گائے میں پچھلے سال کی قربانی کا حصہ شامل کرنے کا حکم؟

گائے میں پچھلے سال کی قربانی کا حصہ شامل کرنا کیسا؟

دارالافتاء اھلسنت عوت اسلامی)

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ پچھلے سال مجھ پر قربانی لازم تھی لیکن سستی کی وجہ سے میں قربانی نہیں کر سکا، اب میرا ذہن یہ ہے کہ اس سال میں بڑے جانور میں دو حصے لوں ایک پچھلے سال کی قربانی کا اور ایک اس سال کی قربانی کا، تو کیا میں اس طرح اپنی پچھلے سال کی قربانی کرسکتا ہوں ؟ راہنمائی فرمائیں۔

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

صورتِ مسئولہ میں آپ پچھلے سال کی قربانی کی نیت سے اس سال گائے میں حصہ نہیں ملا سکتے اور نہ ہی اس سے پچھلے سال کی قربانی ادا ہوگی، بلکہ پچھلے سال کی قربانی کے بدلے پچھلے سال قربانی کے لائق بکری کی جو قیمت تھی وہ صدقہ کرنی ہوگی، اور بلاعذر قربانی نہ کرنے کی وجہ سے آپ گنہگار ہوئے، اس سے توبہ بھی کریں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

مجیب: مفتی فضیل رضا عطّاری

تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون 2025ء