
کیا سامع کے علاوہ کوئی اور شخص لقمہ نہیں دے سکتا ؟
جواب: نماز میں ایسی غلطی کر رہا ہوکہ جس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے،تو اصلاحِ نماز (نماز کی درستی)کےلیے ہر مقتدی پر بتانا فرضِ کفایہ ہے،ان میں سے کسی ایک نے بھی ...
جسم یا کپڑوں پر نجاست لگی ہو اور نماز کا وقت کم ہو ، تو نماز کا کیا حکم ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کے جسم یا کپڑوں پر نجاست لگی ہو اور نماز کا وقت اتنا کم ہو کہ طہارت بقدرِ جوازِ نماز حاصل کرنے میں نماز کا مکمل وقت نکل جائے گااور کپڑا تبدیل بھی نہیں کر سکتا ، تو ایسی صورت میں کیا حکم ہے ؟
اندھیرے میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟
سوال: اندھیرے میں نماز پڑھ سکتے ہیں یانہیں؟ اگرکمرے میں اندھیراہولیکن باہرسے کچھ روشنی آ رہی ہوتو اس روشنی میں نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
جس نے جان بوجھ کر نماز ترک کی، اس نے کفر کیا۔حدیث پاک کی وضاحت
سوال: کیا یہ حدیث ہے؟’’جس نے جان بوجھ کر نماز ترک کی ، تحقیق اس نے کفر کیا۔‘‘ اگر یہ حدیث ہے، تو اس میں کفرسے کیا مراد ہے ؟
اللہ تعالیٰ کے لیے یَا مُسَخِّرَ السَّمٰوٰتِ یا اور صفاتی نام ایجاد کرنا
سوال: اللہ تعالیٰ کے لیے’’ یَا مُسَخِّرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ‘‘ کے الفاظ بول سکتے ہیں اور کیا ’’ اَلْمُسَخِّرُ ‘‘اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام ہے ، حدیث پاک میں بیان کر دہ ننانوے ناموں میں تو یہ موجود نہیں ہے ؟
سرجری میں Cauterizationکرنانیز داغ کر علاج کرنے والی حدیث پاک کی وضاحت
سوال: میں ایم بی بی ایس کے فائنل ایئر میں ہوں ، ہم سرجری کے دوران مریض کی شریانوں کو بجلی کے آلے سے جلا کر خون بہنے سے روکتے ہیں ، میڈیکل میں اسے cauterization کہا جاتا ہے ۔ کچھ دن پہلے کسی نے مجھے ایک حدیث بھیجی جس میں جلا کر علاج کرنے کی ممانعت کا ذکر ہے ۔ میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ کیا واقعی ایسی حدیث موجود ہے؟اگر ایسی حدیث موجود ہے، تو ہمارا طریقہ علاج شرعی رو سے جائز ہے یا نہیں؟
سادگی کسے کہتے ہیں؟ سادگی سے متعلق اسلامی تعلیمات کیا ہیں ؟
سوال: سادگی کی شرعی اعتبار سے کیا تعریف ہے؟کھانے پینے،پہننے،مکان، گاڑی، سامان، وغیرہ جملہ اُمور میں سادگی کی تفصیل کیا ہے؟ نیز کیا ہر حال میں سادگی ہی سنت ہے یا اس کے علاوہ بھی سنت ہے،مثلاً: عید کے موقع پر اچھے کپڑے پہننا یا وُفود کی آمد پر نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا بہت مہنگا لباس پہننا سادگی کی تعریف میں آئے گا یا یہ کہا جائے گا کہ ایسے مواقع پر سادگی کے علاوہ دوسرا طریقہ سنت ہے؟ شرعی رہنمائی کر دیجیے۔
انویسٹمنٹ کرنے اور اس کا کمیشن ایجنٹ بننے سے متعلق اہم مسئلہ
سوال: ہمارے یہاں کئی ایک کمپنیز ہیں ہے جو لوگوں سے مختلف پلان کے تحت انویسٹمنٹ لیتی ہیں۔ کسی پلان میں دوسال کے لئے اور کسی میں کم یا زیادہ مدت کے لئے انویسٹمنٹ لیتے ہیں۔ اس انویسٹمنٹ سے وہ کمپنیاں مختلف قسم کے کاروبار کرتی ہیں جیسا کہ فرنیچر، پراپرٹی،کولڈ اسٹوریج، پنک سالٹ وغیرہ۔ انویسٹ کرنے والے افراد کو انویسٹمنٹ کا 7 فیصد سے 20 فیصد تک رقم اور مدت کے حساب سے طے کرکے ماہانہ پروفٹ دیا جاتا ہے البتہ اس پرافٹ میں سود سے بچنے کے لئے فکس رقم مقرر نہیں کی جاتی بلکہ مقرر کردہ پرسنٹیج یعنی سات سے بیس فیصد کے درمیان کوئی بھی فیصد کبھی کم کبھی زیادہ دی جاتی ہے، معاہدے کی مدت مکمل ہونے پر انویسٹر کو اس کی اصل رقم بھی واپس مل جاتی ہے۔ اس دوران بالفرض کمپنی کا کوئی نقصان بھی ہوجائے تب بھی انویسٹر کو اس کی اصل رقم بمع پروفٹ ضرور ملتی ہے۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ اس طرح کی کمپنیوں میں پارٹنرشپ کرناکیسا؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ اس طرح کی کمپنیز کے ساتھ کمیشن پر کام کرناکیسا؟ اس میں ان کا طریقہ کار یہ ہوتا ہے کہ جو شخص بھی اپنی کوشش سے کسی فرد کو کمپنی جوائن کروائے گااسے فی لاکھ انویسٹ کروانے پر چار ہزارروپے یا اسی طرح کی کوئی مقرر کردہ رقم بطور کمیشن دی جاتی ہے۔
جواب: حدیث پاک میں اچھے لوگوں کے نام پرنام رکھنے کی ترغیب ارشادفرمائی گئی ہے نیزامیدہے کہ اچھے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی بچی کےشامل حال ہ...