سرچ کریں

Displaying 71 to 80 out of 206 results

71

جس خاتون کو ماہواری کافی طویل وقفہ سے آتی ہو، وہ عدت کیسے گزارے؟

سوال: ایک خاتون کی عمر 40 سال کے قریب ہے، ان کو ان کے شوہر نے حالتِ حیض میں طلاق دی ہے، ان کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کو ہر ماہ حیض نہیں آتا بلکہ کئی مہینوں کے وقفے کے بعد حیض آتا ہے اور یہ وقفہ کبھی سال اور دو سال کا بھی ہوجاتا ہے، اب یہ خاتون اپنی عدت کیسے گزارے گی؟

71
72

عدت میں علم دین سیکھنے کے لئے گھر سے نکلنا

سوال: کیا طلاق کی عدت میں عورت علم دین پڑھنے جا سکتی ہے؟

72
73

عدت میں اپنی مرضی سے کمی بیشی کر نا

سوال: جس عورت کا شوہر فوت ہو جائے تو اس کی عدت کتنی ہو گی ؟ اور کیا اس عدت میں کمی بیشی کی جا سکتی ہے؟ اور اگر کوئی اپنی مرضی سے کر لے تو اس کے لیے کیا حکم ہے۔؟

73
74

جس عورت کاذہنی توازن درست نہ ہو، اس کی عدت کاحکم

سوال: شوہر کا انتقال ہوا لیکن بیوی کا ذہن ٹھیک نہیں ہے یعنی وہ پاگل ہے تو وہ عدت کیسے گزارے؟

74
75

وفات کی عدت کس وقت پوری ہوتی ہے؟

سوال: 2ذیقعدہ بمطابق 30 اپریل کو مغرب سے تھوڑی دیر پہلے شوہر کا انتقال ہوا تو اب ایک سو تیس دن 7 ستمبر کو پورے ہورہے ہیں۔ سوال ہے کہ مغرب سے تھوڑی دیر پہلے عدت پوری ہوگی یا مغرب کے وقت یا اگلے دن فجر کے ختم کے وقت؟

75
76

بیوی بیٹے کے گھر ہو اور شوہر کا انتقال ہو جائے، تو بیوی عدت کہاں گزارے ؟

سوال: اگر شوہر کا انتقال بیٹے کے گھر پر ہو تو اس کی بیوی عدت بیٹے کے گھر گزارے گی یا شوہر کے گھرپر؟نیز بیوی شوہر کے انتقال کےوقت شوہرکے گھر سے بیٹے کے گھر چلی گئی تھی ، اوروہاں بیٹے کے گھر پر چالیس دن گزر چکے ہیں،اب وہ اپنے شوہر کےگھر آنا چاہتی ہےاور عدت کے بقیہ ایام شوہر کےگھر گزارنا چاہتی ہے تو کیااب وہ بیٹے کے گھر سے شوہر کے گھر جاسکتی ہے ؟

76
77

عدت میں عورت کا بِلاعذر گھر سے نکلنا کیسا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہندہ کا شوہرفوت ہوا ، ہندہ دورانِ عدت کپڑے وغیرہ کی شاپنگ کے لئے گھرسے نکل جاتی ہےحالانکہ ہندہ کو کپڑے خریدنے کی حاجت نہیں ہے ، اور زینت بھی اختیار کرتی ہے ، ہندہ کا ایسا کرنا درست ہے یا نہیں؟ ہندہ ابھی عدت میں ہے اور اس کے پا س عدت گزارنے کےلئے کافی مال موجود ہے۔

77
78

حالت نفاس میں شوہر نے طلاق دی تو عدت کا حکم

سوال: ایک عورت کے بچہ پیدا ہوا، ابھی وہ چلے میں ہے، بچے کے پیدا ہونے کے دس دن بعد شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی، تو اب بیوی کے لیے عدت کا کیا حکم ہوگا؟

78
79

بیوہ اگر حاملہ ہوتو اس کی عدت کیا ہے؟

سوال: ہمارے ایک عزیز کا ایک ہفتہ پہلے انتقال ہوا ہے ، جب وہ فوت ہوئے تو ان کی زوجہ امید سے تھیں اور حمل کے آخری ایام چل رہے تھے یعنی نو ماہ سے چند دن کم کا حمل تھا ، اب ایک ہفتے بعد ہی ان کے ہاں بچے کی ولادت ہو گئی ہے ، تو اس صورت میں کیا بیوہ کی عدت پوری ہو گئی ہے یا پھر انہیں مزید عدت کے ایام گزارنے ہوں گے؟

79
80

بیوہ کیلئے میکے میں عدت گزارنے کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کی میت کو اس کے آبائی گاؤں لے جایا گیا جو کہ اس کے گھر سے تقریباً 20 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے اور وہیں زید کا سسرال بھی ہے ، تو زید کی بیوہ بھی دورانِ عدت میت کے ساتھ ہی چلی گئی ، اب زید کی بیوہ اپنی بقیہ عدت میکے میں ہی پوری کرنا چاہتی ہے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا زید کی بیوہ میکے میں اپنی عدت پوری کرسکتی ہے؟ اس میں شرعاً کوئی حرج تو نہیں۔ یاد رہے کہ وقتِ انتقال شوہر کا ایک ہی مکان تھا جہاں وہ گھر والوں کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ البتہ آبائی گاؤں میں بھی اس کا ایک مکان تھا جسے اس نے پندرہ سال پہلے فروخت کردیا تھا۔

80