
الکوحل ملی اشیاء کے استعمال کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ فی زمانہ بہت ساری چیزوں مثلاًتمام قسم کی سیاہیوں،پالش،وارنش،رنگ وروغن اورتقریباًسب ہی پرفیوم اورشیمپومیں الکوحل کااستعمال ہوتاہےجن سے بچنابہت مشکل ہے لہذاالکوحل ملی اشیاء کابیرونی استعمال جائزہے یانہیں؟
کیا سخت سردی کی وجہ سے وضو و غسل کی جگہ تیمم کر سکتے ہیں ؟
جواب: استعمال سے جان جانے یاکوئی عضو ہلاک ہونے یا بیمار ہونے یا بیماری بڑھنے یا پہلے سے بیمار آدمی کے دیر سے اچھا ہونے کا حقیقی خطرہ موجود ہو،تو اس صورت می...
قربانی کے جانور کا دودھ استعمال کرنا
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ ہم نے قربانی کی نیت سے ایک بکری خریدی ہے اور اب اس نےدودھ دینا شروع کر دیا ہے ، تو کیا ہم وہ دودھ استعمال کر سکتے ہیں؟
عیدِ میلاد النبی کے چراغاں میں چاندی کے چراغ جلانا کیسا؟
جواب: استعمال صرف زیور کی صورت میں عورتوں کے لئے اور ساڑھے چار ماشے سے کم وزن کی چاندی کی مخصوص انگوٹھی مرد کے لئے جائز قرار دی ہے ،اس کے علاوہ سونے چاندی ...
بینزل الکحل (Benzyl Alcohol) والی ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا
سوال: اگر کسی ٹوتھ پیسٹ کے پراڈکٹ میں بینِزل الکحل (Benzyl Alcohol)شامل ہو، تو کیا اس کا استعمال جائز ہے؟
قرض معاف کرنے سے زکوٰۃ کا حکم اور مالِ تجارت کے بدلے خریدے گئے برتنوں پر زکوٰۃ کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں بچوں اور بچیوں کے سوٹ بیچتا ہوں، بازاروں میں سوٹ بیچنے وا لے لوگ ہمارے پاس سے مال لے جاتے ہیں لیکن وہ ادائیگی بعد میں کرتے ہیں۔ اب اسی طرح میرے ایک پڑوسی نے مجھ سے 65 ہزار روپے کا مال اٹھایا تھا، لیکن کافی مہینے گزر گئے اس نے ابھی تک مجھے پیسے نہیں لوٹائے، وہ مالی اعتبار سے کافی کمزور ہے اور زکاۃ لینے کا مستحق بھی ہےاور اس نے مجھے مال کے متعلق بتایا کہ وہ اس نے بیچ تو دیا لیکن تمام رقم گھر کے اخراجات میں صرف ہوگئی اور اب وہ بہت پریشان ہے۔ اب مجھے یہ پوچھنا ہے کہ میری زکاۃ ٹوٹل ایک لاکھ پچاس ہزار روپے بنتی ہے جو میں 26 ویں روزے کو ادا کرتا ہوں، تو اگر میں میرےپڑوسی والے 65 ہزار روپے زکاۃ کی نیت کرکے معاف کردوں اور اس کے علاوہ صرف 85 ہزار روپے مزید ادا کردوں تو کیا میری زکاۃ ادا ہوجائے گی؟ اس طرح اس کا قرض بھی اترجائے گا۔ یہ بھی رہنمائی فرمادیں کہ دوران سال میں نے اپنے گھریلو استعمال کیلئے کچھ برتنوں کے سیٹ لئے تھے اور اس کے بدلے میں برتن والے نے مجھ سے اپنے بچوں اور بچیوں کے سوٹ لئے تھے، تو کیا سال کے آخر میں ان برتنوں کو بھی زکاۃ میں شامل کرنا ہوگا؟ جو برتن لئے تھے، وہ ابھی تک موجود ہیں اور زیر استعمال ہیں۔
ٹوٹے ہوئے برتن میں کھانا گناہ ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا ٹوٹے ہوئے برتن کو استعمال کیا جاسکتا ہے،اگر استعمال کرسکتے ہیں تو کیا ٹوٹی ہوئی جگہ سے بھی کھا پی سکتے ہیں یا نہیں؟
مانع حمل ادویات استعمال کرکے حمل روکنا کیسا؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کئی بچیاں شادی کے بعد کچھ دوائیاں استعمال کرتی ہیں تاکہ فوراً حمل نہ ٹھہرے کیوں کہ ابھی وہ اس کی ذمہ داریاں نہیں اٹھا سکتی ہیں یا پھر وہاں کے ماحول میں ڈھلنے کے لئے کچھ وقت درکار ہوتا ہے یا پھر پہلے ایک بچہ ہے اور ابھی وہ بہت چھوٹا ہے اور دوسرا بچہ ہونے سے پہلے اس کو صحیح طریقے سے وقت نہ دیا جا سکےگا، تو کیا ان وجوہات کی بنا پر وہ دوائیاں لینا درست ہے؟
ادارے کے کاموں کے لئے ملنے والا پٹرول ذاتی کاموں میں استعمال کرنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک پرائیویٹ ادارے کے تحت کچھ ملازم مارکیٹنگ کرتے ہیں، ملازمین کو رُوٹ کے حساب سے روزانہ گاڑی کے لئے پٹرول دیا جاتا ہے اورانہیں اس بات کا پابند کیا جاتا ہے کہ اگر پٹرول بچ جائے تو ادارے کو واپس کرنا ہے تاکہ اسے اگلے دن کے لئے استعمال کیا جا سکے،کسی کو بھی ذاتی طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ،پوچھنا یہ ہے کہ اگرپٹرول بچ جائے تو ملاز م اسے ذاتی طور پر استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں، براہِ کر م جو بھی حکم شرعی ہو اس سے آگاہ فرمائیں؟
بطورِ علاج بیر بہوٹی کے تیل کی مالش کرنا کیسا؟
جواب: استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں بغرضِ علاج بیر بہوٹی کے تیل سے جسم کی مالش کرنا اور اس کا بیرونی استعمال کرنا شرعاً جائز ہے۔...