
نمازِ عید کے بعد خطبے سے پہلے قربانی کر دی، تو ہوجائے گی؟
سوال: نمازِ عید ہوجانے کے بعد خطبے سے پہلے قربانی کرنے سے قربانی ادا ہوجائے گی ؟
گائے میں پچھلے سال کی قربانی کا حصہ شامل کرنا کیسا؟
سوال: پچھلے سال مجھ پر قربانی لازم تھی لیکن سستی کی وجہ سے میں قربانی نہیں کر سکا، اب میرا ذہن یہ ہے کہ اس سال میں بڑے جانور میں دو حصے لوں ایک پچھلے سال کی قربانی کا اور ایک اس سال کی قربانی کا، تو کیا میں اس طرح اپنی پچھلے سال کی قربانی کرسکتا ہوں ؟ راہنمائی فرمائیں۔
کرائے پر دی ہوئی دوکانیں،مکان گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ؟
جواب: حصے کے اعتبار سے بیٹے کو بیٹی کی نسبت دُگنا دے ،تو یہ بھی جائز ہے ۔نیز اگر اولاد میں سے کسی میں دینی فضیلت پائی جائے ،مثلا:کوئی دین کا طالب علم یا ...
کیا قربانی کی نیت سے پالا ہوا بکرا بیچ سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے بھائی صاحب نصاب نہیں ہیں ،لیکن ان کے پاس ایک بکرا ہے۔انہوں نے نیت یہ کی تھی کہ اس سال اس بکرے کی قربانی کروں گا،لیکن اب وہ اس بکرے کو بیچنا چاہتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس نیت کی وجہ سے ان پر قربانی لازم ہو چکی ہے یا نہیں اوران کا اب اس بکرے کو بیچنا کیسا؟ نوٹ:سائل نے وضاحت کی کہ ان کے بھائی نے وہ بکرا خریدا نہیں تھا ،بلکہ وہ بکرا گھر کا ہی ہے،جس پر انہوں نے قربانی کی نیت کی تھی اورقربانی کی کوئی منت بھی نہیں مانی تھی۔
قربانی کے پائے ایک ماہ بعد کھانے سے متعلق حدیث پاک کی وضاحت
سوال: حضرت بی بی عائشہ صدیقہ رضی الله عنہا نے قربانی کےگوشت کے بارے میں پوچھنے پر بتایا:ہم قربانی کے پائے رکھ لیا کرتے تھے، پھر ایک ماہ بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ان کوتناول فرماتے یعنی کھاتے ۔اس کی وضاحت ارشاد فرمائیں۔
وراثت میں رضاعی ماں کا حصہ بنتا ہے؟
جواب: حصے ہوتے ہیں۔ تنبیہ: ایک بات یاد رکھیں کہ یہاں رضاعی ماں کو ترکہ سے حصہ ملنے کے لیے دیگر ورثا کا میت کی وصیت کو قبول کرنا ضروری نہیں؛ کیونکہ وصیت ...
حج افراد والے پر رمی، قربانی اور حلق میں ترتیب ضروری ہے یا نہیں ؟
سوال: کیا حجِ افراد کرنے والے پر بھی رمی،قربانی اور حلق میں ترتیب واجب ہے؟
دوسرے ملک قربانی کرنی ہو تو قربانی کی رقم میں کس جگہ کا لحاظ ہے ؟
سوال: میں اپنی فیملی کے ساتھ 15 سال سے دبئی میں مقیم ہوں ،میں پاکستان میں اپنی قربانی کرواناچاہتاہوں ،میں نے سنا ہے کہ مجھے قربانی کےلیے پیسے پاکستان کے حساب سے نہیں بلکہ دبئی کے حساب سے بھیجنے ہوں گے یعنی دبئی میں ایک حصے کے جتنے درہم بنتے ہیں ،اتنے پیسے وہاں بھیجنے ہوں گے، کیا یہ درست ہے ؟
فوت شدہ کی طرف سے قربانی کرنے کا ثبوت
سوال: میں نے ٹی وی پر سنا کہ کسی سے سوال ہوا : "فوت شدہ بندے کی طرف سے قربانی کرنے کے کیا احکام ہیں۔؟" تو اس نے جواب دیا :"حضور پاک صلی اللہ علیہ و سلم نے فوت شدگان کی طرف سے قربانی نہیں کی،اگر حضور پاک صلی اللہ علیہ و سلم فوت شدگان کی طرف سے قربانی کرتے ،تو حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی طرف سے کرتے ۔" لہذا اس بارے میں رہنمائی فرما دیں کہ :کیا ہم فوت شدہ کے لیے قربانی کرنے کے بجائے، صدقہ کر سکتے ہیں یا یہ بتا دیں کہ فوت شدگان کی طرف سےایام قربانی میں صدقہ دینا افضل ہے یا قربانی کرنا۔ ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید کے پاس کچھ رقم ہے اور وہ اسامہ کو جانور خرید کے دینا چاہتا ہے ، اسامہ ان جانوروں کو پالے گا اوروہ جانور قربانی پہ فروخت کیے جائیں گے۔ جو منافع ہوگا وہ دونوں آپس میں برابر تقسیم کریں گے ،اس طریقے سے شرکت کرنا کیسا ہے؟اگر ناجائز ہے، تو اس کا درست طریقہ ارشاد فرمادیں۔ نوٹ: جانور ابھی تک نہیں خریدے ۔