
کرایہ دار کا دکان میں مزید افراد کو بٹھا کر ان سے کرایہ لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص دکان کرائے پر لے کر اپنے نام سے ایگریمنٹ بنوالے، پھر اس ایک دکان میں کیبن وغیرہ رکھ کر مزید تین چار افراد کو اپنےساتھ اسی دکان میں کرائے پر دے دے تو ایسا کرنا جائز ہے؟
کونڈوں کا ختم اور کونڈوں کی حقیقت کیا ہے؟
جواب: پر 22 رجب کوبالخصوص حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے ایصال ثواب کیلئے ہی کھانے وغیرہ کا اہتمام کرتے ہیں اور قرآن مجید و فاتحہ وغیرہ پڑھوا...
سعی کرتے وقت مروہ پہاڑ کی اونچائی پر نہ چڑھیں تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر سعی کے ساتویں چکر میں مروہ پہاڑ کی اونچائی پر نہ جائیں، بلکہ تھوڑا سا چڑھیں اور واپس آجائیں تو کیا عمرہ ادا ہوجائے گا؟
آن لائن چیز دیکھ کر واپسی نہ ہونے کی شرط کے ساتھ خریدنا کیسا؟
سوال: زید نے کپڑے کے ایک بڑے برانڈ کے اسٹور کی ویب سائٹ سے ایک سوٹ پسند کر کے اس کا آرڈر دیا اور اگلے دن بذریعہ کوریئر وہ سوٹ اس کے گھر پہنچ گیا۔تصویر میں سوٹ دیکھ کر پسند کیا تھا لیکن جب سوٹ سامنے آیا تھا ،تو وہ زید کو پسند نہیں آیا۔ اسٹور نے اپنی سائٹ پرواضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ سوٹ ڈِلیوَر ہونے کے بعد صرف ڈفیکٹو (یعنی عیب دار) ہونے کی صورت میں واپس ہو گا ۔ پسند نہ آنے کی صورت میں ڈلیور ہونے کے بعد واپس نہیں ہو گا ۔ اس لیے پکچر تمام اینگلز سے اچھی طرح دیکھ لیں۔ اسے قبول کرنے کے بعد ہی خریداری کا آپشن مکمل ہوتا ہے۔اس صورت میں زید کو سوٹ واپس کرنے کا شرعاً اختیار ہو گا یا نہیں؟ نیز اسٹور پر فون کر کے معلومات کی تھی۔ہمارا مطلوبہ سوٹ اسٹور پر موجود تھا۔ تب ہی ڈلیوری کا آرڈر دیا تھا۔ مزید یہ کہ واپس بھیجنے پر کورئیر کے جو اخراجات آئیں گے وہ زید کے ذمہ ہوں گے یا اسٹور کے؟
کپڑے پر لگی کون سی نجاست دھوئے بغیر پاک ہو گی اور کون سی دھونے سے ؟
سوال: اگر کپڑے سے نجاست غلیظہ دور کر لی،جیسے آج کل برش سے دور کر لی جاتی ہے ،تو کیا پھر بھی اس کپڑے پر سے پانی کو بہانا ضروری ہے؟
پانی کب مستعمل ہوتا ہے؟ کیا ہاتھ ڈالنے سے مستعمل ہوگا؟
سوال: پانی کب مستعمل ہوتاہے؟ نیز اگر کوئی شخص حدث سے پاک ہونے یا قربت کی نیت کے بغیر پانی میں ہاتھ ڈال دے، مثال کےطور پر پانی گرم ہے یا ٹھنڈا ہے، اس کو جاننے کے لیے پانی میں ہاتھ دیا یا غلطی سے ہاتھ پانی میں ڈال دیا تو کیا پانی مستعمل ہوگی؟
سوال: کسی شخص پر قرض ہے جس کی وجہ سے اس پر زکوۃ فرض نہیں ہوتی تو کیا اس پر قربانی فرض ہوگی؟ اور اگر قربانی فرض نہ ہو اور کرلی تو کیا قربانی ہوجائے گی؟
سوال: 2لاکھ رقم میرے پاس ہے ،میرا ایک رشتہ دار کہتاہے کہ مجھے یہ رقم دے دو اس کے بدلے میں ماہانہ مجھ سے 6200روپے کرایہ کے طورپرلیتے رہو،میں یہ رقم سود سمجھ کر نہیں لوں گا ،برائے مہربانی آپ مجھے اس کا فتوی عطا فرمادیں کہ یہ سود ہے یا نہیں تاکہ میں اپنے اس رشتہ دار کو مطمئن کر سکوں؟
شوٹنگ کے لئے ہندؤں کی طرح ماتھے پر لال کلر لگانا
سوال: اگر کوئی شخص شوٹنگ کے لئے اپنے ماتھے پر لال رنگ لگائے جس طرح ہندو لگاتے ہیں، اور لگانے کا مقصد یہ ہے کہ وہ شوٹنگ میں ہندؤوں جیسا نظر آئے، تو کیا حکم ہے؟
حاملہ عورت کا کرسی پربیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا؟
سوال: حاملہ عورت کو زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھنے میں دشواری ہو تو کیا وہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتی ہے؟