
مضاربت پر کام کرنے والے نے اپنا پیسہ لگا دیا تو نفع کا حکم، نیز انویسٹر فوت ہوجائے تو مضاربت کا حکم؟
جواب: مسئلہ کی تفصیل یہ ہے کہ یہاں دو الگ الگ معاہدے ہیں، ہر ایک میں جداجدا ایک طرف سے کام اور دوسری طرف سے صرف مال تھا، لہٰذا یہ دونوں معاہدے شرعی اعتبار س...
دفنانے کے بعد قبر پر پانی چھڑکنا کیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میت کودفنانے کے بعداس کی قبرپرپانی چھڑکاجاتاہے کیایہ ایساکرناجائزہے یانہیں؟ سائل:محمدحمزہ(فیصل آباد)
غیر مسلم اولا د مسلمان والدین کی وارث بن سکتی ہے یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہغیر مسلم اولاد مسلمان والدین کی وارث بن سکتی ہے یا نہیں ؟ سائل:یاسر شہزاد (فیصل آباد)
کیادوسے زیادہ مقتدی امام صاحب کے برابر میں کھڑے ہوسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ امام ایک شخص کو اپنے برابر میں کھڑا کر کے نماز پڑھا رہا تھا اسی دوران دوسرا شخص بھی آگیا وہ امام کے دوسری جانب کھڑا ہو گیا اب ایک اور شخص بھی آیا ہے لیکن نہ امام کے لئے آگے بڑھنے کی جگہ ہے اور نہ مقتدیوں کے لئے پیچھے ہونےکی جگہ توکیا اس صورت میں تیسرا مقتدی جماعت میں شامل ہوسکتاہےیا اپنی علیحدہ نماز پڑھے گا؟ سائل:دلشاد
اگر سونا ادھار لیا ، تو کیا واپس بھی سونا ہی دینا لازم ہے یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن نے اٹھارہ سال پہلے اپنے بھائی کو دوتولے سونا اُدھار دیا تھا ۔ اب جب سونا واپس کرنے کا وقت آیا تو بھائی کا کہنا یہ ہے کہ اُس وقت سونے کی جو قیمت تھی اس کے حساب سے رقم واپس کروں گا،جبکہ بہن کہتی ہے کہ مجھے سونا واپس کرو ۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ بھائی پر شرعاً کیا لازم ہے؟اس بارے میں رہنمائی فرمادیں۔
مسجد سے باہر صفوں کے درمیان فاصلہ ہو تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری مسجد کا ایک ہال ہے، ایک چھوٹا سا صحن ہے اور اس کی چاردیواری بھی چھوٹی سی ہے، اس صحن کے اوپر ہم نے شیڈ لگایا ہوا ہے جو مسجد کی چاردیواری سے باہر بھی سایہ دیتا ہے، جمعہ والے دن چونکہ نمازی زیادہ ہوتے ہیں، اس لئے ہم مسجد کی اس چاردیواری کے باہر بھی چاردیواری سے متصل صفیں بچھا دیتے ہیں جن میں کچھ صفیں تو شیڈ کے سایہ کے نیچے آتی ہیں مگر کچھ صفیں شیڈ سے باہر دھوپ میں بچھائی جاتی ہیں، جو نمازی آخر میں آتے ہیں جنہیں ہال، صحن اورمسجد کے باہر شیڈ کے سائے کے نیچے جگہ نہیں ملتی تو وہ دھوپ والی صفیں اٹھا کر تقریبا پانچ صفوں کے فاصلے کے بعدپیچھے موجود درختوں کے سایہ میں بچھا لیتے ہیں اور وہیں سے امام کی اقتدا کرتے ہیں جبکہ بیچ میں تقریبا پانچ صفوں کی جگہ دھوپ کی وجہ سے خالی رہتی ہے، انتظامیہ سے بات کی گئی ہے کہ جمعہ والے دن اس خالی رہنے والی جگہ پر بھی ترپال، ٹینٹ وغیرہ سے سایہ کا انتظام کردیا جائے تو مسجد سے باہر بھی صفیں متصل رہیں گی، مگر انتظامیہ نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی، اب سوال یہ ہے کہ جو نمازی پانچ صفوں کا فاصلہ چھوڑ کردرختوں کےنیچے نماز پڑھتے ہیں، کیا ان کی نماز ہوجاتی ہے؟
حضرت آسیہ رضی اللہ عنہا کا فرعون کے ساتھ نکاح قرآنی آیت کے خلاف ہے؟
سوال: کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرآن پاک میں ارشاد ہوتا ہے:"اَلْخَبِیْثٰتُ لِلْخَبِیْثِیْنَ وَ الْخَبِیْثُوْنَ لِلْخَبِیْثٰتِۚ- وَ الطَّیِّبٰتُ لِلطَّیِّبِیْنَ وَ الطَّیِّبُوْنَ لِلطَّیِّبٰتِۚ-"ترجمہ کنز الایمان: گندیاں گندوں کے لیے اور گندے گندیوں کے لیے اور ستھریاں ستھروں کے لیے اور ستھرے ستھریوں کے لیے۔ (پارہ 18، سورہ نور، آیت 26) اس آیت مبارکہ سے بظاہر یہ بات پتہ چلتی ہے کہ گندی بد کردار عورت نیک صالح آدمی کی بیوی نہیں ہوسکتی، اسی طرح بدکردار گندہ شخص کسی صالحہ عورت کا شوہر نہیں ہوسکتا، مگر ہم اپنے اردگرد کئی ایسے نکاح دیکھتے ہیں جس میں معاملہ اس کے برعکس ہوتا ہے کہ یا تو عورت بظاہر صالحہ متقیہ ہوتی ہے مگر اس کا شوہر بدکردار ہوتا ہے، اسی طرح بعض اوقات مرد نیک صالح ہوتا ہے مگر اس کی عورت کا کردار اچھا نہیں ہوتا۔ اسی طرح اس آیت مبارکہ کے تناظر میں کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ فرعون کی بیوی حضرت آسیہ رضی اللہ عنہا تھیں، جو کہ نیک صالحہ خاتون تھیں، جبکہ فرعون ایسا نہیں تھا۔ لہذا اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں کہ آیت مبارکہ کا مطلب و مفہوم کیا ہے؟ نیز لوگوں کا اپنی طرف سے قرآنی آیات کا معنی و مفہوم نکالنا کیسا؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دورانِ حمل عورت کے پستان سےجو پانی نکلتا ہےیہ پاک ہوتا ہے یا ناپاک؟نیز اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟
کیا اللہ پاک کو سلام بھیج سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا فرشتوں کو یہ کہہ سکتے ہیں ”اللہ تعالیٰ کو ہمارا ،سلام کہنا“؟
کیا مکروہ وقت میں عصرکے فرض کے ساتھ سنتیں بھی ادا کرسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی شخص نے عصر کی نمازنہیں پڑھی تھی کہ مکروہ وقت داخل ہوگیا تو کیا وہ عصر کے چار فرضوں کے ساتھ پہلے والی چار سنتیں بھی پڑھ سکتا ہے؟