
باوضو شخص ٹھنڈک حاصل کرنے کے لئے غسل کرے ،تو پانی مستعمل ہوگا یا نہیں ؟
سوال: کسی شخص پر غسل فرض نہ ہو اوروہ با وضو بھی ہو ایسا شخص اگر ثواب کی نیت کئے بغیر صرف ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے غسل کرے ،اس دوران جسم سے جو پانی جدا ہو رہا ہو، وہ ایک برتن میں جمع ہوجائے، تو کیا اس پانی سے وضو کیا جاسکتا ہے یا پھر یہ بھی مستعمل ہی ہوگا؟
سوال: نماز میں بنا کرنے کا جواز کہاں سے ثابت ہے؟ اور بنا کس طرح کی جاتی ہےمجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کیونکہ میں نے یہ مسئلہ سنا ہے کہ نماز میں تین قدم چلنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے ،تو جس شخص کا نماز میں وضو ٹوٹ جائے،وہ کس طرح وضو کرکے اپنی نماز کو وہاں سے ہی پڑھے گا حالانکہ وضوکے لیے اسے تین قدم سے زیادہ چلناپڑے گا،جوکہ عمل کثیر ہے اوریہ نمازکے منافی ہے ؟اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں ۔
”Breathable“نیل پالش لگائی ہو، تو وضو و غسل کا حکم
سوال: مارکیٹ میں ”Breathable Nail Polish “ کے نام سے ایک نئی نیل پالش آئی ہے، اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ پانی کو ناخن تک پہنچنے میں رکاوٹ نہیں بنتی۔ سوال یہ کرنا تھا کہ اس نیل پالش کو اتارے بغیر اگر وضو کیا جائے، تو وضو ہو جائے گا یا نہیں ؟
کیا دکھتی آنکھ سے نکلنے والا ایک آنسو بھی وضو کو توڑدے گا؟
سوال: اگر دُکھتی آنکھ سے ایک بھی آنسو نکلے تو کیا وہ وضو کو توڑ دیتا ہے؟
پیر صاحب کا مختلف سلسلوں میں بیعت کرنا کیسا؟
جواب: طریقہ سلسلہ عالیہ قادریہ برکاتیہ تھا۔ عام طور پر اُسی میں بیعت کرتے، البتہ اگر کوئی شخص خاص طور پر خصوصیت کے ساتھ کسی خاص طریقہ میں بیعت کی تمنا کرتا...
سیب کھاتے ہوئے اس پر خون کا اثر ظاہر ہو، تو اس سے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
سوال: دانتوں سے کاٹ کر سیب کھاتے ہوئے کبھی کبھی سیب پر خون دکھائی دیتا ہے، جو یقینی طور پر دانتوں سے نکلا ہوا ہے، کیا اس کی وجہ سے وضو ٹوٹ جائے گااور یہ خون پاک کہلائے گا یا ناپاک؟
روزے کی حالت میں وضو و غسل کے دوران ناک میں پانی چڑھانے کا حکم
سوال: اگر روزے کی حالت میں احتلام کی وجہ سے غسل فرض ہو جائےاورغسل کرنا ہو، تو دورانِ غسل ناک کے نرم حصےتک پانی پہنچانا ضروری ہےیا نہیں؟اسی طرح وضو میں ناک میں پانی چڑھانے کا کیا حکم ہے؟
دلہن نے مہنگا میک اپ کیا ہو اور وضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کسی دلہن کا میک اپ کروانے کے بعد وضو ٹوٹ جائے،تو اس کے لیے کیا حکم ہوگا ؟ میک اپ 30 سے 35 ہزار اور کوئی کوئی 60 سے 70 ہزار تک کا ہوتا ہے، تو کیا وضو کے لئے چہرہ وغیرہ اعضائے وضو دھونا لازم ہوں گے؟
استنجا کرنے کے کچھ دیر بعد وضو کیا، تو وضو کا حکم
سوال: ایک آدمی واش روم گیا، استنجا کیا اور باقی وضو نہیں کیا، پھر ایک گھنٹے بعد وہ گیا اور باقی وضو مکمل کیا۔کیا اس طرح وضو ہو گیا؟ مطلب کہ وہ جو کہا گیا ہے کہ ایک عضو کے خشک ہونے سے پہلے دوسرا عضو دھونا ضروری ہے، تو کیا یہاں بھی وہ حکم لگے گا؟
موزوں پر مسح کرنے کی مدت کتنی ہے ؟
سوال: (1) مقیم و مسافر کے لیے موزوں پر مسح کی مدت کتنی ہے؟ اور یہ بھی بتائیں کہ موزوں پر مسح کی ابتدا کس وقت سے ہو گی؟ (2) نیز اگر کسی مقیم نے وضو کر کے موزے پہن لیے، لیکن شرعی سفر پہ چلا گیا، تو اب وہ مسح کس وقت تک کر سکتا ہے اور اس کے برعکس صورت میں کیا حکم ہو گا؟