
قرض لینے کی وجہ سے کم پیسوں میں کام کرنا سود ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلےکےبارے میں کہ میرے والد صاحب کے پاس ٹریکٹر ہے،وہ دوسروں کی زمین میں ہل وغیرہ چلانے کاکام کرتے ہیں۔فی ایکڑ 2000 روپے مختص ریٹ ہے۔میرے والد صاحب کے کزن ہیں،ان کے پاس 20 ایکڑ زمین ہے،وہ کہتے ہیں کہ آپ ہم سے تین لاکھ روپے قرض لے لیں،جس کی ادائیگی آپ بعد میں ہمیں کر دینا،لیکن اس قرض کے بدلے آپ ہماری زمین میں ٹریکٹر چلانے کے ہم سے 1000 روپے لیں۔اب سوال یہ ہےکہ میرےوالد صاحب کاتین لاکھ قرض لینے کے بدلے ان سے زمین میں کام کی اجرت 2000 کی بجائے 1000 لینا کیسا ؟
دینی استاذ کو تحفہ دینا اور استاذ کا تحفہ وصول کرنا
سوال: دینی استاذ کو تحفہ دینا کیسا؟ اور استاذ کا شاگرد سے تحفہ وصول کرنا کیسا ؟
گھر پر فجر کی نماز پڑھنے کی صورت میں بیوی کو ساتھ ملا کر جماعت کرنا جبکہ شوہر داڑھی منڈا ہو
سوال: اگر کوئی شخص گھر پر فجر کی نماز پڑھے اور اپنی بیوی کے ساتھ جماعت کرنا چاہے، تو کیا اس کی اجازت ہوگی جبکہ شوہر داڑھی منڈواتا ہو؟
رقم لے کر بعد میں آنے والے مریض کو جلدی ڈاکٹر کے پاس بھیجنا کیسا؟
سوال: ڈاکٹر کے پاس مختلف مریض ایک وقت میں جمع ہو جاتے ہیں۔ زید کی وہاں یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ سب آنے والے مریضوں کو ترتیب کے ساتھ اس کی باری کا نمبر دے دیتا ہے۔ زید کو بعض اوقات مریض آفر کرتے ہیں کہ کچھ پیسے لے کر ان کو ڈاکٹر کے پاس جلدی بھیج دیا جائے۔سوال یہ ہے کہ زید کا رقم لے کر بعد میں آنے والے مریض کو جلدی بھیج دینا کیسا؟
قرض کے عوض گھر کرائے پر لینا کیسا؟
سوال: ہمارے ہاں پیکج پر گھر ملتے ہیں یعنی کچھ رقم مثلاً:پچاس ہزار روپےجمع کروانے ہوتے ہیں، اس کے بدلے رہائش کے لیے گھر ملتا ہے اور سال بھر کرایہ بھی نہیں دینا ہوتا،سال مکمل ہونے پر گھر مالک مکان کوواپس دے دیا جاتا ہے اور مالک مکان پورے پیسے بھی واپس کردیتا ہے،پوچھنا یہ تھا کہ اس طرح گھر لینا جائز ہے؟
اخراجات کی شرط کے ساتھ ڈرائیور کو گاڑی کرائے پر دینا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں کسی کو گاڑی کرائے پر دینا چاہتا ہوں، جس کا طریقہ یہ ہو گا کہ ماہانہ دس ہزار کرایہ فکس کر دوں گا اور اس کے ساتھ یہ طے کروں گا کہ گاڑی میں نکلنے والے کسی بھی کام کی ذمہ داری و اخراجات میرے اوپر لازم نہیں ہوں گے، بلکہ سب خرچے ڈرائیور خود کرے گا۔ کیا میں اس طرح گاڑی کرائے پر دے سکتا ہوں؟
سوال: بھتیجی کو زکوۃ دینا کیسا ؟ رہنمائی فر مادیں ۔
امام قعدہ اولی میں بھول کر سلام پھیر دے تو مقتدی پر لقمہ دینا لازم ہے؟
جواب: نمازکے فاسد ہوجانے کااندیشہ ہے ، کہ امام تواپنے گمان میں نماز مکمل کرچکا ہے،لہذا ممکن ہے کہ اس سے کلام وغیرہ کوئی نمازکے منافی کام صادر ہوجائے۔...
ایک کرنسی قرض دے کر دوسری کرنسی میں مطالبہ کرنا
جواب: دینا اجرِ عظیم کا سبب ہے۔ تفصیل اس مسئلہ کی یہ ہے کہ آپ کے رشتہ دار نے جب قرض لینے کی بات کی، تو آپ نے از خود سعودی ریال تبدیل کروا کر رشتہ دار ک...
سونا قرض لیا ہو تو واپس سونا ہی کرنا ہے یا رقم دینی ہوگی؟
جواب: دینا لازم ہوتا ہے، اس میں قیمت یعنی سونے کے مہنگے یا سستے ہونے کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا۔ لہذا مقروض کی یہ بات کہ ”جس وقت آپ نے سونا دیا تھا، اس وقت سو...