
ہائی نیک ،سویٹر، دوپٹہ وغیرہ فولڈ کر کے نماز پڑھنے کا حکم
سوال: نماز میں کپڑے فولڈ کرنا مکروہ تحریمی ہے۔ ہائی نیک کو گردن سے فولڈ کیا جاتا ہے ، اِسی طرح شلوار کے نیچے گرم پاجامے کو بھی پائنچوں سے فولڈ کرنا ، سویٹر وغیرہ کو نیچے سے فولڈ کرنا اور اسی طرح آج کل لڑکیاں حجاب بناتے ہوئے آگے سے دوپٹے کو فولڈ کرتی ہیں، تاکہ اچھا دِکھے، کیا یہ سب اُس فولڈنگ میں آئے گا، جو نماز میں منع ہے؟
جس کا دایاں ہاتھ نہ ہو، اس کے لیے تشہد میں انگلی سے اشارے کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا سیدھا ہاتھ پیدائشی شَل ہوا ہے یعنی مرجھایا ہوا ہے، جس وجہ سے یہ ہاتھ بالکل بے جان ہے اور کام نہیں کرتا۔ سارے کام بائیں ہاتھ سے کرتا ہوں۔نماز سے متعلق پوچھنا ہے کہ نماز میں تشہد میں جب انگلی اٹھاتے ہیں، تو اس وقت میرے لیے کیا حکم ہے؟ کیا میں بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی اٹھاؤں یا بالکل نہیں اٹھاؤں گا؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
بلند آوازسے تکبیر کہنے کے لیے لقمہ دینا
سوال: ظہر کی نماز میں امام صاحب نے تکبیر رکوع بلندآوازسےنہیں کہی اور امام صاحب رکوع میں چلے گئے اور مقتدی کھڑے رہے، 3 بار سبحان اللہ کہنےکی مقداربرابر وقت گزر جانے کے بعد لقمہ دیا گیا پھر امام صاحب نے لقمہ دینے کی وجہ سے رکوع ہی میں بلندآوازسےاللہ اکبر کہا، تب سب رکوع میں گئےاور آخر میں امام صاحب نے سجدہ سہو کیاتو کیا نماز ہو گئ یا اعادہ کرے ؟
سجدہ سہو کے بعد التحیات نہ پڑھی تو کیا حکم ہے ؟
جواب: نماز مکمل کر لی مگر فوراً یاد آگیا کہ میں نے التحیات نہیں پڑھی تو اگر کوئی ایسا کام نہیں کیا ، جو نماز کے منافی ہو، مثلاً گفتگو وغیرہ، تو اُسی وقت ...
پانی کی ٹینکی سے مرا ہوا کوا ملا تو اس پانی سے پڑھی گئی نمازوں کا حکم ؟
سوال: مسجدکی پانی والی ٹینکی کودھونے کے لیے کھولاگیا، تو اس میں کوا مرا ہوا پایا گیا، جو پھول کر پھٹ چکا تھا۔ کوا پانی میں کب گرا، یہ کسی کو معلوم نہیں، تو جو نمازی اُس پانی سے وضوکرتے رہے، کیا وہ وضوہوگیا؟ اور کیااس وضوسے ادا کی گئی نمازیں ہو گئیں یا انہیں دوبارہ پڑھنا ہوگا؟ نوٹ: ٹینکی کی مساحت یا مقدار دَہ در دَہ سے کم ہے۔
آشوب چشم کے باعث آنکھ سے مسلسل پانی نکل رہا ہو توکیا کریں ؟
سوال: آشوبِ چشم (آنکھ آئی ہوئی ) ہےجس سے پانی نکلتا رہتا ہے ، یہ ہمیں معلوم ہے کہ اس صورت میں آنکھ سے بہہ کر باہر آنے والا پانی ناپاک ہے اور اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ،لیکن وہ مسلسل آتا رہتا ہے بالخصوص سجدے میں، تو نماز کیسے پڑھیں گے؟
سجدہ سہو ایک طرف سلام پھیرنے کے بعد کیوں کیا جاتا ہے ؟
جواب: نماز میں شک ہوجائے، تو اسے چاہیے کہ درستی کے متعلق غور وفکر کرے اور اسی کے مطابق نماز مکمل کرے، پھر سلام پھیر نے کے بعد (سہو کے)دو سجدے کرے۔ (صحیح الب...
شادی میں دیے جانے والے نیوتا کا حکم
جواب: مسئلہ فتاوی خیریہ میں ہے۔) چارہ کار (بچنے کی صورت) یہ ہے کہ لانے والوں سے پہلے صاف کہہ دے کہ جو صاحب بطورِ امداد عنایت فرمائیں، مضائقہ نہیں مجھ سے ممک...
رات میں امام صلاۃ التوبہ کی نماز میں جہری قراءت نہ کرے، تو نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: عشاء کی نماز کے بعد صلاۃ التوبہ کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کی جائے، لیکن اس نماز میں امام جہری قراءت نہ کرے۔ تو کیا نماز درست ادا ہوجائے گی یا مکروہِ تحریمی ہوگی؟ کیا اس نماز میں جہری قراءت کرنا واجب ہے؟