
96 کلومیڑ سفر کے دوران رہائشی شہر سے بھی گزرہواتو نمازقصر پڑھوں یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں خانپور کا رہائشی ہوں ۔ہمارا پہلے رحیم یار خان مدنی مشورہ تھا اور اس کے بعد احمد پور شرقیہ بھی۔لہذا میں پہلے خانپور سے رحیم یار مدنی مشورہ میں حاضر ہوا۔پھر وہاں سے احمد پور شرقیہ گیا۔احمد پور شرقیہ رحیم یار خان سے تقریبا 96کلو میٹر یعنی شرعی سفر بنتا ہے جبکہ خانپور سے احمد پور شرعی سفر نہیں ۔پوچھنا یہ ہے کہ میں نے جو رحیم یار سے سفر شروع کیا اور راستہ میں خانپور سے بھی گزرا اس میں میں مسافر ہوا یا نہیں ؟اور مجھے قصر کرنی چاہیے تھی یا نہیں ؟جبکہ رحیم یار سے احمد پور سفر کرتے ہوئے عشاء کی نمازمیں نے احمد پور میں قصر کر کے پڑھی۔ سائل :محمد احمد رضا عطاری(خانپور ضلع رحیم یار خان)
لاعلاج اور ناقابل برداشت تکلیف دہ بیماری کی وجہ سے مریض کو موت کا انجیکشن لگانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض مریض ایسے مہلک اورتکلیف دہ مرض میں مبتلاہوتے ہیں،جن کاعلاج میڈیکل سائنس کے اعتبارسے ناممکن ہوتاہے ۔مریض کی تکلیف قابلِ برداشت نہیں ہوتی ،کیاایسی صورت میں مریض کے لیے جائزہے کہ وہ خودکو موت کاانجیکشن لگالے یااس کی ناقابلِ برداشت تکلیف دہ حالت دیکھ کرڈاکٹرجذبہ رحم کے تحت مریض کے اہل خانہ کی اجازت سے موت کاانجیکشن لگادے؟
مسافر نے 92 کلومیٹرپر پہنچنے سے پہلے ہی ترکِ سفر کا ارادہ کر لیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: ایک شخص مسافت سفر (92 کلومیٹر یا اس سے زائد)کے ارادے سے شہر سے نکلتا ہے ،مگر ابھی مسافتِ سفر سے کم فاصلہ(تقریباً 50کلومیٹر) ہی طے کیا ہوتا ہے کہ ارادۂ سفر ملتوی ہوجاتا ہے اورشہر کی طرف واپس آتا ہے، تو اس صورت حال میں شہر پہنچنے سے پہلے قصر نماز پڑھے گا یا پوری؟
سوال: اگر ٹرین کی آن لائن یا آف لائن ٹکٹ نہ مل رہی ہو، تو کیا بغیر ٹکٹ سفر کر سکتے ہیں؟
میت کے کھانے کا حکم۔نیز دسویں چالیسویں وغیرہ کے کھانے کا حکم؟
جواب: موت میں یعنی سوگ کےتین دِنوں میں بطورِ دعوت کھلایا جاتا ہے، وہ ناجائز و ممنوع اور بدعت سیئہ و قبیحہ ہے،چاہے وہ اس کے گھر کے افراد کی طرف سے ہویا محلہ...
آدمی اپنے وطن اصلی میں داخل ہوتے ہی مقیم ہو جاتا ہے
سوال: میں خانپور کا رہائشی ہوں۔ ہمارا پہلے رحیم یار خان مدنی مشورہ تھا اور اس کے بعد احمد پور شرقیہ بھی، لہٰذا میں پہلے خانپور سے رحیم یار خان مدنی مشورہ میں حاضر ہوا۔پھر وہاں سے احمد پور شرقیہ گیا۔احمد پور شرقیہ رحیم یار خان سے تقریباً 96کلو میٹر یعنی شرعی سفر بنتا ہے، جبکہ خانپور سے احمد پور شرعی سفر نہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ میں نے جو رحیم یار خان سے سفر شروع کیا اور راستہ میں خانپور سے بھی گزرا اس میں میں مسافر ہوا یا نہیں ؟اور مجھے قصر کرنی چاہیے تھی یا نہیں ؟جبکہ رحیم یار خان سے احمد پور سفر کرتے ہوئے عشاء کی نمازمیں نے احمد پور میں قصر کر کے پڑھی۔
ایک شہر میں پندرہ راتوں سے زیادہ کی نیت ہے لیکن دن کہیں اور گزارے گا ،تو نماز کا حکم
جواب: سفر سے کم فاصلہ ہو۔اگرچہ یہ نیت ابتداءِ اقامت بلکہ ابتداءِ سفر سے ہی ہو کہ کسی اور شہر میں دن گزارنے کی نیت تسلسل سے مانع نہیں، ہاں اگر یہ نیت کہ ...
کیا موت کے وقت ہونے والی تکلیف سے بھی گناہ مٹتے ہیں؟
سوال: ہم ہمیشہ سے سنتے آئے ہیں کہ آقا جان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر انسان کو تھوڑی بھی تکلیف ہو، تو اس کے گناہ مٹتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ موت کے وقت تو انسان کو بہت درد ہوتا ہے، تو کیا اس میں بھی یہ ہی کہا جائے گا؟
سوال: کیا رات کو سفر کر سکتے ہیں یا ممانعت ہے؟
ڈرائیور کو مالک کی نیت معلوم نہ ہو تو نماز پوری پڑھے گا یا قصر؟
سوال: میں سعودی شہر قصیم میں شیخ کا ڈرائیور ہوں اور میری رہائش بھی شیخ کے ساتھ قصیم میں ہے۔ شیخ کا جب بھی سفر ہوتا ہے،تو مجھے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کس شہر جانا ہے اور کہاں کہاں رُکنا ہے لیکن اکثر یہ معلوم نہیں ہوتا ،کہ وہاں قیام کتنے دن کا ہے۔شیخ سے اس کی نیت پوچھنا ممکن نہیں۔ جب مجھے معلوم ہے کہ مجھے شرعی سفر سے زیادہ سفر کرنا ہے، لیکن وہاں پہنچ کرقیام کتنے دن کرنا ہے ،یہ معلوم نہیں ،تو اس صورت میں مکمل نماز پڑھوں گایا قصر؟یا میں اپنی الگ سے نیت کروں ؟