
مسافر کے لیے تراویح اور دیگر سنتیں چھوڑنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم جس جگہ کام کرتے ہیں وہ جگہ کراچی سے تین سو کلو میٹر دور واقع ہے اور آس پاس کوئی مستقل آبادی بھی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی باقاعدہ مسجد ہے، یہ جگہ بھٹ کا پہاڑی سلسلہ کہلاتاہے اور اس کے قریب کوئی شہر یا بڑی آبادی نہیں، البتہ 45کلومیٹر کے فاصلے پر سہون شریف واقع ہے۔ کمپنی کے اندر دو جگہیں نماز کے لیے مخصوص کی ہوئی ہیں، جن میں سے ایک کو مستقبل میں باقاعدہ مسجد بنانے کا ارادہ ہے، ان دونوں جگہوں پر پنج وقتہ نماز ادا کی جاتی ہے اور ایک جگہ پر جمعہ کی نماز بھی ادا کی جاتی ہے۔ ہماری ڈیوٹی کا شیڈول کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ ہمیں چودہ دن سائٹ پر رہنا ہوتا ہے اور چودہ دن ہم فیلڈ بریک پر گھر آجاتے ہیں، لیکن کبھی کبھار طے شدہ پروگرام کے تحت اور کبھی ایمرجنسی میں سائٹ پر چودہ دن سے زیادہ بھی رکنا پڑتا ہے۔ ہماری آمد و رفت اکثر ہوائی جہاز کے ذریعے ہوتی ہے۔ جہاں ہماری رہائش کا انتظام کیا گیا ہے، وہ ہائی کلاس سٹینڈرڈ کے مطابق ہے اور ہر طرح کی بنیادی سہولیات ہمیں میسر ہیں ، ہمارا ضروری سامان وہیں رکھا رہتا ہے۔اس کمپنی میں تقریباً ڈیڑھ سو ملازمین مذکورہ طریقے کے مطابق کام کرتے ہیں، جبکہ پینتیس سے چالیس افراد وہاں مستقل رہائش پذیرملازم ہیں ،جو چند مخصوص ایام میں ہی چھٹی پر گھر جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ جگہ ہر ایک کے گھر سے شرعی سفر یعنی تقریباً92 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے، لہٰذا مذکورہ صورتِ حال کے پیشِ نظر درج ذیل اُمور میں رہنمائی فرما دیں: (1)کیا ہمیں تراویح اور دیگر سنتیں چھوڑنے کی اجازت ہو گی؟ (2)مذکورہ فیکٹری میں جمعہ کی ادائیگی کا کیا حکم ہے؟
نبی کریم ﷺ نے معراج کا سفر کتنے وقت میں کیا تھا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نبی کریم خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم نے سفر معراج کتنے عرصہ میں کیا؟ ایک شخص کا کہنا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم نے سفر معراج 18 ہزار سال میں مکمل کیا، اور جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم سفر معراج کے لیے تشریف لے گئے تو اس کائنات کا نظام روک دیا گیا اور جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و اصحابہ و سلم واپس تشریف لائے تو اس کائنات کا نظام چلنا شروع ہوا؟
دعا قبول نہ ہونے پر غصہ آنا اور نیک شخص کو دعا کا کہنا
سوال: اگر کسی شخص کو اپنی دعا قبول نہ ہونے پر اپنی ذات پرغصہ آجائے اور یہ خیال کرے کہ شاید مجھ میں کسی کمی کی وجہ سے دعا قبول نہیں ہورہی، پھر وہ کسی نیک بندے سے دعا کرنے کا کہے ، تو کیا اس پر کوئی حکمِ کفر لگے گا؟
ہیجڑوں کو پیسے نہ دینے سے ان کی بددعا لگتی ہے؟
