوص تعداد میں لوگوں کو کمپنی جوائن (Join)کروانے کے بعد کام ملے گا،اس سے پہلے ارننگ کی کوئی صورت نہیں،بعض کی طرف سے کام تو مل جاتا،لیکن کام کمپلیٹ(Complete) کر لینے کے باجود اجرت تب ملے گی،جب مختلف افراد کو جوائن کروالیں گے ،البتہ بعض کمپنیز کی جانب سے نئے ممبر(Members) بنانے کی شرط نہیں ہوتی،بس کام پورا کر کے اس کی اجرت لے سکتے ہیں۔اب پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح کی کمپنیز (Companies)جوائن کر کے ارننگ کرنا شرعاً درست ہے یا نہیں؟
نماز عصر میں بلند آواز سے قراءت کرنے کا حکم؟
جواب: کسوف والاستسقاء کما فی البحر۔‘‘ یعنی سری نمازوں میں امام اورمنفرد دونوں پر سراً یعنی آہستہ آواز سےقراءت کرنا واجب ہے اور وہ نماز ظہر و عصرکی تمام رک...
تمباکو اور نسوار حلال ہے، تو الکوحل والا مشروب حرام کیوں؟
سوال: ایک جگہ کسی کہنے والے کو سنا کہ ”جب تمباکو اور نسوار حلال ہے، تو الکوحل والا مشروب پینا کیوں حرام ہے؟ کیونکہ اصل حرام چیز شراب ہے، جبکہ فی زمانہ ”الکوحل“ہے اور الکوحل شراب نہیں ہوتی۔ ہم بہت سی چیزوں میں الکوحل استعمال کرتے ہیں، تو جب اُس کا استعمال جائز ہے، تو اُس کا معمولی مقدار میں پینا بھی جائز ہے، جب تک دماغ پر اثر نہ پڑے۔ “ کیا یہ گفتگو کرنے والا اپنی جگہ درست ہے؟
حدیث: تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے
سوال: ایک حدیث سنی تھی کہ ایک بیٹا نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض کرتا ہے کہ میرے والد نے میرا مال لے لیا، تو آخر میں نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں کہ تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے، یہ پورا واقعہ کس طرح ہے؟
گونگے شخص نے آیاتِ سجدہ کی زیارت کی، تو سجدہ تلاوت کا حکم
سوال: ایک گونگے شخص کا دو سال سے معمول ہے کہ وہ ماہِ رمضان میں پورے قرآنِ پاک کی زیارت کرتا ہے، اب ظاہر ہے کہ وہ قرآن تو نہیں پڑھ تو سکتا ، اسی لیے فقط قرآنِ پاک کی زیارت ہی پر اکتفاء کرتا ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اُس گونگے شخص نے مکمل آیاتِ سجدہ کی زیارت کی بھی ہے، تو کیا اُس پر پورے 14 سجدہ تلاوت واجب ہوں گے؟
صبح صادق کےبعدصاحب نصاب ہوتوصدقہ کامسئلہ
سوال: زید عید الفطر کے دن صبح صادق کے وقت تو صاحب نصاب نہیں تھا مگر عید کی نماز کے بعد ظہر سے پہلے پہلے صاحب نصاب ہو گیا تو کیا زید پر صدقہ فطر واجب ہو گا ؟