
ایک شخص کی زمین اور دوسرے کا خرچہ ہوتو مزارعت کا حکم
سوال: اگر دو بندے یوں عقدِ مزارعت کریں کہ مالکِ زمین صرف زمین دے اور فریقِ ثانی یعنی مزارِع تمام اخراجات اٹھائے، یعنی زمین تیار کرنےاور کٹائی کرنے والی لیبر کی تنخواہیں، ٹریکٹر کا کرایہ ، پٹرول، بیج، کھاد، اسپرے، تھریشر، بجلی ، ٹیوب ویل اور دیگر تمام اخراجات مزارِع ہی برداشت کرے گا۔ حاصل شدہ فصل کو فیصد کے اعتبار سے طے کریں گے، مثلاً:70 فیصد مزارِع اور 30 فیصد مالکِ زمین کو حاصل ہو گا۔ کیا یہ طریقہ درست ہے؟ اگر درست نہیں، تو جائز شرعی طریقہ بتا دیں۔
تنخواہ دار امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم
سوال: بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم تنخواہ پر نماز پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے، کیا ایسے امام کے پیچھے نماز نہیں پڑھنی چاہیے؟
قرض کی رقم مقروض تک پہنچانے کی اجرت کس پر ہوگی؟
سوال: قرض کی رقم مقروض تک پہنچانے کی اجرت کس پر ہے؟ یعنی اگر باہر ملک سے کوئی شخص پیسے بطور قرض بھیجے تو اس بھیجنے پر جو پیسے لگیں گے وہ آیا قرض خواہ پر ہی ہوں گی یا مقروض سے ان کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے؟
دولہا، دلہن پر گلاب کے پھول نچھاور کرنے کا حکم
سوال: دولہا دلہن پر گلاب کے پھول نچھاور کرنا اور ان کے راستے میں بچھانا کیسا؟
جماعت میں دوسرے فلور پر صف خالی ہو تے ہوئے تیسرے فلور پر نماز پڑھنے کا حکم
سوال: اگر جماعت سے نماز پڑھی جارہی ہے اور دوسرے فلور پر 1 یا 2 صفوں کی جگہ خالی ہے اس کو چھوڑ کر اگر تیسرے فلور پر نماز پڑھی تو کیا نماز ہوجائے گی؟
قرآن و حدیث کی روشنی میں وسیلہ کا ثبوت؟
سوال: میرا ایک دوست ہے ، جو وقتاً فوقتاً مجھے پریشان کرتا رہتا ہے ۔ کہتا ہے کہ تم لوگ جو دعا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلہ سے دعا مانگتے ہو ، یہ درست نہیں ہے ، گناہ ہے ، مجھےبتائیں کہ قرآن و حدیث میں کس جگہ پر وسیلہ اختیار کرنے کا کہا گیا ہے ؟ برائے کرم تفصیل سے آگاہ کر دیجیے ۔
حالت احرام میں چشمہ لگانا اور دعا کے بعد منہ پر ہاتھ پھیرنا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا احرام کی حالت میں چشمہ پہن سکتے ہیں؟ نیز کیا دعا کے بعد ہاتھ منہ پر پھیر سکتے ہیں؟
فوٹو گرافر کو دکان کرایہ پر دینا کیسا؟
سوال: کیا فوٹوگرافر کو دکان کرائے پر دے سکتے ہیں؟
غیر محرم مردو عورت کا میل جول رکھنا کیسا ؟
جواب: پر بد نگاہی و بے پردگی سے منع کیا گیا ہے ، اِسی وجہ سےحکم شریعت یہ ہےکہ مرد، بلاضرورتِ شرعیہ غیر محرم عورت کے چہرے کو بھی نہیں دیکھ سکتا اور عورت کا ...
ماہ رجب میں روزہ رکھنے کی ممانعت سے متعلق ایک حدیثِ پاک کی شرح
سوال: زید کا کہناہے کہ رجب کے مہینے میں روزے نہیں رکھنے چاہییں،اپنے اس قول پرمصنف ابن ابی شیبہ کی اس روایت کو بطور دلیل پیش کرتا ہے :’’عن خرشۃبن الحر،قال:رایت عمریضرب اکف الناس فی رجب،حتی یضعوهافی الجفان، ویقول :کلوا،فانماهوشهرکان یعظمہ اهل الجاهلیۃ‘‘ ترجمہ:خرشہ بن حررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں،میں نے حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کولوگوں کوکھانے سے ہاتھ روکنے پرمارتے ہوئے دیکھا،یہاں تک کہ اُن کے لیے کھانا رکھ دیا جاتا ( اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ ) فرماتے :’’ کھاؤ ‘‘ کیونکہ یہ وہ مہینا ہے جس کی زمانہ جاہلیت میں تعظیم کرتے تھے ۔(مصنف ابن ابی شیبہ ،حدیث نمبر 9758)مزید یہ کہتاہے کہ جن روایات میں رجب کے مہینے میں روزے رکھنے کے فضائل کاذکر ہے ، وہ روایات ضعیف ہیں، لہٰذاان پر عمل نہیں کرناچاہئے ۔ اس تناظر میں چند سوالا ت کے جوابات مطلوب ہیں: (1)رجب کے روزوں کاکیاحکم ہے ؟ (2) کیارجب کے روزوں کے فضائل سے متعلق ساری روایات ضعیف ہیں؟ (3)جوضعیف ہیں وہ تعددطرق سے حسن ہوتی ہیں یانہیں ؟اگرنہیں ہوتیں ، توان پرعمل کرناکیساہے؟ (4)زید نے جو روایت بیان کی ہے ، اس کاکیاجواب ہے؟