سوال: شادی بیاہ کے موقع پر ہیجڑے گھروں میں آتے ہیں اور پیسے مانگتے ہیں ،لوگ مجبوراً انہیں پیسے دے دیتے ہیں کہ اگر انہیں کچھ بھی نہ دیا جائے ، تو جان نہیں چھوڑتے اور برا بھلا کہتے ہیں اور بد دعائیں دیتے ہیں اور یہ بھی مشہور ہے کہ اگر ان کو پیسے نہ دئیے جائیں اور یہ بد دعا دے دیں تو ان کی بد دعا قبول ہوجاتی ہے ،ہماری رہنمائی فرمائیں ، ان کو پیسے دینا جائز ہے یا نہیں؟ نیز کیا ان کی بددعا قبول ہونے کی کوئی حقیقت بھی ہے یا نہیں ؟
اذان کے وقت دعا قبول ہوتی ہے، اس سے کون سا وقت مراد ہے؟
سوال: حدیث مبارک میں ہے کہ اذان کے وقت دعا قبول ہوتی ہے،یہاں کون سا وقت مراد ہے ؟ اذان کے دوران دعا قبول ہوتی ہے یا اس کے بعد ؟
میت کو دفن کرنے کے بعد 40 قدم پر دعاکرنا
سوال: لوگوں سے سنا ہے کہ میت کی تدفین کے بعد واپس لوٹتے ہوئے 40 قدم چلنے پر میت کے لیے دعا کرنی چاہیے کہ چالیس قدم واپسی پر قبرمیں نکیرین سوالاتِ قبر کے لیے آ چکے ہوتے ہیں، لہذا اُس وقت میت کے لیے دعا کرنے سے میت کو جوابات میں آسانی رہتی ہے۔ اِس کی کیا اصل ہے؟ نیز اگر کوئی شخص جل یا ڈوب کر مر جائے اور اُس کی تدفین کی صورت نہ ہو، تو اُس کے لیے چالیس قدم پر دعا مانگنے کا کیا طریقہ ہو گا؟یعنی پوچھنے کامقصدیہ ہے کہ جوڈوب گیایااسے درندےکھاگئے، تواسے تودفنایانہیں گیا، تو کیااس کے پاس فرشتے نہیں آتے؟ کیونکہ وہاں توچالیس قدم چلنے کاکوئی وجودنہیں ہوتا۔
آدمی اپنے وطن اصلی میں داخل ہوتے ہی مقیم ہو جاتا ہے
سوال: میں خانپور کا رہائشی ہوں۔ ہمارا پہلے رحیم یار خان مدنی مشورہ تھا اور اس کے بعد احمد پور شرقیہ بھی، لہٰذا میں پہلے خانپور سے رحیم یار خان مدنی مشورہ میں حاضر ہوا۔پھر وہاں سے احمد پور شرقیہ گیا۔احمد پور شرقیہ رحیم یار خان سے تقریباً 96کلو میٹر یعنی شرعی سفر بنتا ہے، جبکہ خانپور سے احمد پور شرعی سفر نہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ میں نے جو رحیم یار خان سے سفر شروع کیا اور راستہ میں خانپور سے بھی گزرا اس میں میں مسافر ہوا یا نہیں ؟اور مجھے قصر کرنی چاہیے تھی یا نہیں ؟جبکہ رحیم یار خان سے احمد پور سفر کرتے ہوئے عشاء کی نمازمیں نے احمد پور میں قصر کر کے پڑھی۔
کیا وسیلہ جائز ہے - وسیلہ کا ثبوت
سوال: میرا ایک دوست ہے ، جو وقتاً فوقتاً مجھے پریشان کرتا رہتا ہے ۔ کہتا ہے کہ تم لوگ جو دعا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلہ سے دعا مانگتے ہو ، یہ درست نہیں ہے ، گناہ ہے ، مجھےبتائیں کہ قرآن و حدیث میں کس جگہ پر وسیلہ اختیار کرنے کا کہا گیا ہے ؟ برائے کرم تفصیل سے آگاہ کر دیجیے ۔
غیر مسلم کے لیے صحت و عافیت اور حادثات سے بچنے کی دعا کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا غیر مسلم کو صحت و عافیت اور حادثات سے بچنے کی دعا دے سکتے ہیں یا نہیں؟
ایک بہن کا دوسری بہن کے شوہر کے ساتھ شرعی سفر کرنا
سوال: مجھے یہ پوچھنا تھاکہ دو بہنوں کی ایک ہی گھر میں شادی ہوئی ہے اور دونوں بہنوں کے شوہر بھی آپس میں سگے بھائی ہیں تو کیا دونوں بہنیں اور دونوں میں سے کسی ایک کا شوہر ساتھ ہوں تو کیا اس صورت میں دوسری بہن ان کے ساتھ مجبوری کی صورت میں شرعی سفر کرسکتی ہے یا نہیں کیونکہ دونوں کے شوہر ایک ساتھ کام سے چھٹی نہیں کر سکتے یا ایک ساتھ کام چھوڑ کر نہیں جاسکتے؟