سرچ کریں

Displaying 71 to 80 out of 1161 results

71

بغیر وضو طواف کیا اور اب وطن واپس آچکا ہے، تو کیا حکم ہے؟

سوال: اگر کوئی شخص عمرہ کرنے گیا اور اُس نے بغیر وضو عمرے کاطواف کر لیا اور اب وہ اپنے وطن واپس آ چکا ہے، اب اس کے لیے کیا شرعی حکم ہوگا؟اگر وہ دوبارہ عمرہ کے لیے جا رہا ہو، تو کیا وہ اُس طواف کو دوبارہ کر سکتا ہے یا اُس پر دم دینا ہی لازم ہوگا؟

71
72

جس نے بسم اللہ نہیں کہا اس کا وضو نہیں، کیا یہ حدیث ہے ؟

سوال: میں نے ایک پوسٹ پڑھی جس میں سنن ابن ماجہ شریف کے حوالے سے یہ حدیث پاک لکھی تھی:”رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جس کا وضو نہیں، اس کی نماز نہیں اور جس نے بسم اللہ نہیں کہا اس کا وضو نہیں ہوا۔“ آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ واقعی ایسی حدیث موجود ہے؟ اور کیا واقعی ایسی صورت میں وضو نہیں ہوتا؟

72
73

کمزور نے طاقتور کے کپڑے پاک کیے تو کیا حکم ہے؟

جواب: گرمرئیہ ہو(یعنی سوکھ جانے کے بعدجس کی جسامت کپڑے کی سطح سے ابھری ہوئی نظرآئے،جیسے پاخانہ،منی وغیرہ)توایسی نجاست کے پاک کرنے کاطریقہ یہ ہے کہ اس کے عین...

73
74

نماز میں عورت کے اگلے مقام سے آواز کے ساتھ ہوا خارج ہو تو نماز اور وضو کا حکم

سوال: دورانِ نماز عورت کے اگلے مقام سے آواز کے ساتھ ہوا خارج ہو، تو اس صورت میں نماز اور وضو کا کیا حکم ہے؟

74
75

زپ والے موزوں پر مسح کا حکم۔۔غلطی کی درستگی

سوال: آج کل چمڑے کے جو موزے آتے ہیں، اکثر میں موزہ پہننے، اتارنے کے لیے سائیڈ پر زِپ لگی ہوتی ہے، اگر اس زِپ والے حصے پر پانی پڑجائے،توفوراً موزے میں داخل ہوجاتا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا ایسے موزے پر مسح کرنا، جائز ہے یا نہیں؟اور یہ رائج بھی کافی ہے، اکثر لوگوں نے ایسا ہی موزہ پہنا ہوتا ہے۔ نوٹ:موزہ پر جو زِپ ہوتی ہے،اس کا اکثر حصہ اگرچہ پنڈلی پر ہوتا ہے،مگر تقریباً دو انگل کے برابر حصہ قدم کے جس حصہ کا دھونا فرض ہے ،اس پر بھی ہوتا ہے۔

75
76

پانی میں بدبودار پانی مکس ہو جائے تو اس کا حکم

سوال: اگر پانی میں بدبودار پانی مکس ہو جائے اور اس کی وجہ سے نہ تو پانی کی رنگت بدلے، نہ ذائقہ بدلے، نہ اس میں بدبو آرہی ہو، تو کیا وہ سارا پانی ناپاک ہوجائے گا؟

76
77

مسافر جمعہ پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟

جواب: پانی پر قدرت نہ ہو، تو تیمم اس کا خلیفہ و بدل ہے اور اس سے واضح تر استقبال قبلہ ہے کہ قطعاً شرط ہے اور بحال تعذر جہت تحری اس کی نائب ،یوں ہی اقامت سلط...

77
78

مسجد کی طرف اپنے گھر کا پرنالہ نکالنا اور مسجد میں پانی گرانا کیسا؟

سوال: زید نے مسجد سے بالکل ہی متصل اپنا گھر بنایا ہے ۔ کچھ عرصہ قبل چھت پر موجود پرنالے پر ایک بڑا پائپ لگا کر اُس پائپ کا رخ مسجد کے احاطے کی طرف کردیا ہے۔ اس پائپ سے بارش کا پانی، یونہی ٹینکی بھرجانے کی صورت میں آنے والا پانی مسجد کے احاطے میں پریشر کے ساتھ گرتا ہے، جس سے مسجد کے فرش کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ چونکہ یہ پائپ مسجد کی محراب کے بالکل سامنے ہی لگایا گیا ہے تو اس سے گرنے والے پانی کی چھینٹوں سے مسجد کی دیوار اور محراب کا دروازہ بھی آلودہ ہوجاتا ہے، اور اگر کبھی محراب کا دروازہ کھلا ہو تو پانی کی چھینٹوں سے محرابِ مسجدکا فرش بھی کافی آلودہ ہوجاتا ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا کہ کیا مسجد انتظامیہ کو شرعاً اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ زید کے اس پرنالے کو بند کروائے؟

78
79

کیا لیٹ کر نیند کے جھونکے آنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

سوال: کیا لیٹے لیٹے جھونکے لینے سے وضو ٹوٹ جائے گا، جبکہ گہری نیند نہ آئی ہو،اور آس پاس کی آوازیں بھی آرہی ہوں؟رہنمائی فرمادیں۔

79
80

نماز کا وقت کم ہو، تو کیا مستعمل پانی سے وضو کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر نل میں پانی ختم ہو جائے اور بالٹی میں موجود پانی مستعمل ہو، جبکہ نماز کا وقت بھی کم ہو۔ اس صورت میں اگر اسی مستعمل پانی سے وضو کرکے نماز پڑھ لی جائے تو کیا حکم ہوگا؟ کیا وہ نماز ادا ہوجائے گی یا پھر اس نماز کو دہرانا ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔

80