سرچ کریں

Displaying 771 to 780 out of 8187 results

771

عصر کا وقت شروع ہونے کے بعد اور جماعت سے پہلے ظہر کی قضا نماز پڑھنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر نمازِعصر کا وقت شروع ہو چکا ہو اور جماعت میں ابھی 15 سے 20 منٹ باقی ہوں، تو کیا اُس وقت اسی دن کی قضا ہونے والی ظہر کی نماز پڑھی جا سکتی ہے؟ اور کیا اُس وقت ظہر کی مکمل 12 رکعات (فرض،سنت مؤکدہ و غیر مؤکدہ سمیت) ادا کرنی ہوں گی یا صرف چار رکعت فرض کی قضا کرنا کافی ہوگا؟

771
774

کیا Breathable نیل پالش لگی ہو تو وضو اور غسل ہوجائے گا ؟

جواب: لے کر تمام اعضائے وضو پر مل لیا تو اس سے وضو نہیں ہوگا، کیونکہ برف سے جسم کا وہ حصہ تَر تو ہوتا ہے لیکن اس تری پہنچنے کو دھونا نہیں کہا جاتا، لہٰذا اس...

774
775

بیٹیوں کو حصہ نہ دینا کیسا ؟‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ان مسائل کے بارے میں کہ (1)ہمارے ہاں میراث میں بہنوں کو حصہ نہیں دیا جاتا بلکہ سارا مال بھائی ہی لے لیتے ہیں ، ایسا کرنا کیساہے؟ (2)اگر کسی کے ہاں بہنیں مطالبہ نہ کرتی ہوں اور نہ ہی بہنوں کو دینے کا رواج ہو ، تو کیا اس رسم و رواج پر عمل کیا جا سکتا ہے ؟ (3)اگر بہنیں اپنا حصہ معاف کر دیں اور بھائیوں کو کہہ دیں کہ ہم نے اپنا حصہ نہیں لینا ، تو کیا حکم ہے ؟ (4)اگر بہنیں اپنا حصہ بھائیوں کو ہبہ کرنا چاہیں ، تو کیا طریقہ کار ہے ؟ (5)اگر بہنیں بھائیوں کو ہبہ کردیں ، تو کیا اس ہبہ سے رجوع کر سکتی ہیں ؟

775
776

حج کے دوران حجام کی اجرت ادا کرنے سے رہ گئی تو کیا کرے؟

سوال: دو شخص حج کیلئے گئے تھے اور وہاں انہوں نے حلق کروایا اور حجام کو پیسے دئیے لیکن چونکہ اس کے پاس کُھلے نہیں تھے، لہذا اس نے ان لوگوں سے فی الحال حلق کی اجرت نہیں لی اور دونوں کے موبائل نمبر لے لئے مگر اپنا موبائل نمبر نہیں دیا کہ وہ لوگ اُس سے رابطہ کرکے اسے وہ رقم پہنچادیتے،اب ایسی صورت میں وہ لوگ اس رقم کا کیا کریں؟

776
777

اونٹ والے کا حق ابو جہل سے دلوانے والا واقعہ

سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع واقعہ ہذا میں کہ مکہ میں ایک بندہ کسی ملک کا رہنے والا اپنا اونٹ لے کر آیا، ابوجہل نے اس سے اونٹ لے لیا اور پیسے نہیں دئیے، تو المختصر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصاف دلوایا اور اس کا اونٹ یا پیسےابو جہل سے واپس کرائے۔ کیا یہ واقعہ درست ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔

777
778

مکروہ وقت میں طواف کرنا اور طواف کے نفل پڑھنا کیسا ؟

جواب: لے کر تقریباً20 منٹ بعد تک ،سورج غروب ہونے کے وقت سےتقریبا ً20 منٹ پہلے اورضحوۂ کبریٰ یعنی نصف النہار شرعی سے لے کرسورج ڈھلنے تک، جسے عوام زوال کا وقت...

778
779

مکان کی پیمنٹ ذمہ پر لازم ہو، تو زکوٰۃ کس طرح نکالی جائے گی؟

سوال: میرے والد صاحب نے اپنا گھر فروخت کر دیا ہے اور اس کی مکمل قیمت وصول کر لی ہے، قیمت وصول کرنے کے بعد والد صاحب نےنئے گھر کا سودا کر کے، اس کا بیعانہ بھی دے دیا ہے، لیکن ابھی تک نہ تو مکان پر قبضہ لیا ہےاور نہ ہی رجسٹری کروائی ہے، مکان پر قبضہ اور بقیہ رقم کی ادائیگی کا وقت رمضان المبارک کے بعد کا طے ہوا ہے۔ میرے والد صاحبِ نصاب بھی ہیں اور ان کا نصاب کا سال 27 رمضان المبارک کو مکمل ہوتا ہے، تو اب جو رقم مکان بیچ کر حاصل ہوئی تھی وہ والد صاحب نے رمضان المبارک کے بعد دوسرے مکان کی قیمت کے طور پر ادا کرنی ہے، تو کیا سال پورا ہونے کے وقت اس رقم پر بھی زکوٰۃ لازم ہوگی؟

779
780

جس پر زکوٰۃ لازم نہ ہو، کیا وہ زکوٰۃ لے سکتا ہے؟

سوال: کیا ہر وہ بندہ جس پر زکوۃ لازم نہ ہو، وہ زکوة لے سکتا ہے؟

780