
مضاربت پر کام کرنے والے نے اپنا پیسہ لگا دیا تو نفع کا حکم، نیز انویسٹر فوت ہوجائے تو مضاربت کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرے بھانجے کا فروٹ کا کام تھا ، میں نے اور میرے بھائی نے اس کو ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے (یعنی ڈیڑھ لاکھ میں نے اور ڈیڑھ لاکھ میرے بھائی نے) اور اس کو اس بات کا پابند کیا کہ ان سے الگ الگ تجارت کرنا، ان کا حساب کتاب الگ الگ ہی ہوگا، اس نے اس بات پر عمل کیا اور دونوں مالوں کو آپس میں نہیں ملایا۔ اس میں میرا معاہدہ اس طرح ہوا تھا کہ میرے ڈیڑھ لاکھ روپے سے فروٹ خریدو اور جو نفع ہو مجھے اس میں سے آدھا دے دینا، آدھا تمہارا ہوگا! تو وہ جب منڈی گیا، وہاں اسے مناسب قیمت میں اچھا سودا مل رہا تھا لیکن اس کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے کم پڑ رہے تھے، تو اس نے اس میں اپنے 50ہزار روپے ملادئیے، یوں اس نے دولاکھ روپے کا مال خرید لیا اور اس طرح ہمارے فروٹ کے کام میں ہوتا بھی ہے کہ اگر مناسب سودا مل رہا ہو اور پیسے کم ہوں تو اپنے پیسے ملاکر مال خرید لیا جاتا ہے، اب اس نے یہاں اپنے شہر کراچی میں لاکر بیچا تو اس سے ٹوٹل 35 ہزار روپے کا پرافٹ ہوا۔ اور میرے بھائی کا اس سے معاہدہ اس طرح ہوا تھا کہ اس سے فروٹ خریدو، اس کام میں جو بھی نفع ہو، اس میں سے صرف 25 فىصد بھائی کا ہوگا، باقی 75 فيصد اس کا ہوگا۔ قضائے الٰہی سے درمیان میں ہی میرے بھائی کا انتقال ہوگیا اور ابھی ان کا آدھا مال ہی میرا بھانجا بیچ پایا ہے، اس میں سے آدھا مال موجود ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ: (1) میرے معاہدے میں کل مال بک جانے کے بعد جو 35 ہزار روپے کا پرافٹ ہوا، اس کو کس طرح تقسیم کیا جائے گا؟ یعنی میرے والے مال میں 50 ہزار روپے میرے بھانجے نے بھی لگائے ہیں، اس کے بعد بھی ٹوٹل نفع میں سے آدھا آدھا ہوگا یا اس میں کوئی تبدیلی ہوگی؟ (2) میرے مرحوم بھائی کے پیسوں سے خریدے ہوئے باقی مال کو بیچنے کا بھانجے کو حق حاصل ہے یا نہیں؟ اور اس میں جو پرافٹ ہوگا، اس میں سے اس کو مقررہ نفع ملے گا یا سب میرے بھائی کے بچوں بچیوں کا ہوگا ؟
عید چاند کے حساب سے یا کلینڈر کے اعتبار سے
جواب: کسی نے کہا تین رات کا ہے، کسی نے کہا دو رات کا ہے۔ تو ہم ابن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنھما سے ملے اور ان سے واقعہ بیان کیا، فرمایا: تم نے دیکھا کس رات میں ...
گونگے شخص نے آیاتِ سجدہ کی زیارت کی، تو سجدہ تلاوت کا حکم
سوال: ایک گونگے شخص کا دو سال سے معمول ہے کہ وہ ماہِ رمضان میں پورے قرآنِ پاک کی زیارت کرتا ہے، اب ظاہر ہے کہ وہ قرآن تو نہیں پڑھ تو سکتا ، اسی لیے فقط قرآنِ پاک کی زیارت ہی پر اکتفاء کرتا ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اُس گونگے شخص نے مکمل آیاتِ سجدہ کی زیارت کی بھی ہے، تو کیا اُس پر پورے 14 سجدہ تلاوت واجب ہوں گے؟
جواب: کس چیز کا ترشوانا سنت ہوگا؟ البتہ!داڑھی بہت لمبی، حد اعتدال سے خارج ،بے موقع و بد نماہو تو بلا شبہ خلاف سنت و مکروہ ہے ۔ فتاوی رضویہ ...
روزہ و عید چاند کے حساب سے یا کلینڈر کے حساب سے؟
جواب: کسی نے کہا تین رات کا ہے، کسی نے کہا دو رات کا ہے۔ تو ہم ابن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہما سے ملے اور ان سے واقعہ بیان کیا، فرمایا: تم نے دیکھا کس رات میں ...
قضا نماز پڑھنے والے کے لئے تکبیرات تشریق کہنے کا حکم
جواب: کسی اور سال کے عید کے دنوں میں قضا کرے (۴)عید کے دنوں میں فوت ہونے والی نماز، اسی سال عید کے دنوں میں قضا کرے اور نمازی صرف آخری صورت میں تکبیر...
شوہر کے دو گھر ہوں تو بیوی کس گھر میں عدت گزارے گی ؟
سوال: ایک شخص کے دو گھر ہیں، ایک میں وہ خود رہتا ہو اور دوسرے میں عورت اپنے بچوں کے ساتھ رہتی ہو تو مرد کے فوت ہونے کے بعد عورت کس گھر میں عدت گزارے گی؟
مذہب کیوں ضروری ہے ؟ مذہب کی اہمیت کیا ہے ؟
جواب: کسی صانِع وخالق کے ہونے کی قطعی دلیلیں ہیں۔وجودِ خالق کی سوچ ہی انسان میں خالق کی معرفت کے حصول کا شوق پیدا کرتی ہے۔ مظاہر کائنات کے خالق کے طور پر ...
حضرت جبریل علیہ السلام نبی پاک ﷺ کے استاذ ہیں؟
جواب: کسی قسم کا کوئی اشکال نہیں رہے گا۔ اور جن مفسرین کے نزدیک قرآن کریم سکھانے والے سے حضرت جبریل علیہ السلام مراد ہیں، اسی طرح جن احادیث میں تعلیم ...
گلیکسی رنگ (انگوٹھی) پہننے کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں کے بارے میں کہ گلیکسی رنگ (انگوٹھی) پہننے کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ عام انگوٹھی کی طرح ہے؟ گلیکسی رنگ کی تفصیلات: اندرونی سطح: ایپوکسی۔ بیرونی سطح: ٹائٹینیم۔ گلیکسی رنگ کی چوڑائی 7 ملی میٹر، موٹائی 2.6 اور وزن 2.3 گرام ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ یہ آپ کے ڈیٹا کا تجزیہ کرتی ہے اور آپ کو بہتر صحت اور نیند کے لیے ذاتی نوعیت کی تجاویز فراہم کرتی ہے۔ گلیکسی رنگ صحت کی نگرانی، ٹریکنگ، اور ذاتی بصیرت فراہم کرتی ہے اور اسے انگلی میں پہنناآرام دہ ہے، یہاں تک کہ نیند کے دوران بھی۔ یہ سب چیزیں اسمارٹ فون سے کنیکٹ ہوکر فون میں ظاہر ہوتی ہیں۔