
جاز کیش کی مختلف صورتوں کے احکام
جواب: قرض ہوتی ہے ،کیونکہ جمع کروائی گئی رقم کو کمپنی استعمال کرتی ہے اور واپسی میں اس کی مثل رقم دیتی ہے اور یہی قرض ہے ۔ یہ بات یاد رہے کہ قرض ہونے کے لیے...
قرض معاف کر دیا، تو اس کی زکوۃ ادا کرنی ہوگی ؟
سوال: زید نے2017میں بکراورخالد کو3سال کے لیےایک ایک لاکھ روپیہ قرض دیا تھا۔تین سال گزر گئے ،مگر وہ دونوں مالی اسباب نہ ہونے کے سبب قرض ادا نہیں کرسکے۔ اس کو اب 6 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔بکراب بھی قرض ادا کرنے پر قادر نہیں اوربکر شرعی فقیر ہے،جبکہ خالدادائیگی کی قدرت رکھتا ہےاورغنی بھی ہے،لیکن زید نے دونوں کو قرض معاف کردیا ہے،بکر کواس کی ناداری کے سبب اور خالد کو اس سبب کہ خالد اس کا بہنوئی ہے۔زید نے6 سالوں میں ان دو لاکھ روپے کی زکوۃ بھی نہیں نکالی۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ آیا زید پر اس رقم کی گزشتہ 6 سالوں کی زکوۃ ادا کرنا لازم ہے؟اگر لازم ہے،تو پچھلے سالوں کی زکوۃ نکالنے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟واضح رہے کہ زیدکئی سالوں سےصاحبِ نصاب ہے اورہر سال زکوۃ نکالتا رہتا ہے۔
قرض معاف کرنے کے بعد دوبارہ مطالبہ کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے اپنے ایک دوست کو کچھ رقم قرض دی تھی۔ بعد میں ایک موقع پر میں نے اس سے کہا: ”مجھے پیسوں کی ضرورت نہیں، میں نے اپنا قرض معاف کردیا“، اور اس وقت میرے دوست نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اب کچھ عرصے بعد مجھے پیسوں کی اشدضرورت ہے، تو کیا شرعاً میرے لیے دوبارہ اس قرض کا مطالبہ کرنا جائز ہے؟ اور اگر میں مطالبہ نہ کروں اور وہ خود رقم واپس کردے، تو کیا ایسی صورت میں میرے لیے وہ رقم لینا جائز ہوگا؟ برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں۔
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید پر میرا 15لاکھ کا قرض ہے ، زید نے بکر سے میری بات کروا دی کہ مجھے قرض کی رقم بکر ادا کرے گا اور بکر نے اسے قبول کر لیا ، بکر اب تک قرض کی آدھی رقم مجھے دے چکا ہے اور بقیہ کے متعلق کہتا ہے کہ میرے پاس فی الحال رقم کی گنجائش نہیں ہے ، جب ہو گی تب ادا کروں گا۔ یہ معاہدہ کیے ہوئے تقریبا پانچ سال ہو چکے ہیں ، تو کیا میں اپنی بقیہ رقم کا مطالبہ زید سے کر سکتا ہوں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرض دے کرمکان گروی لینا ،اسے استعمال کرتے رہنا ،پھرجب قرضدار قرض واپس کرے تو اسے مکان واپس کردینا،کیا یہ طریقہ جائز ہے یا نہیں؟
بیٹے یا بھائی سے قرض لیاہو ، تو واپس کرنا لازم ہے؟
سوال: اگر کسی شخص نے اپنے والد صاحب اور بھائی کو قرض دیا ہو ،تو کیا وہ ان پر واپس کرنا لازم ہو گا؟اس کے والد صاحب جو اگرچہ مالدار ہیں،مگر یہ کہتے ہیں کہ جو کچھ بیٹے کا ہوتا ہے، وہ باپ کا ہوتا ہے۔ لہذا اسے قرض واپس کرنا لازم نہیں ہے۔
فکس ڈیپازٹ میں رقم جمع کروا کر اضافہ لینے کا حکم
جواب: قرض کی ہوتی ہے کہ اصل مال محفوظ رہتا ہے اور اس پر مشروط فکس نفع ملتا ہے یعنی گویا بینک والے یہ معاہدہ کرتے ہیں کہ: "آپ ہمیں اتنے روپےبطورِ قرض دو، آپ...
سوال: کیا عشر ضرورت کی فصل پر لگے گا یا صرف منافع کی فصل پر لگے گا؟
سوال: جو شخص مالدار ہو، تو کیا اسے محتاج شخص کو قرض دینا چاہئے؟