
امام صاحب ثناء پڑھ کر رکوع میں چلے گئے اور مقتدی نے لقمہ دیا ،تو کیا حکم ہے؟
سوال: امام صاحب نے مغرب کی پہلی رکعت میں صرف ثناء پڑھی اور رکوع میں چلے گئے ، مقتدی نے لقمہ دیا، تو امام صاحب نے رکوع سے واپس آکر قراءت کی،پھر رکوع کیا اور آخر میں سجدہ سہو بھی کیا۔ تو کیا مقتدی و امام کی نماز درست ہو گئی ؟
سجدہ سہو ایک طرف سلام پھیرنے کے بعد کیوں کیا جاتا ہے ؟
سوال: فقہ حنفی میں سجدہ سہو دائیں جانب سلام پھیرنے کے بعد کیا جاتا ہے، سلام پھیرنے سے پہلے نہیں۔ اِس کی کیا دلیل ہے؟
احرام کی حالت میں مرد کے لیے پٹی والی چپل پہننے کا حکم ؟
سوال: کیا مرد احرام میں ایسی چپل پہن سکتے ہیں جس میں قدم کا درمیانی حصہ تو کھلا ہوتا ہے لیکن ایک پٹی وسط قدم کی ابھری ہڈی اور ٹخنے کے درمیانی حصے سے اس طرح گزرتی ہے کہ سائیڈوں سے ٹخنوں کا کچھ حصہ چھپ جاتا ہے اور سامنے کی طرف وسط قدم کی ابھری ہڈی سے اوپر پاؤں اور پنڈلی کا جوڑ یا اس کا کچھ حصہ چھپتا ہے ؟
کیا آیتِ سجدہ کی ریکارڈنگ سننے یا لکھنے سے سجدہ تلاوت لازم ہوجاتا ہے؟
سوال: آڈیو،ویڈیوکیسٹ،ٹی وی یاموبائل سے ریکارڈڈآیت ِ سجدہ سننے سے، سننے والے پرسجدۂ تلاوت واجب ہوجاتا ہے یانہیں؟نیز آیتِ سجدہ لکھنے یا کمپوز کرنےسے بھی کیا سجدۂ تلاوت واجب ہو جاتاہے یا نہیں ؟
سجدہ سہو میں دو کی بجائے تین سجدے کر لیے ،تو کیاحکم ہے ؟
سوال: کسی شخص نے نمازمیں سجدہ سہوکرتے ہوئے بھول کردوکی بجائے تین سجدے کر لیے، تواس کے لیے کیاحکم ہے؟ سجدہ سہو میں دو کی بجائے تین سجدے کر لیے ،تو کیاحکم ہے ؟
حج قران والا طواف قدوم کے بعد سعی کرلے تو طواف الزیارۃ کے بعد سعی کرے یا نہیں؟
جواب: احرام میں کیا جائے تو اضطباع بھی سنت ہے،ورنہ نہیں۔ اس اصول کے مطابق اگر حج قران اور حج افراد کرنے والے نے طواف قدوم کے بعد سعی کرنی ہو،تو چونکہ...
حاملہ عورت کرسی پر نماز پڑھ سکتی ہے؟
جواب: سجدہ کرنے کی طاقت ہو، تب تک زمین پر یا اس چیز پر باقاعدہ سجدہ کرنا ضروری ہوتا ہے، اس کی بجائے اشارے سے نماز پڑھنا کافی نہیں ہوتا۔ ہاں اگر اس طرح حقیقی...
آیت سجدہ بار بار پڑھنے پر ہر بار سجدہ تلاوت واجب ہوگا؟
سوال: بعض اوقات ہم سجدہ والی سورتیں یا آیات زبانی یاد کرتے ہیں، یاد کرنے کے لیےایک آیت کو کئی بار پڑھنا ہوتا ہے، تو اگر سجدہ والی آیت یاد کرنے کے لیےبار بار پڑھی، تو جتنی بار پڑھی اتنے سجدہ کرنا لازم ہو گا یا ایک سجدہ کرنا کافی ہوگا؟اسی طرح اگر الگ الگ سجدہ والی آیتیں پڑھیں، تو کیا حکم ہوگا ؟
تنہا فرض شروع کرنے کے بعد جماعت کھڑی ہونے پر شرعی حکم
جواب: سجدہ کر لیا اور جماعت شروع ہوئی تو فجر اور مغرب میں سجدوں کے بعدایک سلام کے ساتھ نماز توڑ دے اور جماعت میں شامل ہو جائے اور ظہر، عصر اور عشاء میں دو ...
ایک احرام سے دو عمرہ کرنے کا حکم؟
سوال: زید نے مسجدِ عائشہ سے ایک ساتھ دوعمروں کی نیت سے احرام باندھا۔ دو عمروں کی نیت کرتے ہوئے اس کاارادہ یہ تھا کہ ”وہ اسی نیت کے ساتھ دو عمرے کرے گا ، پہلا عمرہ کرنے کے بعد وہ حالتِ احرام میں ہی ہو گا اور اسی احرام سے دوسرا عمرہ کرے گا ، دوسرے عمرے کی نیت کے لئے مسجد عائشہ آنے کی حاجت نہیں ہوگی“ اس مذکورہ نیت و ارادے سے زید نے ایک عمرہ کے لئے طواف وسعی کرکے حلق کروایا اور خود کو حالت احرام میں سمجھتے ہوئے اس نے مسجد حرام سے ہی دوسرےعمرے کے لئے تلبیہ پڑھا ، اور طواف و سعی کرکے حلق کروایا۔ زید نے دو عمرے کرنے کے لیے جو طریقہ اختیار کیا ہے ، کیا یہ درست ہے ؟ زید پر کوئی دَم وغیرہ تو لازم نہیں ہوا ؟ راہنمائی فرمادیں ۔