
کپڑے کے مختلف حصوں میں درہم سے زیادہ نجاست لگی ہوتو نماز کا حکم
سوال: مسئلہ کچھ یوں ہےکہ کپڑے کے سوٹ کی ایک جگہ پرایک درہم سے کم نجاست غلیظہ لگی ہوئی ہے اور کپڑے کی ایک دوسری جگہ پر بھی ایک درہم سے کم نجاست غلیظہ لگی ہوئی ہے ، لیکن دونوں کا مجموعہ ایک درہم سے زیادہ بنتا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس صورت میں کپڑوں پر ایک درہم سے کم ہی نجاست لگی ہوئی سمجھی جائے گی یا ایک درہم سے زیادہ سمجھی جائے گی؟اور نماز پڑھنے کے لیے دوسرے پاک کپڑے بھی موجود ہیں۔شرعی رہنمائی فرما دیں۔
واجب الاعادہ نماز کا وقت گزر جانے کے بعد بھی اعادہ واجب ہے؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ اگر کسی وجہ سے نماز واجب الاعادہ ہو جائے، تو سنا ہے کہ اگر وقت کے اندر نماز کا اعادہ کریں، تو واجب ہونے کے طور پر اعادہ ہو گا اور وقت کے بعد اس کا اعادہ واجب نہیں،بلکہ مستحب ہوتا ہے۔ کیا یہ مسئلہ درست ہے؟
عورتوں کا باریک لان کے کپڑے پہننا کیسا؟
جواب: نماز پڑھے اور اعضائے ستر میں سے کسی عضو کا چوتھائی حصہ ظاہر ہو تو نماز نہیں ہوگی،اگرچہ وہ تنہائی میں ہی نماز پڑھے،کیونکہ نماز کے لئے چھپانے کے حکم میں...
سیاہ لباس پہننے کا کیا حکم ہے ؟
جواب: کپڑے بطورِ سوگ پہنناناجائزوگناہ ہے سوائے عورت کے کہ وہ اپنے شوہرکی وفات کے غم میں صرف تین دن تک پہن سکتی ہے اورتین دن کے بعداس کے لئے بھی جائزنہیں ۔او...
کافروں کے استعمال شُدہ کپڑے بیچنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا پُرانے کپڑوں کا ٹھیلہ ہے اور اس میں کافروں کے بھی استعمال شدہ کپڑے ہوتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ پاک کے ساتھ ساتھ ناپاک کپڑے بھی ہوتے ہوں تو کیا اس طرح کپڑوں کو بیچنا جائز ہے ؟ اگر بالفرض کسی کپڑے کا ناپاک ہونا مجھے معلوم بھی ہو تواس کو بیچنا کیسا ہے؟
مرد کا سلک اور ویلوٹ پہننا اور بچوں کو ریشمی کفن دیناکیسا؟
جواب: کپڑے کو ریشم کہا جاتا ہے وہ اگراس ریشم کے کیڑے سے نہیں بنایا جاتا بلکہ کسی اور چیز سے بنایا جاتا ہے تو وہ حلال ہے۔ یونہی سلک ، ویلوٹ وغیرہ کا بھی ی...
عورت کی میت کو تابوت میں رکھ کر دفن کرنا کیسا؟
جواب: کپڑے وغیرہ سے ڈھکے رہنا مستحب ہے، تاکہ عورت کی میت کا غیر مردوں سے پردہ برقرار رہے ۔ نوٹ : مسلمان مرد کی میت کو بلا ضرورت تابوت میں دفن کرنا ،مکرو...
عدت کے دوران گھرکے کام، وعظ وبیان اور بچیوں کو پڑھانا
سوال: عدت کے دوران عورت اپنے گھر میں خطاب کرسکتی ہے یا نہیں، نیز نابالغ بچوں اور بچیوں کو پڑھا سکتی ہے یا نہیں؟ نیز عدت کے دوران گھر کے کام کا ج کر سکتی ہے یا نہیں؟
صف میں نابالغ سمجھدار بچہ کھڑا ہو تو نماز ہوجاتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ بعض اوقات نابالغ بچے مردوں کی صف میں کھڑے ہو کر جماعت سے نماز ادا کر رہے ہوتے ہیں، لیکن دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ جماعت میں تاخیر سے شامل ہوتے ہیں اور ان بچوں کو نماز کے دوران ہی صف سے ہٹا کر پیچھے کر دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نابالغ بچوں کے مردوں کی صف میں کھڑے ہونے سے بالغ افراد کی نماز نہیں ہوتی۔ ناسمجھ بچے جو نماز نہیں جانتے، ان کی حد تک تو یہ بات سمجھ آتی ہے کہ وہ تو نماز میں بھی کھیل رہے ہوتے ہیں لیکن ایسے بچے جو مکمل آداب کےساتھ نماز ادا کرتے ہیں، ان کے ساتھ یہ انداز و رویہ اپنانا سخت معیوب لگتا ہے، اور پھر کئی دفعہ ایسے بچے نماز توڑ کر بدتمیزی بھی کرتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس بارے میں شرع کا کیا حکم ہے؟ کیا ان لوگوں کا ایسا کرنا درست ہے؟
سجدہ شکر کے لیے تیمم کیا ،تو کیا اس سے نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: بہارِ شریعت میں یہ مسئلہ بیان کیا گیا ہے کہ سجدۂ شکر کی نیت سے تیمم کرے ، تو اس سے نماز نہیں پڑھی جاسکتی، اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ نے ملفوظات میں سجدۂ شکر کو سنتِ مستحبہ لکھا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ سنت ِمستحبہ والے قول پر تو یہ عبادتِ مقصودہ ہوگا اور عبادتِ مقصودہ جو بغیر طہارت جائز نہ ہو ،اُس کی نیت سے جو تیمم کیا گیا ، اس سے نماز درست ہوتی ہےاور سجدۂ شکر کی نیت سے کیے گئے تیمم کے ساتھ نماز پڑھنے کے متعلق مختلف اقوال ہیں ، تو رہنمائی فرمائیے کہ اس بارے میں دُرست قول کیا ہے؟