
کیا یہ حدیث ہے کہ وہ مؤمن نہیں جو خود پیٹ بھر کر کھائے اور اس کا پڑوسی بھوکا ہو ؟
سوال: میں نے اسکول کی اسلامیات کی کتاب میں ایک حدیث ِپاک پڑھی تھا جس کا مفہوم یہ ہے :”وہ شخص مومن نہیں ہوسکتا جس کے پڑوسی بھوکے سوئیں اور وہ پیٹ بھر کر کھانا کھا کر سوئے“ سوال یہ ہے کہ یہ یا اس سے ملتے جلتے الفاظ کتبِ حدیث میں ملتے ہیں یا نہیں ؟اور اگر یہ حدیث پاک ہے، تو اس کی شرح کیا ہے؟
اسلامیات کے سبجیکٹ میں قرآن کی سورتیں یاد کر کے بھول گئے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: عرض یہ ہے کہ اسکول میں اسلامیات کاSubject ہوتا ہے تو اس میں قرآن پاک کی کچھ سورتیں اور آیات ہوتی ہیں جو پیپرز کے لیے بچوں کو یاد کرنی ہوتی ہیں۔لیکن جب دوسری کلاس میں جاتے ہیں، توپچھلی کلاس کا بھول جاتے ہیں ۔تو کیا اسے یاد رکھنا ضروری ہے؟اور بھولنے پر کیا حکم ہوگا ؟
الیکٹریشن کا چیز کھول کر چیک کرنے کے پیسے لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض الیکٹریشنز نے اپنی دکان پر لکھا ہوتا ہےکہ کوئی بھی چیز چیک کرنے کی پچاس روپے فیس ہوگی ، پھر اگر مالک وہ چیز بنوائےتو اس کا خرچہ بتا دیتے ہیں اور اس صورت میں کھول کر چیک کرنے کے الگ سے پیسے نہیں لیتے البتہ اگر مالک وہ چیز نہ بنوائے توکھول کر چیک کرنے کے پچاس روپے لیتے ہیں اورخرابی (Fault) بتاکر ، وہ چیز بند کر کے واپس دے دیتے ہیں۔ اس کا کیا حکم ہے؟
بچے کو دین کے لئے وقف کرنے کی منت کا حکم
سوال: میں نے اللہ تعالی سے ایک منت مانگی تھی کہ اگر میرا لڑکا پیدا ہوا تو میں اسے دین کے لیے وقف کر دوں گا تو اب اللہ کے کرم سے میرا بیٹا پیدا ہو گیا ہے جو ابھی تقریبا چھ سات سال کا ہے اب وہ اسکول بھی جاتا ہے اور آگے میرا ارادہ اسے ایک اچھا عالم دین بنانے کا ہے، عالم بنانے کے بعد کیا ہم اسے ڈاکٹر یا انجینئر بنا سکتے ہیں اور یہ بنانے پر کیا وہ دین میں وقف کرنا کہلائے گا؟ کس طرح سے ہم اپنی منت پوری کریں؟
جمعہ یا ہفتہ کے دن قضا روزے رکھنا
سوال: میں ایک اسکول میں ٹیچر کی جاب کرتی ہوں اور پیر سے جمعرات میری ڈیوٹی ہے، تو کیا میں جمعے اور ہفتے کے دن، ماہِ رمضان المبارک کے عذر کی وجہ سے قضا ہو جانے والے روزے رکھ سکتی ہوں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ آج کل نیٹ کادورہے۔ لوگ سوشل میڈیاکےمختلف ذرائع مثلاً فیس بک،واٹس اپ وغیرہ پر فحش ویڈیوز شیئرکرتے ہیں،ان کے لیے کیاحکم ہے؟
سامان کی ایڈورٹائزنگ کے لیے بے پردہ تصاویرلگانا
سوال: کپڑا بیچنے کے لئے اس کی ایڈور ٹائزنگ کی جاتی ہے اوراس مقصدکے لیے فیس بک پر بے پردہ جوان لڑکیوں کی تصاویر لگاتے ہیں، تو کیا بزنس کے لئے ایسی تصاویر لگا سکتے ہیں؟
قرآن پڑھانے کی اجرت لینا کیسا ؟
سوال: میری والدہ بچوں کو گھر پر قرآنِ پاک پڑھاتی ہیں اور وہ اس کی فیس لیتی ہیں۔ کیا ان کا یہ پیسے لینا اور استعمال کرنا ، جائز ہے ؟