
بیل کی عمر پوری ہو اور دانت نہ نکلے ہوں،تو قربانی کا حکم؟
سوال: کیا فرماتےہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایسا بیل جس کی عمر تو پوری ہو چکی ہو، لیکن ابھی تک اس کے سامنے والے بڑے دانت نہ نکلے ہوں ،تو اس کی قربانی کرنے کا شرعا کیا حکم ہے؟
بقدرِ نصاب مہر جو ابھی ادا نہیں کیا،کیا اس کی وجہ سے قربانی لازم ہوگی؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ جس شخص کے ذمہ بیوی کا مہرِ مؤجل(جوطلاق یاوفات کے وقت دینا ہوگا)دو لاکھ روپے ہوں ،توکیامہرکے دولاکھ نکالنے کے بعد اس کی قربانی کا نصاب شمارکیا جائے گایا مہر کی رقم نکالے بغیر شمار کیاجائے گا ؟ اور کیااس مہر کی وجہ سے بیوی مالک نصاب سمجھی جائے گی اوراس پرقربانی واجب ہوگی یا نہیں ؟
قربانی کا گوشت کب تک استعمال کر سکتے ہیں؟
سوال: قربانی کا گوشت قربانی کے بعد کتنے دن تک استعمال کر سکتے ہیں؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ تین دن سے زیادہ گوشت استعمال نہیں کر سکتے،آپ شریعت کی روشنی میں وضاحت فرما دیں۔
قربانی کی کھال مسجد میں دے سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ کیا قربانی کی کھال مسجد میں دے سکتے ہیں؟ بعض لوگوں سے سنا ہے کہ قربانی کی کھال صرف مدرسہ میں لگ سکتی ہے، مسجد میں نہیں۔ برائے کرم شرعی رہنمائی فرما دیجئے۔
حاملہ جانور کی قربانی کا شرعی حکم اور فقہی رہنمائی
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہماری دو گائیں ہیں، ہمارا بقر عید پر اُن میں سے ایک کو ذبح کرنے کا ارادہ ہے،لیکن اُن میں سے ایک عرصہ چارماہ سےاور دوسری چند روز سے حاملہ ہے، اگر ہم اُن میں سے کسی کو ذبح کر دیں، تو قربانی ادا ہو جائے گی؟
عضو کاٹ کر خصی کیے گئے جانور کی قربانی کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایسا خصی جانور، جس کا عضو کاٹ کر اُسے خصی کیا گیا ہو، اُس جانور کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟ سائل: محمد وقار عطاری (جنڈ،اٹک)
جانور کا ایک دانت ٹوٹ جائے،تو قربانی کا حکم؟
سوال: ایک جانور قربانی کے لیے خریدا گیا ،عمر بھی پوری ہے،لیکن کسی چیز کے ساتھ منہ ٹکرانے کی وجہ سے اُس کا ایک دانت ٹوٹ گیاہے (جانور چارہ کھا سکتا ہے)،تو اُس کی قربانی کر سکتے ہیں یا نہیں؟
قربانی کی قضا میں دی جانے والی رقم کس کو دی جائے ؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ مجھے اپنی سابقہ سال کی قربانی جو رہ گئی تھی، اس کی رقم بطور قضا ء صدقہ کرنی ہے ، کیا میں یہ رقم کسی مدرسے کے قاری صاحب کو دے سکتی ہوں ؟ رہنمائی فرمادیں ۔
دودھ دینے والے جانور کی قربانی کا حکم
سوال: اگر دودھ دینے والے جانور کی قربانی کردیں، تو کوئی مسئلہ تو نہیں ہوگا؟
جانور کا کان چِرا ہوا ہو، لیکن کان سے جدا نہ ہو، تو قربانی کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایسا جانور جس کا کان لمبائی میں چرا ہوا ہو، لیکن بدن سے اترا ہو ا نہ ہو، اس کی قربانی کرنا کیسا ہے؟