
تھکاوٹ کی وجہ سے پانچوں نمازیں ایک ہی وقت میں قضا پڑھنا
سوال: میں کام کی وجہ سے بہت تھکا ہوا رہتا ہوں، تو کیا میں پانچ وقت کی نماز ایک ہی وقت میں قضا کر سکتا ہوں؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
مریض کس طرح بیٹھ کر نماز ادا کرے؟
سوال: جس شخص کو شریعت بیٹھ کر نماز پڑھنے کی اجازت دے، کیا اسے تشہد کے انداز میں بیٹھ کر نماز ادا کرنا ضروری ہے یا کسی بھی انداز میں بیٹھ کر ادائیگی کر سکتا ہے؟
اگر رفع یدین منسوخ ہے، تو تکبیراتِ عیدین میں کیوں کیا جاتا ہے؟
سوال: آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے، ہر دوسرا بندا سوشل میڈیا پر آکر اپنی من مانی کے مسائل بیان کررہا ہوتا ہے، حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر یہ بات بیان کر کے احناف پر کافی اعتراضات کیے جا رہے ہیں کہ حنفی لوگ کہتے ہیں کہ رفع یدین منسوخ ہے اور منسوخ پر عمل نہیں کر سکتے، حالانکہ یہ لوگ عیدین میں تکبیرات کے ساتھ رفع یدین کرتے ہیں، اگر رفع یدین منسوخ ہو چکا ہے، تو پھر سب نمازوں میں اس کو ترک کر دیں، ورنہ دیگر نمازوں میں بھی رفع یدین کریں۔ کیا عیدین میں رفع یدین کرنے کا الگ سے حکم دیا دیا گیا ہے؟ اس حوالے سے تسلی بخش رہنمائی کردیں؟ سائل: عبد الغنی ( فیصل آباد )
روزہ افطار کرنے کا صحیح وقت کیا ہے؟
سوال: (1) قرآن و حدیث کی روشنی میں افطار کا صحیح وقت کیا ہے ؟ (2)بعض افراد کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت افطار کرنا غلط ہے، بلکہ افطار کا اصل وقت اس کے تقریباً دس منٹ بعد شروع ہوتا ہے اور اس پر وہ قرآن کی آیت مبارکہ ﴿ثُمَّ اَتِمُّوا الصِّیَامَ اِلَى الَّیْلِ﴾ ترجمہ: پھر رات آنے تک روزوں کو پورا کرو۔ (پارہ 2، سورۃ البقرۃ، آیت187)سے استدلال کرتے ہیں کہ اس میں افطار کا وقت ”لیل“ یعنی رات بیان کیا گیا ہے اور رات میں اندھیرا ہوتا ہے، جبکہ عین غروبِ آفتاب کے وقت اندھیرا نہیں ہوتا، لہٰذا اس وقت افطاری کرنا غلط ہے، اس کی جگہ پہلے نمازِ مغرب ادا کرلی جائے، پھر جب اندھیرا چھا جائے، تو افطار کر یں گے۔ اس بارے میں دلائل کی روشنی میں رہنمائی فرما دیجئے۔ (3) مغرب کے بعدجب اندھیرا چھا جائے، اُس وقت افطار کرنے کے قائلین کی طرف سے یہ روایت بھی پیش کی جاتی ہے کہ حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہما غروب آفتاب کے بعد نمازِ مغرب ادا کر کے افطار کیا کرتے تھے۔ اس کا جواب بھی ارشادفرما دیجئے؟سائل: محمد اعجاز عطاری (راولپنڈی)
ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا جو قراءت میں ”ح“ کی بجائے ”ھ“ پڑھتا ہو
جواب: جمعہ وجماعات میں گروہ مسلمین کی امامت کرتا ہے اور سورہ فاتحہ شریف میں بجائے الحمد والرحمن والرحیم کے الھمد والرہمن والرہیم بہ ہائے ہوز پڑھتا ہے، ایسے ...
سوال: خروج بصنعہ کسے کہتے ہیں؟ اگر قصداً سلام پھیرنے سے پہلے بات کر لی تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟
مسافر کے لیے نمازِ مغرب میں قصر کرنے، نیز سنتوں اوروتر کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ شرعی سفر کی مسافت کتنی ہے؟ نیز سفرکے دوران سنتیں پڑھنےکا کیاحکم ہے؟ اور مغرب کے فرضوں میں قصر کیسے ہو گی؟ سفر کے دوران وتر کی نماز چھوڑ سکتے ہیں یانہیں؟
سوال: اگر مسافر مقیم کے پیچھے چار رکعت والی نماز پڑھ رہا تھا اور کسی وجہ سے اُس کی نماز فاسد ہوگئی ،تو ایسا شخص اب اپنی نماز کیسے ادا کرے گا ،کیا چار رکعتیں ادا کرے گا یا دو ہی ؟برائےکرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔
حاملہ عورت کا کرسی پربیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا؟
سوال: حاملہ عورت کو زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھنے میں دشواری ہو تو کیا وہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتی ہے؟
نمازی کو دورانِ قراءت کسی مقدس مقام کی سوچ آجائے، تو نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: اگر نمازی کو دورانِ قراءت کسی مقدس مقام مثلاً: مکہ، مدینہ کی سوچ آجائے ،جس بنا پر وہ چند سیکنڈ کے لیے خاموش ہوجائے، جبکہ اس نے ابھی واجب کی مقدار قراءت مکمل نہ کی ہو، تو کیا اس صورت میں اس نمازی پر سجدہ سہو لازم ہوگا؟ رہنمائی فرمائیں۔