
ایک احرام سے دو عمرہ کرنے کا حکم؟
سوال: زید نے مسجدِ عائشہ سے ایک ساتھ دوعمروں کی نیت سے احرام باندھا۔ دو عمروں کی نیت کرتے ہوئے اس کاارادہ یہ تھا کہ ”وہ اسی نیت کے ساتھ دو عمرے کرے گا ، پہلا عمرہ کرنے کے بعد وہ حالتِ احرام میں ہی ہو گا اور اسی احرام سے دوسرا عمرہ کرے گا ، دوسرے عمرے کی نیت کے لئے مسجد عائشہ آنے کی حاجت نہیں ہوگی“ اس مذکورہ نیت و ارادے سے زید نے ایک عمرہ کے لئے طواف وسعی کرکے حلق کروایا اور خود کو حالت احرام میں سمجھتے ہوئے اس نے مسجد حرام سے ہی دوسرےعمرے کے لئے تلبیہ پڑھا ، اور طواف و سعی کرکے حلق کروایا۔ زید نے دو عمرے کرنے کے لیے جو طریقہ اختیار کیا ہے ، کیا یہ درست ہے ؟ زید پر کوئی دَم وغیرہ تو لازم نہیں ہوا ؟ راہنمائی فرمادیں ۔
مسجد سے باہر متصل جگہ میں عورتیں نماز پڑھنے جا سکتی ہیں؟
جواب: خوشبو لگا کر نہ آئیں، نماز ختم ہونے کے بعد مردوں سے پہلے واپس چلی جائیں۔ان پابندیوں کے ساتھ اجازت کے باوجود بھی نبی پاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ ...
بچے کو والدین یا رشتہ دار کوئی چیز دیں،تو کیا وہ چیز کسی اور کو دے سکتے ہیں؟
سوال: والدین یا کوئی رشتہ دار بچے کو کوئی کھانے کی چیز ،مثلاً:چاکلیٹ ، بسکٹ وغیرہ یا کوئی اسٹیشنری میں استعمال کی چیز قلم، پینسل وغیرہ لے کر دیں اور بچہ وہ چیز آدھی کھا کر یا کچھ دیر تک استعمال کر کے چھوڑ دے اور اس کے خراب یا ضائع ہونے کا اندیشہ ہو ، تو اس کے متعلق کیا حکم ِ شرعی ہے ؟کیا والدین وہ چیزخود استعمال کر سکتے ہیں یا کسی دوسرے بچے کو دے سکتے ہیں؟سائل :محمد ندیم (فیصل آباد)
عمرے کے احرام میں طواف سے پہلے ہمبستری کرنا
سوال: ایک شخص نے عمرہ کا احرام باندھا اور احرام کی نیت کے بعد،طواف سے پہلے اس نے اپنی زوجہ سے جماع کرلیا، اب اس شخص کے متعلق کیا حکم ہے؟نیز اگر یہاں ایسے شخص پر دم لازم ہوگا، تو کیا وہ شخص دم کے بدلے روزے رکھ سکتاہے ۔کیا اس سے وہ کفارہ ادا ہوجائے گا؟
کیا طوافِ زیارت کے بعد سعی کے لیے احرام ضروری ہے؟
سوال: اگر حج تمتع کرنے والا سات یاآٹھ ذوالحجہ کو حج کا احرام باندھنے کے بعدنفلی طواف کرکے حج کی سعی نہیں کرتا اور حج کی قربانی کے بعد حلق یا تقصیر کے ذریعے احرام سے باہرآنے کے بعد طواف زیارت کے ساتھ سعی کرتا ہے ، تو کیااس سعی کے لیے احرام ہوناضروری ہے ۔؟اور اگر اِس سعی کو احرام کے ساتھ کرناضروری ہے ، تو کیا اس احرام کے لیے نیت اور احرام کی پابندیاں بھی ہوں گی؟
احرام کی نیت کرلی مگر تلبیہ کہنا بھول گیا تو۔۔۔؟
سوال: کسی شخص نےپاکستان سے مکہ مکرمہ جاتے ہوئے میقات سے احرام کی نیت کر لی تھی مگر اس وقت تلبیہ کہنا بھول گیا اور میقات میں داخل ہو گیا پھر داخل ہونے کے بعد مسجد عائشہ سے ہی احرام کی نیت کی اور تلبیہ کہہ کر عمرہ کر لیا تو کیا حکم ہے؟
خواتین کا پرفیوم لگا کر نماز پڑھنا
جواب: خوشبونامحرموں تک پہنچے،اسےلگاکرعورت گھرسےباہرنہیں جاسکتی۔البتہ اپنے گھر کی چار دیواری میں جہاں فقط شوہر یا عورت کےمحارِم ہوں،وہاں ہر طرح کی خوشبو استع...
مسجد کی وقف دکان عرف سے کم کرائے پر دینا کیسا؟
جواب: استعمال میں لانا ، اس سے اپنے گھر یا دکان وغیرہ کے سامنےپانی کا چھڑکاؤ کرنا ہرگز جائز نہیں ، اگرچہ ایسا شخص کہے کہ میں اس کا بل ادا کر دوں گا ،...
احرام کی نیت کئے بغیر سوگئے اور میقات کے بعد آنکھ کھلی، توحکم ؟
سوال: عمرہ کرنے کے لئے جاتے ہوئے گھر سے احرام کی چادریں باندھ لیں اور جہاز میں بیٹھ گئے لیکن احرام کی نیت و تلبیہ نہیں کہی اور ارادہ یہ تھا کہ جہاز میں جب میقات آئے گا، تو نیت کر لیں گے، مگر ہوا یہ کہ نیند آگئی اور جب بیدار ہوئے، تو میقات نکل چکی تھی ، اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟
پاکستان سے جدہ جانے والے کیلئے احرام باندھنا ضروری ہے یا نہیں؟
سوال: ہمارے ایک قریبی رشتہ دار جدہ(سعودی عرب )میں ایک کمپنی میں کام کرتے ہیں ،وہ پاکستان سے چھٹی گزار کے واپس جدہ کام پر گئے ہیں۔ان کے لیے میقات سے گزرنے پر احرام اور عمرے کا کیا حکم ہے؟جبکہ ان کی نیت کام پر جانے کی ہے اور اگران کا ہوائی جہاز براستہ جدہ کسی دوسرے شہر مثال کے طور پہ الریاض، مدینہ شریف وغیرہ جاتا ہے ۔تو اس کے لیے میقات سے گزرنے پر احرام باندھنے اور عمرہ کرنے کا کیا حکم ہے ؟