سرچ کریں

Displaying 901 to 910 out of 8685 results

901

کئی طوافوں کے بعد آخر میں سب کی نمازِ طواف پڑھنا کیسا؟

سوال: میں گزشتہ دنوں عمرے پر گیا،وہاں میں نے ایک رات لگاتار کئی طواف کیے لیکن ہر ایک کے بعد نمازِطواف کرنے کی بجائےآخر میں ہر طواف کی الگ الگ دو رکعتیں ادا کرلیں۔رہنمائی فرمائیں کہ میرا یوں نماز طواف ادا کیے بغیر لگاتار کئی طواف کرنا کیسا تھا اور وہ طواف درست ہوئے یا نہیں؟

901
902

قبر پر مٹی ڈالنے سے پہلے تلقین کرنا اور سورتوں کی تلاوت کرنا

سوال: ایک جنازے پر میت کو دفن کرنے کے بعد تختوں پر گارا لگانے کے بعد تختوں کے چاروں کناروں پر انگلیاں رکھ کر آخری پارے کی دس سورتوں کی تلاوت اور سورہ بقرہ شریف کا اول اور اخری رکوع پڑھا گیا جس کی وجہ سے دور کے لوگوں کو مٹی ڈالنے کے لئے کافی انتظار کرنا پڑا اور کُچھ لوگ اس تاخیر کی وجہ سے چلے گئے، اب سوال یہ ہے کے ان کامٹی ڈالنے سے پہلے تلقین کرنا کیسا ہے جس کی وجہ سے مٹی ڈالنے والوں کو کافی انتظار کرنا پڑے جبکہ اکثر جگہوں پر تلقین مٹی ڈالنے کے بعد کی جاتی ہے؟

902
903

قربانی واجب ہے یا سنت؟ ایک اعتراض کا جواب

جواب: پر قربانی واجب ہے۔ اس کے وجوب پر قرآن و حدیث میں متعدد دلائل موجود ہیں، جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں: قربانی کے لئے امر کاصیغہ : قرآنِ کریم و احاد...

903
904

جمعرات کے دن اہتمام کے ساتھ دعا کرنے کا شرعی حکم

جواب: پر موجود ہےاور اس میں اپنی آسانی اور یاد دہانی کے لیے کوئی اگر دعا کے لیے کوئی وقت مخصوص کر لیتا ہے ، تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں، جبکہ اس وقت کو لازم...

904
905

نمازمیں دیکھ کر تلاوت کرنے کا حکم

جواب: پر سامنے رکھے ہوئے اور اٹھائے ہوئے قرآن مجید میں کوئی فرق نہیں ہو گا اور پہلی علت میں فرق واقع ہو گا ، دوسری علت کو کافی میں امام سرخسی کی اتباع کرتے ...

905
906

سواری وغیرہ پرسعی کرنا کیسا

سوال: اگر حمل کی تکلیف کی وجہ سے سواری پر سعی کی تو دم ہو گا؟

906
907

گردن کے دو پٹھوں کا حکم

جواب: پر بیان نہیں کیا گیا بلکہ یا تو مطلق کراہت کا ذکر ہے یا تحریمی و تنزیہی کے دو اقوال کا بلا ترجیح بیان ہے۔اور کراہت کی کوئی علت بھی مذکور نہیں کہ جس ...

907
908

سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر اعتراض کرنا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر اعتراض کرنا کیسا ہے ؟ سائل: اشتیاق عطاری (لاہور)

