سرچ کریں

Displaying 81 to 90 out of 428 results

81

سودی قرض میں ڈوبے ہوئے شخص کو زکوٰۃ دینا کیسا ؟

سوال: زید نے کاروباری معاملات چلانے کے لئے بہت سارا سودی قرضہ لیا ہو ا ہے۔اب کارو باری نقصان کی وجہ سے اتنا زیادہ سودی قرضہ چڑھ گیا ہے کہ زید کی ملکیت میں جتنا بھی سامان ہے وہ سارا قرض میں دے دیا جائے، تو زید کا سودی قرض نہیں اتارا جا سکتا۔ پوچھنا یہ ہے کہ زید کو زکوۃ دے سکتے ہیں یا نہیں ؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔

81
82

دو تولہ سونا ہو اور ایک لاکھ کسی کو قرض دیا ہو، تو زکوۃ کا حکم

سوال: اگر کسی کے پاس دو تولے سونا ہے اور ایک لاکھ روپے ہیں، لیکن وہ ایک لاکھ کسی نے قرض لیا تھا اور 10 سال ہوگئے ہیں اور ابھی تک انہوں نے وہ ایک لاکھ واپس نہیں کئے، اس صورت میں زکوۃ کا کیا حکم ہے واجب ہوگی یا نہیں؟

82
83

عمرہ کر کے منی، مزدلفہ و عرفات جانا اور بغیر احرام واپس مکہ مکرمہ آنا

سوال: پاکستان سے عمرہ کے لیے گئے، عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد اگلے دن منی ، مزدلفہ، عرفات اور مسجدِ نمرہ وغیرہ کی زیارت کے لئے گئے، تو واپسی میں احرام باندھنا ضروری ہے ؟ اگر کسی نے احرام نہ باندھا اور ویسے ہی واپس آگیا، تو کیا حکم ہے؟

83
84

قرض خواہ کا انتقال ہونے پر قرض کے پیسوں کا حکم

سوال: زید نے ایک لاکھ روپیہ کسی سے ادھار لیا تھا اور جس سےادھار لیا تھا وہ بندہ فوت ہو گیا اور اس کے رشتہ داروں کو بھی یہ نہیں جانتا اور جس سے قرض لیا تھا اس کی اپنی اولاد بھی نہیں ہے ،اب زید یہ چاہتا ہے کہ اس رقم کو مسجد یا قبرستان میں لگا دے یا کسی فلاحی کام میں خرچ کرے، تو کیا زید کا ایسا کرنا درست ہے؟یا زید پر میت کے ورثا کو تلاش کر کے رقم ان کے حوالے کرنا لازم ہے؟

84
85

مسافر شرعی سفر سے پہلے واپسی کا ارادہ کر لے تو نماز کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر زید شرعی مسافت طے کرنے کی نیت سے اپنے گھر سے روانہ ہو اور50 کلو میٹر سفر طے کر چکا ہو ،پھر کسی سبب سے سفر وہیں پر ختم کر دے اور گھر کی طرف واپس آئے، تو کیا واپسی پر دوران ِ سفر گھر آنے سے پہلے وہ قصر نماز پڑھے گا یا پوری نماز پڑھے گا؟ نوٹ :زید کو کام کے سلسلے میں اکثر اوقات باہر جانا پڑتا ہے، تو کبھی کبھار اس کے ساتھ ایسا بھی ہوتا ہے کہ اسے دوران سفر گھر واپس آنا پڑتا ہے، لہذا اس مسئلے کے متعلق رہنمائی فرما دیں۔

85
86

حج یا عمرے کے سفر میں شوہر کا انتقال ہوجائے تو عورت کے لیے کیا حکم ہوگا؟

جواب: واپسی کا سفر، شرعی مسافت(یعنی 92 کلو میٹر دور ) نہ ہو تو حکم یہ ہے کہ عورت واپس اپنے گھر لوٹ آئے اور عدت کے ایام پورے کرے اور ا...

86
87

قرض کا ایک اہم مسئلہ

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید پر میرا 15لاکھ کا قرض ہے ، زید نے بکر سے میری بات کروا دی کہ مجھے قرض کی رقم بکر ادا کرے گا اور بکر نے اسے قبول کر لیا ، بکر اب تک قرض کی آدھی رقم مجھے دے چکا ہے اور بقیہ کے متعلق کہتا ہے کہ میرے پاس فی الحال رقم کی گنجائش نہیں ہے ، جب ہو گی تب ادا کروں گا۔ یہ معاہدہ کیے ہوئے تقریبا پانچ سال ہو چکے ہیں ، تو کیا میں اپنی بقیہ رقم کا مطالبہ زید سے کر سکتا ہوں؟

87
88

ڈیبِٹ کارڈ کے ڈِسکاؤنٹ کا شرعی حکم؟

جواب: قرض کے حکم میں ہے لیکن یہ ڈسکاؤنٹ بینک کی طرف سے لفظاً و عرفاً غیر مشروط نفع ہےکہ بینک میں جب اکاؤنٹ کھولا جاتا ہے اور ڈیبٹ کارڈ بنوایا جاتا ہے تو ا...

88
89

جس شخص کا مال کمپنی لے کر بھاگ جائے، تو کیا وہ شخص زکوٰۃ لے سکتا ہے؟

جواب: قرض لے کرگزاره کرے، لیکن اگرقرض نہ لے اورزکوٰۃ لے تواس کے لیے اس کی گنجائش ہے،کیونکہ یہ شخص،ابن السبیل(ایسامسافرجواپنے مال سے انتفاع پرقادرنہ ہو)کے حک...

89