
اشراق و چاشت کی فضیلت کیا ہے اور یہ کس کو حاصل ہوگی ؟
سوال: میں ایک مسجد میں امام ہوں اور میرا معمول یہ ہے کہ فجر کی نماز پڑھاکر مصلے پر ہی مختصر وظیفہ پڑھتا ہوں، اس کے بعد تفسیر صراط الجنان سے تین آیات کی تفسیر بیان کی جاتی ہے، پھر دعا کرکے لوگوں سے ملاقات و سلام دعا کے لیےاپنی جگہ سے اٹھ جاتا ہوں ،اس کے بعد کبھی مصلے ہی پر اور کبھی مسجد کی دوسری یا تیسری صف میں بیٹھ کر اور کبھی اپنے حجرے میں جاکر وظائف پڑھتا ہوں، پھر وقت ہوجانے پر نمازِ اشراق و چاشت کی ادائیگی کرتا ہوں،اس دوران میں کوئی دنیاوی کام کاج یا بات چیت بالکل نہیں کرتا، البتہ کوئی شرعی مسئلہ پوچھے تو میں علم ہونے کی صورت میں بتادیتا ہوں اور جمعہ والے دن نمازِ فجر کے بعد صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا جاتا ہے،اب پوچھنا یہ ہے کہ میرے اس معمول کو مد نظر رکھ کر ارشاد فرمائیں کہ کیا مجھے احادیث مبارکہ میں اشراق و چاشت کی نماز کے بیان کیے گئےفضائل حاصل ہوں گے؟کیا ان فضائل کے حصول کے لیے بعد نماز ِ فجر اپنی نماز کی جگہ بیٹھے رہنا شرط ہے؟
حج تمتع کرنے والے کا عمرہ سے فارغ ہوکر بیوی سے تعلق قائم کرنا
سوال: حج تمتع کی نیت سے مکہ میں ہوں۔ پہلا عمرہ ادا ہو گیا ہے۔ حج کے دنوں میں ابھی وقت ہے، تو کیا اس دوران میاں بیوی کا تعلق بنانا جائز ہے؟
حج فرض ہونے کے بعد نہ کیا اور بعد میں استطاعت نہ رہی تو حج کا حکم
سوال: جس سال حج فرض ہوا اس سال حج نہ کر سکا، بعد میں اسباب مہیا نہ ہو سکے تو کیا حکم ہو گا؟
نان الکوحلک بیئر(Non-alcoholic beer) یا الکوحل فری بیئر یا زیرو زیرو بیئر(0.0 Beer) پینا کیسا؟
تاریخ: 20 ذو الحجة الحرام 1446ھ / 17 جون 2025ء
طوافِ زیارت سے پہلے اورل سیکس کرنے کا حکم
سوال: ایک مرد عورت حج میں کنکری اور حلق سے فارغ ہوگئے تھے، مگر ابھی طواف الزیارہ نہیں کیا تھا، اور طواف الزیارہ سے پہلے انہوں نے اورل سیکس کرلیا، اب ایسی صورت میں ان پر کیا حکم ہوگا ؟
تراویح پڑھانےکی اجرت اورحیلے کا حکم
جواب: حج والامامة و تعلیم القرآن و الفقہ و یفتی الیوم بصحتھا لتعلیم القرآن و الفقہ و الامامة و الاذان“ ترجمہ:طاعات پر اجارہ جائز نہیں ہے، جیسے اذان، حج، اما...
حکومت کی طرف سے بطورِ معاون حج پر جانے والے کا فرض حج
سوال: حکومتِ پاکستان کو حج کے لیے معاونین درکار ہیں، اگر کوئی شخص جس پر حج فرض نہ ہو، وہ بطورِ معاون چلا جائے اور حج کر آئے، تو کیا یہ جائز ہےاور اس کا فرض حج ادا ہوجائے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے اپنا فرض حج ادا کر لیا ہے ،اب وہ نفل حج کرنا چاہتاہے،توکیانفلی حج کرنا افضل ہے یاکسی حاجت مند کی حاجت روائی کرناافضل ہے؟
ڈرائیور کی حالت میں حج کیا ہو تو اب مالدار ہونے کے بعد فرض حج کا حکم
سوال: میرے والد مرحوم اور والدہ نے حج کیا ہوا ہے، لیکن جب انہوں نے حج کیا تھا اس وقت ان پر حج فرض نہیں تھا، میرے والد قافلہ کے ساتھ بطورِ ڈرائیور حج پر گئے تھے اور والدہ ان کے ساتھ تھیں۔ اب میری والدہ کے پاس اتنی رقم موجود ہے جس سے حج فرض ہوجاتا ہے، تو کیا اس صورت میں میری والدہ پر دوبارہ حج کرنا فرض ہوگا؟
فرض ہونے سے پہلے حج کرنا، پھر مالدار ہونے پر شرعی حکم کیا ہے؟
سوال: کسی عاقل بالغ آزاد شخص نے حج فرض ہونے سے قبل حج ادا کیا پھر کچھ عرصہ گزرنے کے بعد اس پر حج فرض ہو گیا، تو کیا وہ دوبارہ حج ادا کرے گا؟ یا وہ پہلا حج کافی ہے؟