
پرندہ پکڑا اور مالک معلوم نہیں تو کیا کریں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے آسٹریلین طوطا پکڑ کر اس کے پر کاٹ دئیے اب وہ اڑ نہیں سکتا اس نے مجھے یہ کہہ کر دیا کہ آپ نے گھر میں اور بھی طوطے رکھے ہوئے ہیں یہ بھی رکھ لیں جب اس کے پر بڑے ہوجائیں تو آزاد کردیجئے گا۔ میں نے اس نیت سے رکھ لیا کہ جب اس کے پر بڑے ہوجائیں گے تو میں اسے دے دوں گا۔میرا آپ سے یہ سوال ہے کہ اس معاملے میں کیا کیا جائے یہ ایک گمشدہ چیز تھی انہوں نے پکڑ لیا معلوم نہیں ہے کس کا ہے، اب اس کا کیا کریں؟
نماز میں تحریر دیکھ کر سمجھنے سے نماز کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کےبارےمیں کہ ایک دن میں اپنےکمرے میں نمازپڑھ رہاتھا ،قیام میں دورانِ قراءت سامنے والی دیوار پرلکھی ہوئی ایک تحریر پر میری نظر پڑی،تحریر واضح نہیں تھی۔میں نے قراءت کرتے ہوئے اس تحریر کوسمجھنے کےارادےسے کچھ دیر بغور دیکھا، تو وہ سمجھ آگئی ۔ لیکن اس دورا ن میں قراءت کرتارہا ،زبان سے اس تحریر کو نہیں پڑھااورنماز مکمل کرلی۔کیا اس طرح نماز میں تحریرکو بغور دیکھ کرسمجھنے سے میری نما زفاسد ہوگئی؟
کسی کےدرخت پر لگنے والے شہد کی ملکیت و خرید و فروخت کا حکم
سوال: عرض ہے کہ شہد کے چھتے درختوں پر بنے ہوتے ہیں اور درخت کسی کی زمین میں ہوتے ہیں، جبکہ شہد کسی درخت کا پھل بھی نہیں ہوتا۔عام طور پر زمین کا مالک ،پیشہ ور شہد اتارنے والے کو اپنی زمین میں درختوں سے شہد اتارنے سے منع کرتے ہیں، بعض سخت غصہ بھی کرتےہیں ،لیکن پیشہ ور پھربھی کسی طرح شہداتار ہی لیتے ہیں اور بیچتے ہیں۔ اس حوالہ سے درج ذیل چند نکات کی شرعی رہنمائی فرما دیجئے۔ الف:کیا مالکِ زمین دوسروں کو شہد اتارنے سےروک سکتا ہے؟ ب:مالک کی اجازت کے بغیر شہد اتارنا اور اسے بیچ کر اس کی کمائی حاصل کرنے کا کیا حکم ہے؟ ج:پیشہ ور سے اس شہد کو خرید کر خود استعمال کرنا یا آگے فروخت کرنے کا کیا حکم ہے؟
سو کر اٹھنے کے بعد کپڑوں پر تری دیکھی تو غسل کا حکم
سوال: نیند سے اٹھنے پر کپڑوں پر تری پائے، منی وغیرہ ہونے کا یقین نہیں، تو غسل کا حکم ہو گا یا نہیں؟
نماز میں قراءت کرتے ہوئے تشدید چھوڑدینے کا حکم
جواب: پر تشدید نہ پڑھی، ( اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ) میں ب پر تشدید نہ پڑھی، ( قُتِّلُوْا تَقْتِیْلاً ) میں ت پر تشدید نہ پڑھی، نماز ہوگئی۔ “ ...
قبر کتنی گہری ہونی چاہیے؟ تفصیلی فتویٰ
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ قبر کی گہرائی کے حوالے سے اسلام ہماری کیا رہنمائی کرتا ہے کہ قبر کتنی گہری ہونی چاہیے؟ ہماری جماعت میں کچھ لوگ قبر کو صرف اتنی گہری بناتے ہیں کہ میت کو لِٹایا جائے، تو میت چھپ جاتی ہے، یعنی ڈیڑھ دو فٹ تک گہری بناتے ہیں اور پھر اوپر سلیپ وغیرہ سے بند کر کے اوپر مٹی ڈال دیتے ہیں۔ اس لیے دلائل کے ساتھ رہنمائی فرما دیں، تاکہ میں اپنی جماعت والوں کو دکھا سکوں اور پھر اسی کے مطابق ہی قبریں تیار کیا کریں۔
سورۃ الفاتحہ سے پہلے بھولے سے سورۃ الاخلاص کی دو آیات پڑھ لینے سے نماز کا کیا حکم ہوگا؟
جواب: پر سجدہ سہو واجب ہو جاتا ہے، کیونکہ سورۃ فاتحہ کا سورت سے پہلےہونا واجباتِ نماز میں سے ہے اور واجباتِ نماز میں سے کسی بھی واجب کو بھولے سے چھوڑنے پر ...
نابالغ سے پانی بھروانے کا حکم؟ تفصیلی فتویٰ
سوال: گاؤں دیہات وغیرہ میں بعض مقامات پر پانی کا فلٹر لگا ہوتا ہے ،جس کے ساتھ ٹینکی بھی ہوتی ہے،جس میں اولاً پانی جمع ہوتا ہے،پھر فلٹر مشین سے فلٹر ہوکر ٹونٹیوں سے نکلتا ہے،اور بعض مقامات پر پانی کے بور ہوتے ہیں،جن کے ساتھ کوئی ٹینکی وغیرہ نہیں ہوتی بلکہ زمین سے لگاتار جاری پانی ہی ٹونٹیوں سے آتا ہے،اب جن گھروں میں صاف پانی میسر نہیں ہوتا وہ فلٹریا بور کا پانی استعمال کرتے ہیں،ایسی صورت میں گھر میں اگر پانی لانے کے لیےکوئی بالغ فرد موجود نہ ہو تو نابالغ بچے سے فلٹر یا بور سے پانی بھروانا کیسا؟نیز اس کے بھرے ہوئے پانی کو والدین سمیت دیگر بہن بھائیوں کا استعمال کرنا کیسا؟اگر جائز نہیں ہے تو کوئی حیلہ ارشاد فرمادیں۔
غلطی سے بغیر وضوکیے جماعت میں شامل ہوگیا
جواب: پر لازم ہے کہ فوراً جماعت سے نکل جائے، اگر چلے جانے میں شرم محسوس ہوتو اس کا طریقہ یہ ہے کہ اپنی ناک پکڑے اورسرجھکائے چلاجائے، چاہے توصفوں کےآگے سے گ...