
قرآن کو بے وضو چُھونا صرف حنفیوں کے نزدیک ناجائز ہے؟ دیگر ائمہ کا کیا مؤقف ہے؟
سوال: کیا بغیر وضو قرآن کو چھو سکتے ہیں؟ ہمارے علاقے میں بعض افراد کا کہنا ہے کہ فقط حنفیوں کا مؤقف ہے کہ بغیر وضو قرآن چھونا گناہ ہے،ہاں حالتِ جنابت میں نہیں چھو سکتے ،بغیر وضو چھو سکتے ہیں اور پڑھ بھی سکتے ہیں۔
لیکوریا سے وضو ٹوٹ جائے گا یا نہیں ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا لیکوریا سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟
مسافر جمعہ پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: وضو، غسل، طہارت صحیح رکھتا ہو۔سوم سنی صحیح العقیدہ ہو،بدمذہب نہ ہو۔چہارم فاسق معلن نہ ہو اسی طرح اور امورِ منافی امامت سے پاک ہو۔ملخصا"(فتاوی رضویہ،جل...
والدین داڑھی رکھنے کی اجازت نہ دیں تو اولاد کے لیے کیا حکم ہے؟
سوال: زید کے والدین اسے داڑھی رکھنے کی اجازت نہیں دے رہے، ایسے میں اگر زید داڑھی رکھ لیتا ہے تو اسے اپنے والدین کی ناراضی کا قوی اندیشہ ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں زید کے لیے داڑھی رکھنے کا کیا حکم ہے؟؟ رہنمائی فرمادیں۔سائل: فیضان طارق
ٹھنڈا یا گرم چیک کرنے کے لیے پانی میں ہاتھ ڈالا تو پانی مستعمل ہوجائے گا؟
جواب: وضو، یا غسل فرض ہونے کی حالت میں اپنا بے دُھلا ہاتھ قلیل پانی(جیسے بالٹی، ٹب یا لوٹے وغیرہ) میں پانی کو چیک کرنے کے لیے ڈالے کہ پانی ٹھنڈا ہے یا گرم...
ڈیٹول ملے ہوئے پانی سے وضو و غسل ہوجائے گا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ پانی میں ڈیٹول کے چند قطرے ڈال کر اس پانی سے نہایا جاتا ہے، ڈیٹول شامل کرنے کی وجہ سے پانی میں سے اس کی بو آنے لگتی ہے تو کیا ایسے پانی سے فرض غسل ادا ہوجائےگا؟ جبکہ ہدایہ وغیرہ کتب فقہیہ میں لکھا ہے کہ اگر پانی کا کوئی وصف رنگ، بو یا مزہ تبدیل ہوجائے تو اب وہ پانی وضو وغسل کے قابل نہیں رہتا۔ اس پر مفتیٰ بہ قول کیا ہے، ارشاد فرمادیں؟
بیمار شخص کو کوئی دوسرا وضو کروا سکتا ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ میری والدہ شدید بیمار ہیں۔ خود اٹھنا اور چوکی پر بیٹھ کر وضو کرنا بہت تکلیف دہ اور مشکل ہے۔ کیا میری بہن انہیں وضو کروا سکتی ہیں؟ یعنی بہن اپنے ہاتھوں سے والدہ کا چہرہ، بازو اور قدم دھوئے۔ کیا یوں وضو ہو جائے گا؟ یا خود اپنے ہاتھوں سے وضو کرنا ضروری ہوتا ہے؟
کپڑے پر خون کے دھبے لگ جائیں تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ زخم سے دن میں کئی دفعہ خون نکل کر کپڑوں پر لگ جاتا ہے کبھی زیادہ ہوتا ہے کبھی کم ہوتا ہے لیکن اس سے کپڑوں پر دھبے لگ جاتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس خون کے نکلنے کی وجہ سے کیا مجھے وضو دوبارہ کرنا ہوگا اور جن کپڑوں پر وہ خون لگا ہو کیا اس میں نماز ہوجائے گی یا مجھے کپڑے تبدیل کرنے ہوں گے؟
امام چھٹی پرہو، تو داڑھی منڈے لوگ نماز کیسے اداکریں ؟
سوال: اگر جماعت کے انتظار میں موجود افراد خشخشی داڑھی والے ہوں، کسی ایک کی بھی پوری ایک مٹھی داڑھی نہ ہو اور امام صاحب کسی وجہ سے چھٹی پر ہوں ۔ تو ایسی صورت میں نماز کیسے ادا کی جائے؟
کیا گالی دینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
سوال: کسی مسلمان کو گالی دینا کیسا؟ اور اگر کوئی شخص وضو کی حالت میں گالی دے تو کیا اس کا وضو ٹوٹ جائے گا؟