
نفلی طواف شروع کیا، تو پورا کرنا لازم ہے؟ پورا نہیں کیا تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کسی خاتون نےنفلی طواف کے دو چکر کر کے چھوڑ دئیے،تو کیا خاتون پراس نفلی طواف کو پورا کرنا ضروری ہے؟ اگر پورانہیں کیا، تو کیا اس کے چھوڑنے پر کوئی کفارہ بھی ہوگا؟ کیونکہ عورت کو پریگننسی (Pregnancy) ہے، ساتواں مہینا ہے،کنڈیشن ایسی ہے کہ چلنا بہت مشکل ہے،مجبوری کے تحت چھوڑا ہے ،جان بوجھ کر نہیں۔
حالتِ احرام میں ستر عورت کھل جائے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر احرام کی حالت میں کسی عورت کے بال پیشانی پر ظاہر ہوجائیں،یونہی اگر عورت نے آدھی آستین والی قمیص پہنی ہو تو احرام کی حالت میں اس کی کلائیاں نظر آئیں،تو ایسی صورت میں کیا عورت پر کوئی کفارہ یعنی دم یا صدقہ لازم ہوگا یا نہیں؟
نابالغ بچی کو عمامہ پہنانے کا حکم
سوال: اگر ماں باپ نابالغ بچی کو خودعمامہ پہنائیں تو کیا حکم ہے ؟
بالغ لڑکے کے ساتھ نابالغ لڑکی کا جنازہ پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا بالغ لڑکے اورنابالغ لڑکی کا جنازہ ایک ساتھ پڑھاجاسکتاہے اور اگر پڑھا جاسکتاہے تونمازِجنازہ میں نابالغ والی دعا پڑھی جائے گی یا بالغ والی اور اگر دونوں پڑھی جائیں گی، تو اس کا طریقہ کیا ہوگا؟ اور ایک ساتھ کتنےلوگوں کے جنازے پڑھ سکتے ہیں؟
نابالغ بچے کو ایصال ثواب کر سکتے ہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نابالغ بچہ جوچند ماہ یا چند سال کا ہو، اس کے لیے ایصال ثواب کرنا کیسا؟
پیدائشی مجنون بالغ ہونے کے بعد فوت ہوا ،تو جنازے میں کون سی دعا پڑھیں ؟
جواب: نابالغ بچوں والی دعا پڑھی جائے گی اور یہی معاملہ عورت کے ساتھ ہو،تو اس کے جنازے میں نابالغ بچیوں والی دعا پڑھی جائے گی، کیونکہ جوشخص جنون کی حالت میں ...
حج بدل میں قربانی کس کے نام پر کی جائے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلےکے بارے میں کہ حجِ بدل کرنے والا (جبکہ وہ کروانے والے کی اجازت سے حجِ تمتع کی صورت میں کر رہا ہو، تو وہ) حج کی قربانی اپنے نام پر کرےگایا جس کے نام پر حج بدل کرنے گیا ہے، اس کے نام پر کرے گا؟ برائے مہربانی جواب ارشاد فرما دیں۔
حرام چیزوں سے بنی ہوئی دوا کھانا یا بدن پر لگانا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض حکیم حضرات اپنی کچھ دیسی دواؤں میں سانپ اورکیڑے استعمال کرتے ہیں اورکچھ ادویات میں سانپ کی کینچلی یعنی وہ سفید جالی نُماشفاف جھلی جواُترجاتی ہے،ڈالتے ہیں،توکیاایسی ادویات کاکھانایاظاہرِ بدن پراستعمال کرنا شرعاًجائزہے؟
میقات سے باہر رہنے والے کا بغیراحرام عزیزیہ جانا
سوال: ہم میقات سے باہرجاب کرتے ہیں، ہم حاجیوں کی خدمت کیلئے احرام کے بغیر ہی میقات سے گزر کر منی سے قریب مکہ مکرمہ کے ایک علاقہ عزیزیہ میں گئے اور وہاں تین دن رہے اور پھر واپس اپنی جگہ آگئے، ہم نےاس سفر میں عمرہ بھی ادا نہیں کیا ،توکیا ایسی صورت میں ہم پر دم لازم ہوا یا نہیں؟
بطورِ علاج بیر بہوٹی کے تیل کی مالش کرنا کیسا؟
جواب: پر ان کے اجزاء پاک ہیں۔ جب یہ پاک ہیں تو انہیں بیرونی استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں بغرضِ علاج بیر بہوٹی کے تیل سے جسم کی ...