908
909

سفر میں جانے پر اور واپس شہر پہنچنے پر قضا ہونے والی نماز کا حکم

سوال: (1)میں 110 کلو میٹر سفر کے ارادے سے اپنے شہر سے نکلا، اس وقت ظہر کا وقت تھا، میرا ارادہ تھا کہ شہر سے نکلنے کے بعد ادا کر لوں گا، لیکن دورانِ سفر میں اس نماز کو ادا نہ کر سکا، اب اس کی قضا کرنی ہے، تو کتنی رکعات قضا کرنی ہوں گی؟(2) میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ سفر کر کے واپس اپنے گھر آرہا تھا اور ٹرین میں نمازِ عصر ادا نہیں کر سکا، ٹرین جب میرے شہر میں داخل ہوئی، اس وقت نماز کا وقت ختم ہونے میں پانچ منٹ باقی تھے، ٹرین کے اسٹیشن پر پہنچنے سے پہلے ہی نماز کا وقت ختم ہوچکا تھا، اس نماز کی قضا کرتے ہوئے کتنی رکعات ادا کرنی ہوں گی؟

909
910

نئی گاڑی کی بکنگ کے وقت قیمت لاک(فِکس) نہ ہونے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ جب کوئی نئی گاڑی بُک کروانے کے لیے کمپنیوں کی ڈیلر شپس(Dealerships)پہ جاتے ہیں، تو بعض کمپنیوں کے معاہدے میں یہ آپشن موجود ہوتا ہے کہ اگر آپ بکنگ کے وقت گاڑی کی پوری قیمت ادا کر دیں، تو آپ کی گاڑی کی قیمت لاک ہو جائے گی، یعنی مارکیٹ میں اگرچہ گاڑی کی قیمت بڑھ جائے، تب بھی آپ کو اسی قیمت پر گاڑی ملے گی، لیکن اگر پوری قیمت ادا نہیں کرتے،تو گاڑی کی قیمت لاک نہیں ہوگی، یعنی اگر مارکیٹ میں گاڑی کی قیمت بڑھ گئی، تو ڈیلیوری کے وقت جو قیمت ہو گی، اسی حساب سے آپ کو قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ پوچھنا یہ ہے کہ ڈیلر شپ کے معاہدے میں یہ شرط لگانا کیسا کہ اگر گاڑی کی قیمت بڑھ گئی، تو اسی حساب سے قیمت ادا کرنی ہوگی؟ نوٹ: گاڑی کی بکنگ سے لے کر ڈیلیوری تک کمپنی کا جو پراسس ہوتا ہے، اس بارے میں تفصیل یہ ہے کہ اولاً کمپنی نئی گاڑی بنانے کا اعلان کرتی ہے اور اس کا ڈیزائن اور فیچرز وغیرہ متعارف کرواتی ہے، جسے دیکھ کر لوگ اس کمپنی کی مختلف ڈیلر شپ پہ جا کر گاڑیاں بک کروانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ بکنگ مخصوص مدت تک جاری رہتی ہے، اس کے بعد بند کر دی جاتی ہے۔ بکنگ کے لیے درکار رقم کمپنی کی طرف سے مقرر ہوتی ہےاور وہ گاڑی کی قیمت کم زیادہ ہونے کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے، یعنی اگر گاڑی کی قیمت کم ہے، تو اس کی بکنگ کے لیے کم از کم مثلاً پانچ لاکھ روپے جمع کروانے ہوں گے اور قیمت زیادہ ہونے کی صورت میں دس لاکھ اور بقیہ رقم گاڑی ڈیلیور ہونے سے ایک ماہ پہلے جمع کروانی ہو گی۔ جس شخص نے بھی گاڑی بک کروانی ہو، وہ بکنگ کی رقم ڈیلر شپ کی بجائے بینک کے ذریعےکمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع کرواتا ہے، کمپنی کے پاس رقم پہنچ جانے کے بعد وہ گاڑیاں بنانا شروع کرتی ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ کمپنی اپنا سرمایہ لگا کر پہلے گاڑیاں بنا لے اور بعد میں بیچتی رہے، کیونکہ ایک گاڑی کی قیمت بھی ملین میں ہوتی ہے، لہذا کمپنی اپنی طرف سے اتنا سرمایہ لگانے والا رِسک کبھی نہیں لیتی، بلکہ گاڑیوں کی بکنگ اتنا عرصہ پہلے شروع کرنے کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ کمپنی لوگوں کی رقم سے کاروبار کر سکے۔

910