
کھڑی ہوئی ٹرین میں نماز شروع کی اور ٹرین چل پڑی تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ایک شخص نے کھڑی ٹرین میں ظہر کی فرض نماز شروع کی اور ٹرین چل پڑی، تو فرض باقی نہ رہے۔ کیا اب فوراً سلام پھیر کر نماز توڑ دے یا ویسے ہی ٹوٹ گئی یا نفل کے طور پر مکمل کرے؟
سوال: اگر ظہر کی نماز رہ جائے اور بعد میں قضا پڑھنی ہو تو چار رکعت پڑھنا ہوں گی یا بارہ رکعت؟
کیا وطنِ اقامت مطلق سفر سے باطل ہوجاتا ہے؟
سوال: اگر کوئی شخص علم دین حاصل کرنے کے لئے کسی شہر میں تین سے چار ماہ رہنے کے ارادہ سےمقیم ہوا، پھر وہ شخص دوسرے شہر میں کسی کام سے تین دن کے لئے جائے اور وہ شہر اقامت والے شہر سے 50 کلومیٹر دور ہو، توکیا یہ شخص مقیم رہے گا یااس سفر کی وجہ سے مسافر کہلائے گا؟اور جو کتابوں میں مذکور ہے کہ وطنِ اقامت سفر سے باطل ہو جاتا ہے تو یہاں سفر سے مطلق سفر مراد ہے یا شرعی سفر؟
واجب الاعادہ نماز کی جماعت میں نئے مقتدی شامل ہوسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ امام صاحب نمازِ فجر پڑھا رہے تھے، دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے، تو سورت فاتحہ پڑھنا بھول گئے اورفاتحہ کے علاوہ قراءت شروع کر دی، انہیں سورت فاتحہ یاد نہیں آئی اور کسی مقتدی نے بتایا بھی نہیں حتی کہ انہوں نے یوں ہی رکوع و سجود کر کےسجدہ سہو کئے بغیر نماز مکمل کر لی، بعد میں انہیں بتایا گیا کہ سورت فاتحہ نہیں پڑھی گئی، تو انہوں نے نمازیوں کو کہا کہ نماز دوبارہ پڑھی جائے گی، توامام صاحب نے دوبارہ جماعت کروائی، بعض ایسے افراد بھی تھے، جو پہلے والی جماعت میں شریک نہیں ہو سکے تھے، لیکن وہ دوسری جماعت میں شریک ہوئے اور اپنی فرض نماز ادا کی۔ اس حوالے سے ارشاد فرما دیجئے کہ اُن مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہو گا؟
قضا نمازوں میں تاخیر کرنے سے گناہ ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کی قضا نمازیں ہوں اور ابھی ادا نہ کی ہوں تو کیا ان قضا کا ہر وقت گناہ ہوتا رہتا ہے؟ اگر وہ فارغ ٹائم میں قضا نمازیں نہ پڑھے، بلکہ صرف فرض نماز کی سنت غیر مؤکدہ اور نوافل چھوڑ کر ہر نماز کے ساتھ فقط ایک قضا نماز پڑھے تو کیا گنہگار ہوگا؟
فدیہ دینے کے بعد طاقت لوٹ آئی مگر روزہ نہ رکھا اور انتقال ہوگیا، تو اب کیا حکم ہے؟
جواب: سفر واستدام المرض والسفر حتى مات لا قضاء عليه ۔۔۔۔ وأدرك من الوقت بقدر ما فاته فيلزمه قضاء جميع ما أدرك فإن لم يصم حتى أدركه الموت فعليه أن يوصي بالفد...
فجر اور عصر کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا عصر اور فجر کی نماز کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جس عورت کو سترہ سال کی عمر میں پہلی بار حیض آیا وہ قضا نمازوں کا حساب کس طرح کرے گی؟
سوال: اگر کسی عورت کو سترہ سال کی عمر میں دوائیوں کے استعمال کی وجہ سے حیض آنا شروع ہوا ، اس سے پہلے کبھی حیض نہیں آیا ، تو ایسی عورت اگر قضا نمازیں ادا کرنا چاہتی ہو، تو نمازوں کا حساب کس عمر سے لگائے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علما ئے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آپریشن سے پہلے مریض کو انجیکشن ،دوائی وغیرہ سے بےہوش کیاجاتاہے ،یہ بے ہوشی اگراتنی طویل ہوکہ چھ یااس سے زائدنمازیں قضاہوجائیں، توکیایہ نمازیں معاف ہوں گی یاان کی قضاکرناہوگی؟