
زکوٰۃ کے پیسوں سے فقیر شرعی کا قرض ادا کرنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کرائے پر رہتا ہے اور اس پر کچھ لوگوں کا قرض بھی ہے ۔ اس شخص کے مالی حالات ٹھیک نہیں ہیں ۔ لیکن صورتِ حال یہ ہے کہ اگر ہم اس کو پیسے وغیرہ دیں ، تو وہ خود خرچ کر لیتا ہے ، کرایہ اور قرض خواہوں کا قرض بھی نہیں دیتا ، جس وجہ سے وہ لوگ اس کے بچوں اور گھروالوں کو پریشان کرتے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ زکوٰۃ کے پیسوں سے اس شخص کا کرایہ اور قرض ادا کر دیا کریں ، تاکہ وہ لوگ بچوں کو پریشان نہ کیا کریں ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ (1)کیا ہم ایسا کر سکتے ہیں کہ اس شخص کی طرف سے اپنی زکوٰۃ کے پیسے جواُس شخص کو دینے ہیں ، کرائے کی مد میں ڈائریکٹ مالک مکان اور قرض خواہوں کو دے دیا کریں ؟ (2)یا وہ شخص مجھے اجازت دے دے کہ میں اُس کی طرف سے زکوٰۃ کے پیسوں سے مالک مکان کو کرایہ اور قرض خواہوں کا قرض ادا کر دیا کروں ؟ جس سے اُس کے ذمے سے کرایہ اور قرض بھی اتر جائے اور میری زکوٰۃ بھی ادا ہوجائے ۔ دونوں میں سے جو طریقہ بھی شرعاً جائز ہے ، رہنمائی فرما دیں ۔ نوٹ :سائل نے وضاحت کی ہے کہ مذکورہ شخص شرعی فقیر ہے یعنی اُس کی ملکیت میں ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت جتنا سونا، چاندی، روپیہ پیسہ، مالِ تجارت اور حاجتِ اصلیہ سے زائد سامان موجود نہیں ہے ۔ نیز وہ ہاشمی بھی نہیں ہے ۔
تشہد میں بیٹھنے کا طریقہ اور چار زانو(چوکڑی مار کر ) بیٹھنا کیسا؟
سوال: تشہد میں دو زانو بیٹھنے کی شرعی حیثیت اور اس کا درست طریقہ کیا ہے؟ بلاعذر چوکڑی مار کر بھی بیٹھ سکتے ہیں کیا؟
قرض دینے کی جگہ سونا ادھار بیچنا کیسا ؟
سوال: ایک شخص مجھ سے قرض لینا چاہتا ہے اور میں اپنا پرافٹ بھی رکھنا چاہتا ہوں لہذاہم نے یہ طریقہ اختیار کیا ہےکہ قرضدار کو 2لاکھ روپے قرض چاہئے تو میں بازار سے اسےدولاکھ کا سونا خرید کر ادھارمیں ایک معین مدت کے لئے 2لاکھ 30ہزار کا بیچ دوں گا ، کیا ہمارا یہ طریقہ اختیار کرنا درست ہے ؟اگر نہیں تو براہ کرم درست طریقہ بھی ارشاد فرمادیں ؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟
جواب: طریقہ معروف و معہود ہے اور جو طریقہ نماز کے لیے دی جانے والی اذان کا ہے وہی طریقہ دیگر اذانوں مثلا بچے کے کان میں یا مصیبت کے وقت دی جانے والی اذان کا...
تشہد میں شہادت کی انگلی اٹھانے کا درست طریقہ کیا ہے؟
سوال: التحیات میں شہادت کی انگلی اٹھانے کا درست طریقہ کیا ہےاور کیا یہ حدیث پاک سے ثابت ہے؟ نیز ایک حدیث پاک میں ہے ” يحركها “،یعنی نبی پاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ انگلی کو حرکت بھی دیتے تھے ،تو اس کا کیا جواب ہے؟
روضہ رسول پر حاضری کی دعا اور طریقہ
سوال: روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پےحاضری اوردعا کا طریقہ ارشادفرمادیں۔
چیز پر قبضہ کیے بغیر آگے بیچنا کیسا؟
سوال: (1)مارکیٹ میں خرید و فروخت کا ایک طریقہ یہ پایا جاتا ہے کہ کوئی گاہک دکان پر آ کر کسی چیز کو خریدنا چاہتا ہے اور دکاندار کے پاس وہ مال ابھی موجود نہیں ہوتا، تو وہ گاہک کو مال کا نمونہ (Sample)دکھا کر اسے مخصوص مقدار میں وہ مال بیچ دیتا ہے اور پھر کسی دوسرے دکاندار کہ جس کے پاس وہ چیز موجود ہوتی ہے، اُسے کہہ دیتا ہے کہ میرے فلاں گاہک کو وہ چیز اتنی مقدار میں دے دو اور جب گاہک وہ چیز لے لیتا ہے ،تو پہلا دکاندار اس چیز کا ریٹ وغیرہ معلوم کر کے دوسرے دکاندار کو رقم کی ادائیگی کر دیتا ہے، یعنی پہلا دکاندار چیز خریدنے سے پہلے ہی گاہک کو بیچ چکا ہوتا ہے، کیا یہ طریقہ شرعا درست ہے؟ (2)اور اگر اس طریقے سے چیز کو بیچ دیا جائے کہ پہلا دکاندار دوسرے سے کوئی چیز خرید لے اور اس کے بعد اپنے گاہک کو بیچے اور دوسرے دکاندار کو کہہ دے کہ میں نے آپ سے جو چیز خریدی ہے، وہ آگے بیچ دی ہے، لہذا آپ ڈائریکٹ میرے گاہک کو ہی وہ چیز ڈیلیور کر دیں، تو ایسا کرنا کیسا؟ (3)اگر یہ طریقے درست نہیں، تو کیا انداز اختیار کیا جا سکتا ہے، جو شرعاً درست ہو؟
پانچ دن لیٹ آنے پر پورے دن کی تنخواہ کاٹنا کیسا
سوال: ہم نے اپنی کمپنی میں ملازمین کے لیٹ آنے کی وجہ سے یہ اصول بنایا ہے کہ جو ملازم پانچ دن لیٹ آئے گا اس کی ایک دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی ،اسی اصول کے مطابق ہم ہر ماہ لیٹ آنے والے ملازمین کی تنخواہ کاٹ لیتے ہیں۔ کیا ہمارا ایسا کرنا شرعا جائز ہے؟ اگر یہ طریقہ درست نہیں تو پھر ملازمین کی اصلاح و تنبیہ کے لیے کونسا طریقہ اختیار کیا جائے ؟
پلاٹ کی خرید و فروخت کی چند صورتیں اور احکام؟
جواب: طریقہ کار میں چونکہ عقد کے وقت پلاٹ متعین نہیں ہوتا ، ایگریمنٹ کےکچھ عرصہ بعد پلاٹ نمبر دیا جاتا ہے، تو اس طریقہ میں پلاٹ کی کیفیت مجہول (Unknown) ہے...
کیا نفل نماز ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟
جواب: طریقہ اپنے مسلمانوں بھائیوں کے لیے دعا کرنا بھی ہے، کیونکہ ایصال ثواب بھی میت کو نفع بخشتا ہے اور دعا بھی اسی مقصد کے لئے ہوتی ہے۔ چنانچہ اپنے سے...