
مسبوق اپنی رکعت پہلے پڑھ لے پھر جماعت میں شامل ہوتو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسبوق اگر اپنی چھوٹی ہوئی رکعت پہلے پڑھ لے پھر امام کے ساتھ شامل ہوجائے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟ سائل:محمد جنید عطاری(گلزارطیبہ،سرگودھا)
قبلہ کی طرف پاؤں کرنے کا حکم ؟ چند چیزوں سے اعتراض اور جواب
سوال: کعبہ شریف کی طرف پاؤں پھیلانے کا کیا حکم ہے؟ زید کا کہنا ہے کہ عام حالت میں اور بالخصوص سوتے وقت کعبہ شریف کی طرف پاؤں پھیلانا بلا کراہت جائز و درست ہے اور اس پر چند مسائل سے استدلال کیا ہے، جن کی تفصیل یہ ہے: (1) مریض قبلہ کی طرف پاؤں پھیلا کر نماز پڑھے گا۔ (2) نزع کے عالَم میں قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانے کا حکم دیا گیا ہے۔ (3) غسلِ میت کے وقت بھی یہی حکم ہے اور پھر (4) جنازہ لے کر چلنےمیں بھی اگر میت کے پاؤں قبلہ کی جانب ہونے میں کچھ کلام نہیں۔ تو جب ان احکامات میں کعبہ کی طرف پاؤں پھیلانے کی تلقین ہے، تو معلوم ہوا یہ ایسی چیز نہیں جس کی شریعت میں ممانعت وارد ہو، لہٰذا کسی بھی حالت میں قبلہ کی طرف پاؤں کر سکتے ہیں، تو برائے کرم اس حوالے سے رہنمائی فرما دیجئے۔
افطاری کرنے کا وقت غروب آفتاب یا نماز مغرب؟
سوال: روزہ نماز ِ مغرب سے پہلےافطار کرنا چاہیے یا نماز مغرب کے بعد ؟ اگر نماز مغرب سے پہلے افطار کرنا چاہیے، تو پھر مؤطا شریف کی اس حدیث کا کیا جواب ہو گا کہ ” أن عمر بن الخطاب وعثمان بن عفان كانا يصليان المغرب حين ينظران إلى الليل الأسود، قبل أن يفطرا، ثم يفطران بعد الصلاة “ ترجمہ:حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہما جب رات کی سیاہی کو دیکھتے ،تو افطار کرنے سے قبل نماز مغرب ادا فرماتے اور پھر اس کے بعد روزہ افطار فرماتے۔ براہ کرم !احادیث طیبہ کی روشنی میں مدلل جواب عطا فرمائیں۔
مسبوق قعدہ اخیرہ میں تشہد کے بعد درود و دعا پڑھے گا یا نہیں ؟
سوال: مسبوق امام کے قعدہ اخیرہ میں تشہد کے بعد درود پاک اور دعا پڑھے گا یا نہیں ؟
مسافر امام کے مقیم مقتدی کے لئے آخری دو رکعتوں کے احکام
جواب: مسبوق، و قيل كاللاحق."ترجمہ: اور مقیم، مسافر کے پیچھے مسبوق کی طرح ہے اور کہا گیا ہے کہ لاحق کی طرح ہے۔ اس کے تحت ردالمحتارمیں ہے "(قوله و المقيم إلخ...
نماز کے دوران نفلی روزے کی نیت کی، تو کیا حکم ہے؟
سوال: فجر کی نماز ادا کرتے ہوئے نمازکی حالت میں آج کےنفلی روزے کی نیت کر لی ،تو کیا یہ روزے کی نیت درست ہوگی ؟جبکہ اس سے پہلے روزے کے منافی کوئی عمل یعنی کھایا،پیاوغیرہ نہ ہو۔
امام کے بلا ضرورت سجدہ سہو کے بعد شامل ہونے والے کی نماز کا حکم
جواب: مسبوق تھا،وہ اگراس سجدہ سہومیں شریک ہواتواس کی نمازجاتی رہے گی ۔ فتاوی رضویہ میں ہے :"بے حاجت سجدہ سہو نماز میں زیادت اور ممنوع ہے مگر نماز ہوجائے گی ...
سجدہ سہو واجب نہ ہو،اس کے باوجود سجدہ سہو کرنا
جواب: مسبوق مقتدی یعنی جس کی کوئی رکعت نکل چکی تھی وہ امام کے ساتھ اس سجدہ سہو میں شریک ہو اتو اس مقتدی کی نماز ٹوٹ جائے گی۔ اعلیٰ حضرت امام اہلسنت م...
اشراق و چاشت کی فضیلت کیا ہے اور یہ کس کو حاصل ہوگی ؟
سوال: میں ایک مسجد میں امام ہوں اور میرا معمول یہ ہے کہ فجر کی نماز پڑھاکر مصلے پر ہی مختصر وظیفہ پڑھتا ہوں، اس کے بعد تفسیر صراط الجنان سے تین آیات کی تفسیر بیان کی جاتی ہے، پھر دعا کرکے لوگوں سے ملاقات و سلام دعا کے لیےاپنی جگہ سے اٹھ جاتا ہوں ،اس کے بعد کبھی مصلے ہی پر اور کبھی مسجد کی دوسری یا تیسری صف میں بیٹھ کر اور کبھی اپنے حجرے میں جاکر وظائف پڑھتا ہوں، پھر وقت ہوجانے پر نمازِ اشراق و چاشت کی ادائیگی کرتا ہوں،اس دوران میں کوئی دنیاوی کام کاج یا بات چیت بالکل نہیں کرتا، البتہ کوئی شرعی مسئلہ پوچھے تو میں علم ہونے کی صورت میں بتادیتا ہوں اور جمعہ والے دن نمازِ فجر کے بعد صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا جاتا ہے،اب پوچھنا یہ ہے کہ میرے اس معمول کو مد نظر رکھ کر ارشاد فرمائیں کہ کیا مجھے احادیث مبارکہ میں اشراق و چاشت کی نماز کے بیان کیے گئےفضائل حاصل ہوں گے؟کیا ان فضائل کے حصول کے لیے بعد نماز ِ فجر اپنی نماز کی جگہ بیٹھے رہنا شرط ہے؟