
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ہمارےمحلے میں نوابشاہ سےتعلق رکھنے والے کچھ افراد کرائے پر رہتے ہیں ،ان کے والد کا انتقال ہوگیا تو ان کی نماز جنازہ محلے کی جامع مسجد کے سنی صحیح العقیدہ امام صاحب(جو ماشاء اللہ بہت متقی وپرہیز گار بھی ہیں) نے پڑھایا لیکن ان کے بیٹوں نے اس وجہ سے جنازہ کی نماز میں شمولیت اختیار نہیں کہ جنازہ نوابشاہ لے کر جانا تھاتاکہ وہاں پر موجود رشتے دار بھی ان بیٹوں کے ساتھ دوبارہ نمازِجنازہ میں شریک ہوسکیں تو معلوم یہ کرناہےکہ اس صورت میں نماز جنازہ دوبارہ پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ نوٹ: زبانی معلومات لینے پر سائل نے بتایا کہ میت کے ورثاء نارمل قسم کے لوگ ہیں نمازی ہیں لیکن نیکی وپرہیز گاری میں نمایاں نہیں ۔
اگر بیٹھ کر نماز پڑھنے سے استحاضہ والی عورت کو خون نہ آئے تو ؟
سوال: ایک اسلامی بہن کو استحاضے کامرض ہے، انہیں کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کی وجہ سے اور رکوع و سجود میں جھکنے کی وجہ سے خون آتا ہے جبکہ بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھنے کی صورت میں خون نہیں آتا،تواس صورت میں اس اسلامی بہن کے لیے کیا حکمِ شرعی ہے ؟
اگلی صف میں نابالغ کھڑا ہوجائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ جماعت کے ساتھ نماز ادا کرتے ہوئے خاص طور پر جمعہ میں اگلی صَف میں نابالغ سمجھ دار بچہ ہو تو جو اس کے پیچھے نمازی کھڑے نماز پڑھ رہے ہوں تو کیا ان کی نماز ہوجائے گی؟ سائل:قاری ماہنامہ فیضانِ مدینہ(باب المدینہ کراچی)
امام صاحب کا وضو ٹوٹنے پر باقی نمازیوں کو نماز توڑنے کا کہنا
سوال: امام صاحب نے عشاء کی نماز شروع کی اور تلاوت شروع کرنے سے پہلے ان کا وضو ٹوٹ گیا تو انہوں نے اپنا خلیفہ مقرر نہیں کیا بلکہ سب کو نماز توڑنے کا بول کر وضو کرنے چلے گئے،ان کا ایسا کرنا کیسا؟ وضو وغیرہ کرنے کے بعد دوبارہ جماعت سےنماز ہوئی، اس نماز کا کیا حکم ہوگا؟
کیا مقتدی کے لیے نمازِ جنازہ کی تکبیریں کہنا ضروری ہیں ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا مقتدی کے لیے بھی نمازجنازہ کی تکبیریں کہنا ضروری ہیں؟ سائل:احمد رضا (صدر ، کراچی )
دورانِ نماز بچے کو چلے جانے کا اشارہ کرنا
سوال: ماں نماز پڑھ رہی تھی اور چار سالہ بچہ رونے لگ گیا کہ مجھے واش روم جانا ہے، تو اس ڈر سے کہ بچہ یہیں پیشاب نہ کردے ماں نے صرف ہاتھ سے چلے جانے کا اشارہ کیا تو نماز ہوگئی یا نہیں؟
مقتدی کے دعائے قنوت مکمل پڑھنے سے پہلے امام رکوع میں چلا جائے تو کیا حکم ہے؟
جواب: نماز میں دعائے قنوت پڑھ کر رکوع میں چلا جائے اور ابھی مقتدی نے مکمل دعائے قنوت نہ پڑھی ہو، تو مقتدی کو حکم ہے کہ وہ بھی امام کی پیروی کرتے ہوئے رکوع...
ملازم کو نماز پڑھنے کے لیے کتنے ٹائم کی چھٹی دینا مالک پر لازم ہے ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کپڑے کی دکان پر وقت کا اجیر ہے ۔ مالک پر لازم ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملازم کوفرض نماز کے لیے چھٹی دے ، آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ کتنے ٹائم کے لیے چھٹی دینا مالک پر لازم ہے ؟ یعنی نماز میں اگر اوسطاً 15 ،20 منٹ لگتے ہوں اور وہ ملازم دعائے ثانی ہوجانے کے بھی 15 سے 20 منٹ بعد آتا ہو اور 40 ، 50 پچاس منٹ لگاتا ہو ، تو کیا ایسا کرنا اُس کے لیے جائز ہے ؟
جواب: نماز کے باب میں ہے: اس باب میں مکروہ دو طرح کے ہیں: ایک جو مکروہ تحریمی ہے۔۔ اور دوسرا جو مکروہ تنزیہی ہے۔ جس کا مطلب ہوتا ہے کہ اس کام کو نہ کرنا ب...