
ناجائز شرط پر گھر بیچنے کا حکم
جواب: قرض پورا وصول کرتا ہے اور منفعت اسے اضافی ملتی ہے ۔ پس یہ منفعت سود ہے ۔(ردالمحتار،کتاب الرھن،ج10،ص86،مطبوعہ کوئٹہ) ...
قرض واپس ملنے کی امید نہ رہی ہو تو زکوۃ کا حکم
سوال: میں کاغذ کی تھیلیاں سپلائی کرتا ہوں، کئی کسٹمرز کے پاس 3 سے 4سال سے میرے تقریباً دس سے بارہ لاکھ روپے پھنسے ہوئے ہیں۔ جب بھی ان سے تقاضا کرتا ہوں وہ اس قرض کا اقرار تو کرتے ہیں مگر حالات کی تنگی کا رونا روتے ہیں، اب مہنگائی مزید بڑھ جانے کی وجہ سے میں ان رقوم کے ملنے سے تقریباً ناامید ہوچکا ہوں ، پوچھنا یہ ہے کہ کیا مجھے اس رقم کی زکوٰۃ نکالنی ہوگی؟
زکوٰۃ دے کر بیچی ہوئی چیز کی قیمت میں واپس لینا
سوال: میری کام والی (معاون)ہیں۔ جنہیں ہم زکوٰۃ بھی دیتے ہیں، انہوں نے مجھ سے کچھ عرصہ پہلےایک میز خریدی تھی، لیکن اس کی پیمنٹ کے لئے انہوں نے کچھ وقت مانگا تھا کہ ہر ماہ اتنے اتنے دے دیا کروں گی، لیکن وہ وقت پر پیمنٹ ادا نہیں کرسکی، میں یہ چاہ رہی ہوں کہ میں انھیں زکوٰۃ دے دوں، تاکہ ان پر چیز خریدنے کا بوجھ نہ پڑے اوروہ زکوٰۃ لے کر میری چیز کی قیمت مجھے ادا کر دیں جو کہ مبلغ ساڑھے سات ہزار روپے ہے۔ کیا میں انہیں زکوٰۃ کا مالک بنادوں اورپھر وہ میرا قرضہ چکا دیں، کیا ایسا کرنا درست ہے؟
جواب: قرض لیا اتنی مقدار میں ،اسی کوالٹی کا واپس کرنا اس کے ذمہ لازم ہو گا ،اس میں قیمت کا اعتبار نہیں ہو گاکہ جب ادھارلیاتھا،تب سونا مہنگاتھااورجب واپس کرن...
ماہانہ قسط میں کمی کرنے پر قیمت بڑھا دینا کیسا ؟
جواب: قرض کی مدت پوری ہوجاتی تو وہ اپنے مقروض سے قرض کا مطالبہ کرتا تو مقروض اپنے قرض خواہ سے کہتا کہ میرے لیے مدت میں اضافہ کردو تو میں تمہیں مال بڑھا کر ...
جواب: قرض سے اور ضرورت سے زائد رقم ہو، یا حاجت سے زائدکوئی سا بھی مال اتنا موجود ہو جس کی قیمت اتنی ہو کہ جو اسے حج کے لئے آنے جانے کی سواری کے خرچے، وہاں ک...
قرض دینے کے بعد اگلے دن اس میں زکوٰۃ کی نیت کرنا کیسا؟
سوال: ایک خاتون نے دوسری خاتون سے بطورِ قرض پانچ ہزار روپے طلب کئے ، تو اس خاتون نے اس کو پانچ ہزار روپے دے دئیے، دیتے وقت یہ نیت تھی کہ واپس نہیں لوں گی پھر اگلے دن رقم دینے والی خاتون کو خیال آیا کہ لینے تو مُجھے ویسے بھی نہیں ہیں،کیوں نہ اس میں زکوٰۃ کی نیت کر لی جائے ، تو پھر اس خاتون نے ان پیسوں میں ایڈوانس زکوٰۃ ادا کرنے کی نیت کرلی، کیا ایسی صورت میں اس خاتون کی زکوٰۃ ادا ہوگئی ؟ نیز کسی کو کوئی چیز دیتے وقت زکوٰۃ کی نیت نہ ہو اور چیز اس بندے کے پاس موجود ہو، تو کیا اس چیز پر زکوٰۃ کی نیت کرسکتے ہیں ؟
نصاب پر سال مکمل ہونے سے پہلے مقروض ہو گئے ،تو زکوٰۃ کب لازم ہو گی؟
سوال: زیدصاحبِ نصاب ہے اوراس کی زکوۃ کا سال یکم رجب سے شروع ہوتا ہے اور اس کے پاس 10 لاکھ روپے ہیں۔ شوال میں زید 12 لاکھ کے ادھار پر گاڑی خرید لیتا ہے یعنی جتنی اس کے پاس رقم ہے، اس سے زیادہ اس پر قرض آجاتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا زید کا پہلے سے جو زکوۃ کا سال چل رہا ہے، وہ جاری رہے گا یا وہ اس قرض کی وجہ سے ختم ہوگیا؟اور اب زید پر زکوۃ کب فرض ہوگی؟
قرض لینے کی وجہ سے کم پیسوں میں کام کرنا سود ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلےکےبارے میں کہ میرے والد صاحب کے پاس ٹریکٹر ہے،وہ دوسروں کی زمین میں ہل وغیرہ چلانے کاکام کرتے ہیں۔فی ایکڑ 2000 روپے مختص ریٹ ہے۔میرے والد صاحب کے کزن ہیں،ان کے پاس 20 ایکڑ زمین ہے،وہ کہتے ہیں کہ آپ ہم سے تین لاکھ روپے قرض لے لیں،جس کی ادائیگی آپ بعد میں ہمیں کر دینا،لیکن اس قرض کے بدلے آپ ہماری زمین میں ٹریکٹر چلانے کے ہم سے 1000 روپے لیں۔اب سوال یہ ہےکہ میرےوالد صاحب کاتین لاکھ قرض لینے کے بدلے ان سے زمین میں کام کی اجرت 2000 کی بجائے 1000 لینا کیسا ؟